2025-03-15@21:53:05 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«لاپتہ ہونے کی اطلاع دی»:
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت 6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا، ملزم ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ کہ ملزم نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے، اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی...
بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ویو دو دریا میں قائم ہوٹل کے قریب سے 29 جنوری کو لانڈھی سے لاپتہ ہونے والے دکاندار کی کئی روز پرانی پانی میں ڈوبی ہوئی پتھر بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص تین بچوں کا باپ اور اس کی صدر موبائل مارکیٹ میں دکان تھی، بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔ ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ساحل تھانے کے علاقے سی ویو دو دریا کنارہ ہوٹل کے قریب...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانیکا کہنا تھا کہ عدالت اتنی بھی اندھی نہیں ہونی چاہئے نہ ہی اُسے اندھا کریں، میرا بڑا واضح موقف ہے کہ جو دہشت گرد ہو گا اس کو دہشت گرد کہوں گا، میں واضح ہوں کہ جو دہشت گرد نہیں ہو گا اسے پھر رہا کرنا ہو گا، اس سے یہ ہو گا کہ اسٹیٹ کی ساری ورکنگ ایکسپوز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔
راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔ بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں 11 روز سے لاپتہ سات سالہ صارم کی لاش گھر کے قریب ٹینک سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا، جس کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے بتایا کہ واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا، بچہ حادثاتی طور پر گرا یا کسی نے پھینکا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بچے کی لاش دیکھ کر والدہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، رواں سال پانچ بچے لاپتہ ہوئے، جن میں سے دو گھر واپس آگئے۔ گزشتہ برس بھی سات سو...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش مل گئی۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے، بچے کی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے، لگتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔اس سے قبل بچے کے والد کی جانب سے بلال کالونی تھانے میں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغواء کیے جانے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ کراچی، گورنر سندھ کی مغوی بچے صارم کے گھر آمدگورنر کامران ٹیسوری نے حکام کو ہدایت دی کہ صارم کی بازیابی کے لیے...