2025-01-31@02:35:35 GMT
تلاش کی گنتی: 302
«بلوچستان بورڈ»:
(نئی خبر)
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی چوکی پر حملہ کرکے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب مستونگ کے علاقے دشت کے قریب پیش آیا، جہاں درجنوں مسلح افراد نے کوئٹہ کو سبی اور سکھر سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں لیویز چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دشت گونڈین میں لیویز کی چوکی اور ایک سیمنٹ فیکٹری پر بھی حملہ کیا- حملے کے وقت چوکی میں صرف 3 اہلکار موجود تھے جنہیں مسلح افراد نے یرغمالی بناکر ان کا اسلحہ،...