2025-04-15@07:28:15 GMT
تلاش کی گنتی: 305
«کے قتل کا»:
(نئی خبر)
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں محبت کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میرا خیل میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں مہران اور شمیم بی بی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔ نوجوان جوڑے کو میرا خیل کی حدود میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے...
فائل فوٹو۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کے دوست غلام نبی عرف دیدار کو سزائے موت سنا دی۔عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں مجرموں پر فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے کہا جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے 2019 میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کی جانب سے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد شخصیات کے مہنگے اور پُرتعیش گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ نیوز چینل سی این این کے لائیو شو میں آسکر ایوارڈ کے لیے 2 بار نامزد ہونے والے اور 3 ایمی ایوارڈز کے فاتح جیمز ووڈ یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے کہ ان کا عالیشان گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جیمز ووڈ کا گھر بھی لاس اینجلس کے جنگلات سے گھرے پُرفضا مقام پیسیفک پیلیسیڈز پر واقع تھا جو دیگر متعدد شوبز ستاروں کا بھی مسکن ہے۔ جیمز ووڈ نے روہانسے ہوتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ کیسا المیہ ہے، ایک دن آپ گھر کے سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گوٹھ کھتڑ ولیج کے رہائشی احسان علی نے با اثر افراد کی جانب سے دی جانے والی قتل کی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میں حیدرآباد سائٹ ایریا میں واٹر سپلائی کا ملازم ہوں لیکن کچھ عرصہ سے سائٹ ایریا نارا جا نارا جیل کے رہائشی بااثر افراد رجب چانڈیو اور وزیر چانڈیو مجھے قتل کی دھمکیاں دے کر ہرا ساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد واٹر سپلائی کے پمپ سے زبردستی بجلی اور پانی چوری کر رہے ہیں جس کے منع کرنے پر انہوں نے میرے خلاف جھوٹا کیس بھی درج کرایا ہے اور وہ کریمنل...