محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔

اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔

علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔

علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس واقعے سے نسلی تعصب عیاں ہوتا ہے کیونکہ اگر یہ خاتون کوئی سفید فام یا گوری ہوتی تو لڑکے کے گھر والے بھی اسے قبول کرلیتے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اس سے قبل محبت کی خاطر پاکستان آنے والی دیگر خواتین کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب خواتین گوری تھیں اس لیے لڑکے کے گھر والوں کے بھی انھیں قبول کرلیا لیکن اونیجا کو سیاہ فام ہونے کی وجہ سے مسترد کیا جارہا ہے۔

علی نے اپنی ویڈیو کو مزاحیہ رنگ دیتے ہوئے معاشرے کا ایک اور چہرہ عیاں کیا کہ کس طرح لوگ وائرل ہونے اور امریکا جانے کی خواہش میں اپنی عمر اور اسٹیٹس کا خیال کیے بغیر امریکی خاتون کو شادی کی آفر کررہے ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل امریکی خاتون علی گل پیر

پڑھیں:

کراچی: رمضان چھیپا امریکی خاتون کو چھیپا فاؤنڈیشن لے آئے

پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کو سماجی رہنما رمضان چھیپا شارع فیصل پر قائم چھیپا فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر لے آئے۔

رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبعیت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔

رمضان چھیپا نے کہا کہ چھیپا فاؤنڈیشن کی خواتین رضاکار امریکی خاتون کے ساتھ رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خاتون کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا، ہم یہ سب کچھ انسانی خدمت کی بنیادوں پر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

امریکی خاتون نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچی تھی تاہم گیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے امریکی خاتون کو رہائش دینے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • محبت کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل
  • پاکستان نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون وطن جانے پر رضامند
  • نوجوان کی محبت میں آنیوالی امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط بتا دی
  • کراچی: رمضان چھیپا امریکی خاتون کو چھیپا فاؤنڈیشن لے آئے
  • محبت کی تلاش میں کراچی آنے والی خاتون فلاحی ادارے کے ہیڈ آفس منتقل، صبح اہم پریس کانفرنس کریں گی
  • امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا
  • کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی شادی کرانے کیلیے آنٹی سامنے آگئیں
  • امریکی خاتون نوجوان کے فلیٹ سے نکل کر گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی
  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون کراچی میں نامعلوم مقام پرروانہ