2025-03-14@10:41:23 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«ایف سی جوانوں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات کوجلد سے جلد نمٹانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نادہندگا ن سے ٹیکس وصول کریں گے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئے عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ دورانِ سماعت درخواست گزار خدیجہ شاہ کی جانب سے وکیل آمنہ علی عدالت پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف درج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 9مئی کی ایف آئی آرز میں ساری دفعات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی لگی تھیں،مجھے نہیں پتہ پھر ان دفعات پر فوجی ٹرائل کیسے ہوا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ صرف جائے وقوعہ پر موجود ملزمان کو ملٹری کورٹس لیکر گئے،ویسے تو ملزمان کی تعداد5ہزار سے زیادہ تھی۔ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتاہے؟جسٹس مسرت ہلالی ...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں سے مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندوں کو  گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیر ملکی کمپنیوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان خود کو سی فوڈ، چکن سپلائرز ظاہر کر کے لاکھوں ڈالرز بٹورنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ گرفتار ملزمان میں عارف، سلیم شارق اور نوید شامل ہیں، ملزمان جعلی کمپنیز کے اشتہارات بنا کر کے غیر ملکی کمپنیوں سے فراد کرتے تھے،ملزمان نے فراڈ کے ذریعے 1 لاکھ 36...
    کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہرمیں کارروائی کے دوران غیر ملکی کمپنیوں سے سی فوڈ، چکن سمیت دیگرمصنوعات سپلائی کرنے کے نام پرلاکھوں ڈالرزبٹورنے والے گینگ کے 4ارکان کوگرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف بی ایریا میں کارروائی کے دوران گرفتار4 ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعےغیرملکی کمپنیوں سےفراڈ کرتے تھے، انہوں نے سی فوڈ،چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز بٹورے۔ اسکیمرز نے چین،تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اورقازقستان کی کمپنیز سےفراڈ کیا،ملزمان نے میسرزچان پاک شان سےایک لاکھ امریکی ڈالرزاور 2 لاکھ 23 ہزارچینی یوآن بٹورے، جرمن رابرٹ ویزنامی کمپنی سے 36 ہزار 4 سو پچاس ڈالرز کا فراڈ کیا، سری لنکن کمپنی زم زم...
    فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف آئی ٹی کال سینٹرز کی سخت نگرانی شروع، چھاپے،...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے پی کے مطابق سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال سوات میں غیر قانونی تقرریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی آر میں 12 کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے مطابق اسپتال میں غیر قانونی تقرریوں اور کار پارکنگ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔محکمۂ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ انکوائری میں سرکاری خزانے کو1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا نقصان سامنے آیا ہے۔