2025-04-20@16:55:20 GMT
تلاش کی گنتی: 403
«لاکھ کے شیئر»:
(نئی خبر)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم 3 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، دسمبر 2023 میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا تھا، دسمبر2024کی ترسیلات زر میں سالانہ 29.3 فیصد اور ماہانہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کےدوران ترسیلات زر کا کل حجم 32.8 فیصد اضافے سے 17ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر کی وصولی سب سے زیادہ سعودی عرب سے 77 کروڑ 6 لاکھ ڈالر رہی، متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ 15 لاکھ ، برطانیہ سے 45 کروڑ 69 لاکھ اور امریکا...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں سے مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیر ملکی کمپنیوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان خود کو سی فوڈ، چکن سپلائرز ظاہر کر کے لاکھوں ڈالرز بٹورنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ گرفتار ملزمان میں عارف، سلیم شارق اور نوید شامل ہیں، ملزمان جعلی کمپنیز کے اشتہارات بنا کر کے غیر ملکی کمپنیوں سے فراد کرتے تھے،ملزمان نے فراڈ کے ذریعے 1 لاکھ 36...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں مزید کمی آگئی ہے۔ مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 3 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔