2025-02-13@21:17:31 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«جاپان کے سفیر نے»:

    جاپان کے سفیر اور قونصل جنرل نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور آئی ٹی طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیش کش کردی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جاپانی سفیر اکاماٹسو شیوچی، قونصل جنرل تاشیکازو اسومورا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے گورنر سندھ کی جانب سے نصب امید کی گھنٹی بجائی جبکہ شکایتی سیل سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کامران ٹیسوری کے اقدامات پر حیرت کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت، تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے۔  ...
    اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی ملاقات کررہے ہیں
    اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے ۔ ملاقات میں شہباز نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی تاریخ کا ذکر کیا اور پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے...
    اہم ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ نے نامزدگیوں کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجی گئی۔ جن ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی عمل میں آئے گی ان میں جاپان، نیدرلینڈز اور یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز بیلجیم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بعض ممالک میں سفیروں کے تبادلے متوقع ہیں۔ جاپان میں موجودہ سفیر بشیر تارڑ آنے والے دنوں میں سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کی جگہ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر ہوسکتے ہیں۔ نیدر لینڈز سے سلجوک مستنصر تارڑ کو انڈونیشیا میں سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح حیدر شاہ جو اس...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے جاپان کے سفیر اکاماتسوشوئی چی ملاقات کررہے ہیں
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے ناٹو کے لیے ایک نئے مشن کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر کا اعلان کردیا۔ ٹوکیو حکومت کے اقدام سے ناٹو کے ساتھ جاپان کے سفارتی روابط اب بلجیم میں جاپانی سفارت خانے سے علاحدہ ہوکر خودمختار ہو گئے ہیں۔ حکومت نے 2018 ء میں ناٹو کے ہیڈکوارٹرز کی میزبانی کرنے والے ملک بلجیم میں جاپانی سفارت خانے کے ماتحت ایک نمائندہ دفتر قائم کیا تھا۔ نئے مشن کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس کے یوکرین پر حملے اور دیگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جاپان ناٹو کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
۱