2025-04-20@16:21:37 GMT
تلاش کی گنتی: 306
«سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس»:
(نئی خبر)
پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی...
بیجنگ () چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے دونگ اور پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر چین پاکستان سفارتی مشاورت کا چوتھا دور منعقد کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اسی دن انہوں نے بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بین الاقوامی تعاون اور کوآرڈینیشن سے متعلق ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور پاکستان کے تعلقات نے ایک اعلیٰ سطح کا استحکام برقرار رکھا ہے اور ایک صدی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں فریقین کے مشترکہ مفادات...
ویب ڈیسک: لاہورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ مناہل کی پیچیدہ برونکو سکوپی کامیابی سے مکمل کرکے بچی کوصحت کا تحفہ دے دیا۔ یہ کامیاب پروسیجر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین جو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک میڈیسن بھی ہیں کی نگرانی میں کیاگیا، اس موقع پر ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید مگسی،ڈاکٹر نعیم اختر، پروفیسر آغا شبیر اوردیگر بھی موجود تھے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بچوں کے علاج معالجے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں ان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے لاہور جنرل...

چیئرمین سی ڈی اے کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ، چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ روڈ سیکریٹریٹ تا بری امام سیکشن پر کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایم پی او ڈائریکٹوریٹ فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرے،گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس کو ڈویلپ کرکے پھول لگائے جائیں،روڈ کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کی جائے، سیکرٹریٹ تا بری امام تک بنائی گئی مارگلہ...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ضد کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں، ہمیں یہ بتایا جارہا ہے کہ آپ مطالبات لکھ کردیں،ہم کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کو جبر اور فسطائیت کے باوجود موقع فراہم کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی چیئرمین تک رسائی فراہم کی جائے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ سے عمران خان تک رسائی ختم کردی گئی ہے، وکلا کو بھی ان سے نہیں ملنے دیا...