2025-01-19@06:16:12 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«فیاض سولنگی کی»:
ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کی تصاویری جھلکیاں
کوٹری: صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے پریس کلب پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے تحت صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے
کوٹری (جسارت نیوز) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے صحافیوں کا احتجاج، صحافی کی آزادی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری پریس کلب پر صحافی دھنی بخش باریجو، قربان پنہور، ارمان عباسی و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اسماعیل بلوچ، اعجاز مغل، نوید پہنور، عرفان بلیدی، فضل کھوسو، نوید راجپوت، یوسف سارنگ، ادریس پہنور، دیدار ملاح و دیگر شریک تھے۔ احتجاج دوران صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے نعرے بازی کی گئی جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکو کلچر کا خاتمہ کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے، ڈاکوئوں سے صحافی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
وقار حسین:ھنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کا اغوا کیس، ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن صحافی کی بازیابی کے لئے سرگرم ہوگئے، صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ھنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کو بازیابی کرانے کے لئےایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن سرگرم ہوگئے ،پولیس ٹیم نے کام شروع کردیا۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے اور صحافی کو باحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات دیے ہیں۔ ایس...