2025-02-22@01:13:51 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«اے ا ئی ٹیکنالوجی کا»:
آرمی چیف کا دورہ برطانیہ،برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (سب نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنرل رولینڈ والکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو برٹش فوج اور ڈیپ ریس اسٹرائیک بریگیڈ کو جدید بنانے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران برٹش آرمی کے مختلف سسٹمز،اے آئی ٹیکنالوجی...
بہار تہوار کی تقریبات میں اے آئی ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چائنہ میڈیا گروپ کے 31 جنوری کو نشر کئے گئے غیر مادی ثقافتی ورثہ گالا 2025 کے دوران 10 روبوٹ کتوں کے غول نے ایک روایتی رقص کے گانے پر بہترین ہم آہنگی سے کودتے،گھومتے اور جھومتے ہوئے اپنی بے عیب چالوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔یہ شاندار فن کا مظاہرہ جلد سوشل میڈیا پر چھا گیا جہاں انٹرنیٹ صارفین نے انہیں ’’سب سے سرشار رقاص‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے امتزاج پر حیرت کا اظہار کیا۔ گالا کے دوران رقص کرنے والے لائٹ 3 ماڈل ہانگ ژو میں قائم کمپنی ڈیپ روبوٹکس کی چست...
ایران نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس کروز میزائل تیار کر لیے ہیں۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران نے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ رینج والے کروز میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ تیار کرلیا ہے جس میں ان کی درستگی اور آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔ آپریشن والفجر-8 کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں علی رضا نے دشمن ممالک کو ایران کی سمندری حدود کیخلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی بحریہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں پہلی بار کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کیلیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔آغا خان اسپتال نے ہیلتھ کیئر کی فراہمی کو تبدیل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو ایک اہم ذریعے کے طور پر قبول کر لیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ٹول یریڈکٹیو اینالٹیکس کے استعمال سے مریضوں کی زندگیوں کی دیکھ بھال، ممکنہ پیچیدگیوں اور بروقت مداخلت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مصنوعی ذہانت ٹولز کے استعمال سے مریضوں کے ڈیٹا کے بڑے والیوم کا تجزیہ اور بیماریوں کی نشان دہی کر...
ملک کی معروف ٹیکنالوجی درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی کی فارغ التحصیل طالبہ نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے حل کردیا۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری سے قبل کپڑے کے معیار اور نقائص کی نشاندہی مصنوعی ذہانت پر مشتمل سسٹم کے ذریعے ممکن ہوگی جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ویسٹیج پر ہونے والے کروڑوں روپے سالانہ کے اخراجات میں کمی لائی جاسکے گی اور کپڑے سے ملبوسات کی تیاری اور ایکسپورٹ شدہ مصنوعات میں خامی کی صورت میں کنسائمنٹ مسترد ہونے کا خدشہ تقریبا ختم ہوجائے گا۔ این ای ڈی کی فارغ التحصیل آٹو میشن اینڈ اپلی کیشن انجینئر، اے آئی ڈیولپر صبوحی عارف نے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی...
ملتان (کامرس ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف ارحمان نے کہا ہے کہ معیشت اور صنعتوں کی کارکردگی کو بڑھانے اور جدت و ترقی کے فروغ کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اہمیت مسلمہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیف الرحمان نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجیز کے موثر استعمال سے کاروبار میں مسابقتی برتری اور آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کئے جا سکتے ہیں،مصنوعی ذہانت صنعتوں میں جدت اور کارکردگی کو بہتر بنا کر معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سسٹمز اور روبوٹس کے استعمال سے کام کو...