2025-04-20@17:33:41 GMT
تلاش کی گنتی: 504

«والدین کی»:

(نئی خبر)
    کراچی/حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر/ نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل اور جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر سے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات اور انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سندھ میں بدامنی پاراچنار کی صورتحال اور مدارس رجسٹریشن بل پر حکومتی رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت کچھ ہوش کے ناخن لے اور قیام امن کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔اس موقع پر سندھ کے سابق امیر محمد حسین محنتی، عبدالوحید...
    کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی ممبر اور روزنامہ جسارت کراچی سے وابستہ حمیرا قریشی کی والدہ کلثوم قریشی زوجہ عبد الرحمن قریشی کا قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ جمعرات کے روز بعد نماز عصر مسجد سلطان، خیابان حافظ ڈی ایچ اے فیز 6 میں ادا کی گئی جبکہ تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 قبرستان میں کی گئی۔
    علامتی فوٹو نارتھ کراچی میں 7 سالہ بچہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا، بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کو مختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغامات ملے، موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کرلی گئیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میسج کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بچے کے والد کا نمبر حاصل کیا، فلیٹ میں بنی پانی کی ٹنکیاں بھی چیک کرلی گئیں، ابھی تک بچے صارم کا کچھ پتا نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے کا رہائشی 7 سالہ...
    بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...