2025-02-21@06:48:11 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«بلوچستان کے مختلف»:

    بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ژوب اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ،ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا۔
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
    —فائل فوٹو کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈکراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سرد ہواؤں کے باعث سردی کی لپیٹ میں ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5، سبی میں 7، تربت میں 12 جبکہ ساحلی علاقوں جیوانی میں 10 اور گوادر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان نے گوادر میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر ناراضی کا اظہار کردیا۔چیئرمین پی اے سی بلوچستان اصغر ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کارواٹ میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیرفعال ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ناکافی ہیں۔چیئرمین پی اے سی نے گوادر کی ترقی کےلیے چیلنجز، فنڈز کے مسائل دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اکثر فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ترقیاتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔کمیٹی کو دی گئی...
۱