2025-02-02@10:42:16 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«علی گل پیر»:
محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔ اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔ علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔ علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ...
انسانی اسمگلرز کا دوہرا ظلم، بیٹے کے قتل کے باوجود جھوٹی اطلاع دیکر باپ سے رقم وصول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انسانی اسمگلرز کا گجرات کے محنت کش پر دوہرا ظلم بیٹے کے اسپین پہنچنے کی جھوٹی اطلاع دے کر تمام رقم وصول کرلی، بعد میں معلوم ہوا، حسن علی تو مراکش کے سمندر میں ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے۔گجرات کے علاقے کنجاہ کے ٹیکسی ڈرائیور آفتاب نے پلاٹ بیچ کر 17 سالہ بیٹے حسن علی کو یورپ بھجوانے کا فیصلہ کیا، ایجنٹ نے کہا آپ کا بیٹا جہاز کے ذریعے اسپین پہنچے گا لیکن یہ بات جھوٹ نکلی۔ایجنٹوں نے حسن علی کے اسپین پہنچنے کا بتا کر...
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اُن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے‘۔ ونس کے کیریئر پر نظر ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے...
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما ، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی تصاویر ساتھ لانے پر میڈیا بلیک آئوٹ کر دیتا ہے،کرم سے ایم این اے نے فلور مانگا تو نہیں دیا گیا،عمر ایوب کو بھی بات کرنے نہیں دیاگیا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج جاری رہے گا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان اور شاندانہ گلزار پر پارٹی کے اندرونی معاملات لیک کرنے کے الزامات ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ...