2025-04-15@07:00:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«دیپیکا پڈوکون»:

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی حال ہی میں سدھارتھ آنند کی نئی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا حصہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، جس میں شاہ رخ خان، سہانا خان اور ابھشیک بچن شامل ہیں۔ تاہم، ڈائریکٹر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید دیپیکا پڈوکون کی فلم میں شرکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ سدھارتھ آنند نے ایکس پر ایک لفظ ’غلط‘ پوسٹ کیا، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کا مطلب کیا ہے، لیکن بہت سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ شاید ان کا اشارہ دیپیکا پڈوکون کی شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ میں شمولیت کی افواہوں...
    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔ منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔ منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی...
    بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ سالوں پہلے اس قدر ڈپریشن کا شکار تھیں کہ وہ خودکشی کرنا چاہی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈپریشن سے لڑنے اور اس پر قابو پانے کیلئے اپنی جدوجہد کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سن 2014 میں وہ ممبئی میں رہا کرتی تھیں اور ایک لمبے عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ خود کو بےبس اور نااُمید محسوس کرتی تھیں۔ دیپیکا نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کی والدہ نے ان کے...
    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنی پہلی ریمپ واک کرتے ہوئے سبیاساچی کے 25 ویں سالگرہ شو میں شرکت کی۔  دیپیکا، جو پچھلے چند مہینے اپنی بیٹی دعا کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں، اس تقریب میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد اسٹائل سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اداکارہ نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کے مونوکرومیٹک لباس کا انتخاب کیا جس میں پینٹ، ٹاپ اور ٹرینچ کوٹ شامل تھے۔ ان کے انداز کو نکھارنے کے لیے سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ چمکتے ہار، چمڑے کے دستانے، اور قیمتی جواہرات سے سجی بریسلیٹس کا استعمال کیا گیا۔ ان کے سر پر بندھے اسٹائلش ہیڈ بینڈ نے ان...
    بھارت کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے چیئر کی جانب سے ہر ہفتے 90 گھنٹے کام کرنے کی حمایت کرنے کے کلپ سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون  کام اور زندگی کے درمیان توازن کی اہمیت کی وکالت میں سامنے آگئیں۔ لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنیم کی جانب سے کمپنی کے ایک اندرونی اجلاس کے دوران دیے گئے ریمارکس کے ایک کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریڈٹ صارفین نے غم و غصے کو جنم دیا۔ ویڈیو میں انہوں نے اتوار کو کام پر بلانے کا اطلاق نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’اگر میں آپ سے اتوار کو کام کروا سکوں تو...
۱