اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم 3 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، دسمبر 2023 میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا تھا، دسمبر2024کی ترسیلات زر میں سالانہ 29.3 فیصد اور ماہانہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کےدوران ترسیلات زر کا کل حجم 32.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور کردیے، سٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے ایک ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کے رول اوور کی تصدیق کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کو مزید ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے جو جنوری 2025 میں میچور ہورہے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے اوائل میں قرض رول اوور کئے جانے کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا تھا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے رحیم یار خان میں اپنی ملاقات کی تفصیلات کا اشتراک کیا۔
وزیراعظم کے مطابق ملاقات کے دوران النہیان نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، النہیان نے 2 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی رول اوور کردی ہے جو جنوری میں واجب الادا تھے۔