2025-04-21@10:47:17 GMT
تلاش کی گنتی: 305

«امن امان کی بحالی کے»:

(نئی خبر)
      اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے، اور آج اسلام آباد سے فرانس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ ہو گی۔ یہ پابندی تقریباً ساڑھے چار سال قبل پاکستان کے پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد عائد کی گئی تھی۔ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 29 نومبر 2024 کو اس پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا، جس کے بعد پی آئی اے کو دوبارہ یورپ کی فضائی حدود میں پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔ جون 2020 میں وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد یہ مسئلہ سامنے آیا کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس میں کچھ خدشات...
    تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے آج 12 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد سے پیرس کے لیے اڑان بھری ہے۔ ایک طرف پی آئی اے کی نیلامی کی تگ ودو جاری ہے تو دوسری جانب پی آئی اے کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی دم پکڑتا دکھائی دے رہا ہے لیکن کیا یورپ میں فضائی آپریشن کی بحالی پی آئی اے کی نیلامی پر اپنے کچھ اثرات مرتب کرے گی؟ یہ بھی پڑھیں: ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق گزشتہ ساڑھے چار سال سے معطل پی آئی اے کا یورپی آپریشن آج بحال ہو چکا ہے، جو پی...
    لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پر قوم کو مبارکباد دی ہے، خاص طور پر پیرس کے لیے پہلی پرواز کی روانگی کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحالی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرے گی، جو اب براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ وزیرِاعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بندش کے باعث قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا اور اس کی ساکھ کو دھچکا پہنچا۔ تاہم، اللہ کے فضل سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کرتے ہوئے پی آئی اے کو ترقی کی راہ پر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق مراسلے میں تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اقتصادی کونسل نے اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ سٹریٹیجی پیپر 18 اپریل 2025ء تک منظور کرانے کی اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری کو منعقد کرنے کی...