2025-01-26@09:42:01 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ایف کینیڈی»:

    دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔ وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی، ان کے بھائی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی اور سیاہ فاموں کے حقوق کے عالمی شہرت یافتہ رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔ اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ لوگ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے حکم نامے کے تحت ضروری ہے کہ جے ایف کینیڈی کی فائلوں کو مکمل طور پر جاری کیا جائے۔ یاد رہے کہ 2017 ء میں زیادہ تر دستاویزات کو جاری کرتے وقت روک لیا گیا تھا۔
    واشنگٹن(نیوزڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں ہونے والے 3 اہم قتل کی تحقیقاتی رپورٹس منظر عام پر لانے کا حکم دیدیا ۔صدارتی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور اٹارنی جنرل کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ان فائلوں کو منظر عام پر لانے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 2 قتل کی تحقیقاتی رپورٹس کو 45 دن میں منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔اس کے حکمنامے کے تحت سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کی اہم سیاہ فام شخصیت مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹس عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے کے بعد اوول...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں ہونے والے 3 اہم قتل کی تحقیقاتی رپورٹس منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکم نامے میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور اٹارنی جنرل کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ان فائلوں کو منظر عام پر لانے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 2 قتل کی تحقیقاتی رپورٹس کو 45 دن میں منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے حکمنامے کے تحت سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کی اہم سیاہ فام شخصیت مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹس عوام...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقات کی باقی رہ جانے والی تمام خفیہ دستاویزات کو عام کرنے سے متعلق حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو مذکورہ ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ’یہ ایک بڑا فیصلہ ہے، لوگوں کی بڑی تعداد دہائیوں سے اس انتظار میں تھی، اب سب کچھ سامنے آجائے گا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ابراہم لنکن اور جان ایف کینیڈی کا بُھوت؟ صدر ٹرمپ کے حکمنامے کے تحت نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کو 15 دن کے اندر سابق صدر جان ایف کینیڈی جبکہ 45 دن کے اندر رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے آشکار کریں گے۔ ٹرمپ کا کہناتھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ جو کام کریں گے ان میں سے ایک یہ ہے کہ کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ کینیڈی کے علاوہ ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو سامنے لانے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ہم عوامی دلچسپی کی حامل دیگر متعلقہ دستاویزات بھی منظر عام پر لائیں گے۔
    حال ہی میں امریکا میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب کردہ آر ایف کینیڈی جونیئر کو نیشنل ہیلتھ کیئر کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ 17,000 سے زیادہ ڈاکٹروں نے امریکی سینیٹرز کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر قومی صحت کی دیکھ بھال کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے پاس محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی قیادت کرنے کی اہلیت کا فقدان ہے۔ ڈاکٹرز شکاگو میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ ہیلتھ کیئر کے ممبر ہیں جو امریکا میں تقریباً 20,000 ڈاکٹروں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کی نمائندگی کرتی ہے۔ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روب ڈیوڈسن نے خط میں کہا کہ ہم منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رابرٹ...
۱