2025-02-25@22:17:06 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«ایرانی سیکورٹی فورسز»:

    چابہار میں عمارت پر ہونے والے بم دھماکے کے تازہ ترین واقعے کے بعد، منگل کے روز بندرگاہی شہر میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کے چھ ارکان کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی شہر چابہار میں جیش العدل دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان کو مسلح جھڑپوں کے بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر چابہار میں عمارت پر ہونے والے بم دھماکے کے تازہ ترین واقعے کے بعد، منگل کے روز بندرگاہی شہر میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرک میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔
    میرانشاہ : سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس...
    راولپنڈی ،اسلام آباد(آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 22 خوارج مارے گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیںہوئیں، اس صورتحال پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں، 14 دسمبر 2024 سے...
    شمالی وزیرستان (مانیٹر نگ ڈ یسک )سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خارجی سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے...
    پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 خارجی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
۱