2025-03-05@19:20:00 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«فٹ پاتھ پر»:

    گلگت کے علاقے بسین میں اسکول جانے کے لیے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق تینوں سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 4  بچیوں کو شدید زخمی حالت میں  اسپتال  لایا گیا تھا تاہم 3  بچیاں جو سگی بہنیں تھیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ اسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں طالبات عبد الجلیل نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو اسکول کے قریب رہائش پذیر ہیں، متوفی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں کی لاشیں لواحقین...
    صدر میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات جہاں پیدل چلنے والوں کے لیے پریشانی کاباعث ہے وہیں انتظامیہ کی نااہلی کا بھی ثبوت ہے
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلبرگ کیفے پیالہ کے قریب سوزوکی وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ تاہم اس حادثہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم افراد محفوظ رہے۔ ریسیکو حکام کے مطابق سوزوکی وین میں خواتین بچوں سمیت 10 سے زاید افراد سوار تھے۔حادثے کے باعث گلبرگ سے واٹر پمپ جانے والے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔بعدازاں سوزوکی وین سے تمام افراد کو باحفاظت نکال گیا۔گاڑی کو ہٹاکر ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ حادثے کا شکار وین میں سوار فیملی شادی کی تقریب سے گھر جا رہے تھے۔
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں...
    متعلقہ اداروںاورقانون نافذکرنے والوں کی ملی بھگت سے صدر کے علاقے ہاشمی سینٹر کی فٹ پاتھ پرتجاوزات اورسڑک کنارے پرپارکنگ مافیاکاقبضہ ہے جس کی وجہ سے رش کے اوقات میں مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے
    مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فٹ پاتھوں کے مکین بے آسرا افراد کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیا۔ میڈیا پر سردی کے موسم میں ان بے گھر افراد کے مسائل پر رپورٹ نشر ہوئیں، تو مخیر حضرات نے اپنے دل کے دروازے ان بے گھر افراد کی مدد کیلئے کھول دیئے۔ شہر قائد کے مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دونوں 13 بے گھر افراد سردی سے...
    کراچی: شہر میں فٹ پاتھوں کے مکین بے آسرا افراد کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیا۔ ایکسپریس نیوز نے سردی کے موسم میں ان بے گھر افراد کے مسائل پر رپورٹ نشر کی تو مخیر حضرات نے اپنے دل کے دروازے ان بے گھر افراد کی  مدد کے لیے کھول دیے۔ شہر قائد کے مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کردیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دونوں 13 بے گھر افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس گروپ میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے صاحب حیثیت افراد اپنی مدد آپ کے تحت ان بے گھر افراد کی مدد...
    کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق متوفی کی شناخت حسن ولد رب نواز سے ہوئی، واقعہ کے حوالے سے متوفی کےبہنوئی کمال نے بتایا کہ حسن ولد رب نواز کی عمر 14سال ہے جوماڈل کالونی ملیر کا رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ رہا تھا، وہ پانچ جماعت پاس ہے، اس کے پانچ بھائی بہن ہیں، اس کے والد فالج کے مریض ہیں، وہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے کام سیکھ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا، وہ روزانہ کام پرسے آنے اور رات کا...
۱