2025-03-26@11:08:48 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«تبادلہ خیال کیا گیا»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایات پر 21 سے 23 مارچ تک کابل کا دورہ کیا اور افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھی اتوار کو تبادلہ خیال کیا۔ ’پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات، سیاسی اور اقتصادی تعاون، راہداری اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں یوکرین بحران حل کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کے فروغ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت یوکرین بحران کے حل کے سلسلے میں مکالمے کی سہولت کاری کے لئے کوششیں اور وہ سب کرنے کے لیے تیار ہے جس سے وہاں سیاسی حل تک پہنچا جا سکے۔ روسی صدر نے ایک...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے لیے متفقہ آواز کے حصول کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے او آئی سی کے قابل تعریف کردار پر زور دیا۔
    اسلام آباد (خبرنگار) وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی، اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران  پاکستانی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حالیہ گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی بے شمار قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور...
    ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف بھی شریک تھے  ابوظبہی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقتصادی و  تجارتی اوردیگرشعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجوداشتراک وتعاون پر بھی  گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن...
    پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 10 فروری کو دوحہ، قطر میں منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت  علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق اس مشاورت کی قیادت پاکستانی وفد کی طرف سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ قطری وفد کی قیادت قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المراخی نے کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی و دیگر امور پر جاری مشاورت میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جن میں سیاسی، اقتصادی، قونصلر اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی...
    BEIJING: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جہاں ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات ہوئی اور اس ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، چین کے عظیم عوامی ایوان  میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال  کیا اور چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر میجر جنرل محمد باقری نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محمد باقری نے وزیر...
      اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا، اور تجارتی و اقتصادی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایرانی آرمی چیف نے پاکستان کے غزہ اور لبنان پر موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا
۱