2025-04-13@02:52:23 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«مالاکنڈ یونیورسٹی»:

    مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالاکنڈ یونیورسٹی میں فروری میں ہونے والے مبینہ ہراسانی واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انکوائری کمیٹی نے رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیج دی جس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ہراسانی واقعے میں ملوث پروفیسرکے خلاف کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر کے موبائل سے طالبات سے متعلق غیراخلاقی ویڈیوز نہیں ملیں اور طالبات کی چار ہزار نازیبا ویڈیوز کا دعویٰ بھی جھوٹ ثابت ہوا اور یونیورسٹی میں طالبات اوراساتذہ کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کا کوئی گینگ نہیں۔مالاکنڈ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کیلئے چندعناصر نےغیرمتعلقہ پوسٹ شیئر کیں۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی کہ جامعات کی ہراسمنٹ کمیٹیوں کو فعال کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے اور...
    —فائل فوٹو طالبہ سے مبینہ ہراسانی کے الزام پر یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر گرفتار ہے اور لیویز تھانہ پل چوکی میں مقدمہ درج ہے۔یونیورسٹی کے پی آر او نے کہا ہے کہ پروفیسر کی برطرفی کا فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کے بعد سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں سرکاری درسگاہ مالاکنڈ یونیورسٹیکی انتظامیہ نے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی بعد ذمہ دار پروفیسر کو برطرف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ کیا ہے؟ ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی نے ابتدا میں ہراسانی کے اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی تھی، شکایت موصول ہونے کے باوجود انکوائری نہیں کر رہی تھی۔ دوسری طرف...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں لیویز فورس نے سرکاری درسگاہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔ مالاکنڈیونیورسٹی میں جنسی حراسانی سکینڈل سامنے آیا ہے جس سے رپورٹ کے باجود بھی انتظامیہ چھپانے کی کوشش کری رہی تھی۔ تاہم متاثرہ طالبہ کی شکایت پر لیویز نے رپورٹ درج کرکے پروفیسر کو گرفتار کیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطانق تھانہ بائزئی نے شعبہ اردو کی طالبہ کی شکایر پر رپورٹ پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر کو گرفتارکیا۔ ان کے خلاف درج مقدمے میں 365b.511.452.354.506  دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ہراساں کرنے کا واقعہ ہے کیا؟ ذرائع کے مطابق یہ ایشو...
    خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی اسکینڈل کا انکشاف، پروفیسر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، تھانہ بائزئی میں ایک طالبہ کی رپورٹ پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر عبدالحسیب کے خلاف کارروائی کی گئی۔ لیویز حکام کے مطابق، گرفتار پروفیسر کو 18 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق، یونیورسٹی اور ضلعی...
۱