کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں پہلی بار کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کیلیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔آغا خان اسپتال نے ہیلتھ کیئر کی فراہمی کو تبدیل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو ایک اہم ذریعے کے طور پر قبول کر لیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ٹول یریڈکٹیو اینالٹیکس کے استعمال سے مریضوں کی زندگیوں کی دیکھ بھال، ممکنہ پیچیدگیوں اور بروقت مداخلت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مصنوعی ذہانت ٹولز کے استعمال سے مریضوں کے ڈیٹا کے بڑے والیوم کا تجزیہ اور بیماریوں کی نشان دہی کر کے ذاتی نوعیت کے علاج کی منصوبہ بندی میں مدد اور رہنمائی بھی لی جا رہی ہے جبکہ اے آئی سے چلنے والے امییجنگ ٹولز ایکسرے ایم آر آئی اور سی ٹی اسیکینز میں بے ضابطگیوں کا پتا لگانے میں بھی مدد دے رے ہیں۔آغا خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر، ٹیکنالوجی انوویشن سپورٹ سینٹر ڈاکٹر سلیم سیانی نے اس ضمن میں بتایا کہ اے آئی انسانی ذہانت کی جگہ نہیں لے رہی بلکہ اس کی معاونت کررہی ہے اور یہ معاونت مصنوعی ذہانت شعبہ طب میں انقلاب برپا کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کینسر، امراض قلب سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کی درست تشخیص ہوسکے گی جبکہ اس کے ذریعے ممکنہ وبا کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت کو ایک اہم ٹول کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے، یہ ٹول مریضوں اور ان کی بیماریوں کا ڈیٹا جمع کرکے تجزیہ اور علاج کی منصوبہ بندی میں بھی مدد گار ثابت ہوگا اور اس کے علاوہ اہم انتظامی امور میں بھی مدد دے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت اے آئی

پڑھیں:

جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک :  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے کہتا ہوں نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں، ان کی مدد کریں۔ 

مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے آج خوشی کا دن ہے، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلاؤ بھی تیزی سے ہوتا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، سائبر کرائمز کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔

منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز

بلاول بھٹو نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کا شمار ملک کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، سندھ اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسی یونیورسٹی سے ہے، ہمارے نوجوان بڑی کامیابی حاصل کر چکے ہیں، سندھ حکومت سے کہتا ہوں نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں، ان کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ہمارے آباؤ اجداد یہاں ہزاروں سال سے آباد ہیں، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے ۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے۔ 

آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت نے سرخ لکیر عبور کر لی ، اپنے جیسے دوسرے بنانے شروع کردئے
  • چین کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل ’ڈیپسیک آر1‘ نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس کے نقصانات
  • مصنوعی ذہانت میں نیا انقلاب: مکمل زندگی کی ساتھی روبوٹک گرل آریا
  • مصنوعی ذہانت کے میدان میں چین نے امریکہ کو مات دیدی
  • سپاہ پاسداران کی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کا استعمال
  • جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، بلاول بھٹو
  • میٹا کا 2025 میں مصنوعی ذہانت پر 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • تعلیم کا عالمی دن منایا گیا  مصنوعی ذہانت کا استعمال انقلاب  برپا کر سکتا ہے: صدر‘ بلاول