2025-02-07@11:49:17 GMT
تلاش کی گنتی: 12113

«بٹ کام»:

(نئی خبر)
    تقویٰ: ترمذی اور مشکوٰۃ کی ایک حدیث میں جس کی روایت عطیہ السعدی نے کی ہے، رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: ’’بندہ اہل تقویٰ کا مقام نہیں پاسکتا تا وقتیکہ وہ ان چیزوں کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں (بظاہر) کوئی حرج نہیں ہے، اس اندیشے سے کہ کہیں وہ ان چیزوں میں مبتلا نہ ہوجائے جن میں حرج (گناہ) ہے‘‘۔ (ابن ماجہ)مراد یہ ہے کہ بعض اوقات جائز امور بھی حرام کاموں کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ اس لیے ایک مومن کے سامنے صرف جواز کا ہی پہلو نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے اس لحاظ سے بھی چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں یہ جائز کام حرام کا ذریعہ نہ بن جائے۔2۔متقیانہ زندگی کا اصول: ابن ماجہ اور مشکوٰۃ...
    مسلمان تاجروں کو چاہیے کہ وہ کم نفع پر صبر کی روش اختیار کریں اور اپنی تجارت میں جذبۂ احسان کو پیش نظر رکھیں کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’بے شک اللہ تعالیٰ عدل و احسان کا حکم دیتا ہے‘‘۔ (النحل: 90) اور فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے‘‘۔ (الاعراف: 56) اس لیے ضرورت مند خریدار اگر اپنی ضرورت کے تحت زیادہ نفع دینے پر بھی تیار ہو، تو بھی جذبۂ احسان کا تقاضا یہ ہے کہ زیادہ نفع نہ لے۔ کم نفع لے کر زیادہ مال فروخت کرنا ایک ایسی پالیسی ہے جس سے تجارت کافی ترقی کرتی ہے۔ سلف صالحین کی عادت بھی یہی تھی کہ کم نفع پر...
    کراچی (کامرس رپورٹر) اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کی غرض سے آٹھ اور نو فروری کو اسلام آباد میں ایک رنگا رنگ عید گالہ کا احتمام کیا گیا ہے جس میں ایک سو سے زیادہ کاروباری ادارے اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔یہ تقریب سیکٹر بی 17 میں واقع ملٹی گارڈنز میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں فیشن، کھانے پینے، میوزک، دستکاری ، کاسمیٹکس، جیولری اورگھریلو سجاوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک سو سے زیادہ تاجر خواتین شرکت کریں گء۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ باصلاحیت تاجر خواتین کی مدد کی کیونکہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز اسٹینڈنگ کمیٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اراکین نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کے کنوینر شجاعت علی بیگ نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اجلاس میں اراکین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تنازعہ انسانی حقوق، اقتصادی استحکام اور علاقائی تجارتی مواقع پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید نے اعلان کیا ہے کہ پاشا اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مشترکہ طور پر ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کی میزبانی کریں گے، پاکستان جس کا نام پاکستان و سعودی بزنس فورم ہو گا، جو کہ حکومتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کہ ہفتہ کی شام ریاض میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باوقار تقریب اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے تعاون کو فروغ دینے، کاروباری مواقع تلاش کرنے اور متحرک و اہم سعودی مارکیٹ میں کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔سجاد...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم سلیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی شدید کشمکش کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اتنی تاخیر سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان اور پھر ٹیم میں حیران کن کھلاڑیوں کی شمولیت سے سوالات کا اٹھنا ایک درست سوال ہے۔ کامران اکمل کاکہنا ہے کہ کسی کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا،سب کھلاڑی پاکستان کے ہیں ،البتہ اگر ان کھلاڑیوں کو آپ نے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں رکھنا تھا تو پھر انہیں پچھلے دوروں میں ٹیم کے ساتھ رکھ...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 3 ون دے اور 3 ٹی 20 میچز کیلئے قومی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔پاکستان ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ٹی 20 میچز 31 جولائی، 2اور3اگست کو کھیلے جائیں گے۔
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بور ڈ بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل شمولیت کا انحصار فرنچائزز پر ہے،پاک بھارت دوطرفہ سیریز کیلئے حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ کے دوران راجیو شکلا سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا پاکستانی کھلاڑی دوبارہ کبھی آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے؟ اس پر بی سی سی آئی کے سینیئر ایڈمنسٹریٹر راجیو شکلا نے فرنچائزز کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو ہم نے آئی پی ایل میں شامل کیا، البتہ جہاں تک کھلاڑیوں کا تعلق ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر...
    کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چمپئنز ٹرافی سے قبل تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے
    مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
    کانگو : ہلال احمر کے اہل کار خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں منتقل کررہے ہیں کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں جاری خانہ جنگی کے دوران بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے، گوماشہر کی گلیوں سے 2ہزار لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ جیل نذر آتش کیے جانے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے، جب کہ سیکڑوں خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
    ایران کا ڈرون بردار بحری بیڑا مشقوں کے لیے سمندر میں موجود ہے تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر لانچ کرنے کی صلاحیت سے لیس جہاز کو پاسدارانِ انقلاب کے بیڑے میں شامل کرلیا۔امریکا سے کسی بھی تنازع کے پیش نظر جنوری سے سے مارچ کے اوائل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں کے دوران ایران کی مسلح افواج نے نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایک تجارتی جہاز کو موبائل بحری پلیٹ فارم میں تبدیل کیا گیا ہے،جو سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر کا مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ چند دن قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو دی جانے والی مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا 20 سے 21 فروری تک جوہانسبرگ میں جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرکے۔ اس سے قبل افریقی ملک کو دسمبر 2024 جی 20کی صدارت دی گئی تھی،جو نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اتوار کے روز بغیر کسی ثبوت کے کہا تھا کہ جنوبی افریقا زمین ضبط کر رہا ہے اورکچھ طبقوں کے لوگوںکے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے تمام ہوائی اڈوں پر پرندوں کا سراغ لگانے والے کیمرے اور راڈار نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ تمام ائر پورٹ کم از کم ایک تھرمل امیجنگ کیمرے سے لیس کیے جائیں۔ہر ائر پورٹ پر موبائل سونک ڈیوائس کو بھی بنیادی طور پر درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں سے نمٹنے کے لیے نصب کیا جائے گا۔ پرندوں کا جلد پتا لگانے کے لیے برڈ ڈیٹیکشن راڈار نصب کیے جائیں گے۔وزیرِ سول ایوی ایشن کا کہنا کہ طیاروں کے حادثات کی روک تھام اور ہوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات اولین ترجیح ہیں۔
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور طیارہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2پائلٹوں نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی اڑان بھری تھی۔ لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے کھیت میں گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 2 تجربہ کار پائلٹ موجود تھے جو طیارے کو بچا تو نہیںسکے،تاہم باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے والے افراد بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اس کا نشانہ خواتین اور خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لوگ بن رہے ہیں۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا کہ کینسر کی بیماری کی سب سے عام قسم پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی 2022 ء میں 25 لاکھ افراد میں تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں سے بیشتر مرد تھے لیکن لگ بھگ 10لاکھ خواتین میں بھی یہ مرض پایا گیا تھا۔پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک قسم ایڈینو کارسنوما 185 ملکوں میں سامنے آئی ہے۔...
    کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے فورسز کے اہلکاروں کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے سختی سے عمل کرنے کاحکم دے دیا گیا۔ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیوٹی کے سوااوقات میں عوامی مقامات پر یونیفارم پہن کر نہ جائیں۔ اسی طرح تعزیتی محافل، مارکیٹوں، تجارتی مقامات، شادی والے گھروں، قبرستانوں وغیرہ میں کسی اہلکار کو سرکاری یونیفارم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ قانون پرعمل نہ کرنے والوں کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریلوے کی صنعت میں مزدوروں کی کمی دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے تربیتی پروگرام کا علان کردیا گیا۔ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے پروگرام میں غیر ملکی ریلوے کمپنیوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی ٹرین کے ڈبوں اور پٹڑیوں کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی ۔ اس سلسلے میں ہر سال تقریباً 100 غیر ملکی کارکنوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے رواں ماہ انڈونیشیا اور ویتنام سے 25 زیر تربیت کارکنوں کو قبول کیا ہے،جنہیں بعد میں ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت2021ء میںشروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے براستہ ائرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس منصوبے پرریڈ لائن میٹرو چلنی ہے، 26 کلو میٹر طویل بی آر ٹی میں24 بس اسٹیشنز بنانے اور213 بسیں چلانے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم ریڈ لائن منصوبے کا اب تک40 فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس منصوبے کا...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شیرشاہ بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے سے انکارپرپولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے3 افراد کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ تھانے کی حدود محمدی روڈگلی نمبر 14 میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر پولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد عابد آفریدی ولد اول بادشاہ، عامر آفریدی ولد نور اصغراور حسنین آفریدی ولد اول بادشاہ کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔
    کراچی (رپورٹ\ محمد علی فاروق )پاکستان کے شہر کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہو رہے ہیں۔ فلاحی تنظیموں اور ایمرجنسی سروسز کی کوششوں کے باوجود صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ 35 دنوں میں 83 شہری ہلاک ہوئے (روزانہ 2 اموات کی اوسط) اسی عرصے میں 1,220 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ کل 1,304 حادثات رپورٹ ہوئے۔ یعنی روزانہ اوسطاً 37 افراد حادثات میں زخمی ہورہے ہیں۔ یہ تعداد حیران کن ہے، اور صورتحال ناقابل قبول ہے۔ کراچی کے شہری خوف کے عالم میں جی رہے ہیں، اہل خانہ اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ...
    کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں کے ساتھ خواتین نے بھی شریک ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اس موقع پر ناظمہ ضلع گلبرگ طلعت ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہیدِ کشمیر کمانڈر شکیل کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چینی قونصلیٹ سے تباد لے میں کے ڈی اے کو ملنے والا بنگلہ غیر قانونی طور پر سندھ سرکار کے محمکہ انویسٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پی ای سی ایچ ایس میں 2000 گز کے بنگلے کے بدلے میں ادارہ ترقیات کراچی نے چینی قونصلیٹ کو کلفٹن میں 4212گز زمین الاٹ کی تھی۔ سندھ سرکار کے دباؤ پر ادارہ ترقیات کراچی کے افسران نے بنگلہ خلاف ضابطہ سندھ سرکار کے محکمہ انویسٹمنٹ کو دے دیا ہے جس کی نہ تو کے ڈی اے کی گورننگ باڈی سے اجازت لی گئی اور نہ ہی وزیر بلدیات سعید غنی سے منظوری لی گئی ہے۔
    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر آئی سی سی پر پابندی کے حکم نامے پر آج دستخط کریں گے، امریکی صدر امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آئی سی سی پر پابندی کے حکم نامے پر آج دستخط کریں گے، ٹرمپ امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فیصلے سے آئی سی سی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی سابقہ جماعت پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 73 کا آئین بنانے پر یاد رکھا جاتا ہے تو اسی طرح آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کو آئین کا حلیہ بگاڑنے پر یاد رکھا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اصلاحات کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کے صلاحیت نہیں رکھتا، موجودہ قیادت ٹھنڈے دل اور دماغ سے ملک کا سوچے، نفرت مٹانے اور خلیج کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درگزر کرنے کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیمسندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری بروز جمعہ شب برات کے موقع پر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنکے نام عمران خان نے خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ملاقات سے قبل گلدستہ پیش کررہے ہیں اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اس فارمولے کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ پر ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے، واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لعل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کرنے پر عرب لیگ کے مؤقف کو سراہتا ہوں۔فضل الرحمن کا کہنا تھا...
    حیدرآباد میں وکلا کے احتجاج پر سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی دائرے میں مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔سندھ پولیس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کے زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔سندھ پولیس کا موقف ہے کہ سندھ میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکااحتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ سندھ پولیس کے مطابق  اس سلسلے میں بھٹائی نگر میں ایک گاڑی کو روکا گیا، پوچھ گچھ پر کار سوار نے معقول جواب نہ دیا جس پر قانونی کارروائی کی گئی۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ...
    خیبر پختونخوا میں پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، وزیراعلیٰ نے اس طرح کی سب باتیں بے بنیاد قرار دے دیں۔ان احکامات سے متعلق متعدد اضلاع، محکمہ جات کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹی فکیشن سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔صوبے کی پولیس کو بھی جلسے جلوسوں میں شرکت، سہولت کاری سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے متعدد ارکان نے خیبر پختونخوا حکومت اور محکموں کے نوٹی فکیشن پر تحفظات کا اظہار...
    وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔وکلا کے احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ صدر کراچی بار نے بھی واضح کر دیا کہ جب تک ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوگا...
    اسلام آباد / پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کل بہر صورت یوم سیاہ منائیں گے ‘ حکمراں کچھ بھی کر لیں عوام باہرنکلیں گے۔ تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں،...
    کرک/راولپنڈی (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک)کرک اور شمالی وزیرستان میں 4جوان شہید اور 12دہشت گرد مارے گئے جب کہ چمن میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3اہلکار شہیداور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی اضافی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوینے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکاکے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاناما کی حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری جہازوں پر آئندہ فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکا کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔دوسری جانب اس آبی گزر گاہ کا انتظام سنبھالنے والی ’پاناما کینال اتھارٹی‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے امریکا کو ایسی کوئی رعایت دینے پر تاحال اتفاق نہیں کیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق وہ امریکی حکام سے اس...
    اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پیکا ایکٹ پر ذیلی کمیٹی بنانے، حکومت اور صحافیوں کو ایک ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیکا ایکٹ پر ذیلی کمیٹی بنا کر اور حکومت اور صحافیو ں کو ایک ساتھ بٹھا کر خدشات دور کیے جائینگے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعاتونشریات عطاء اللہ تاڑر نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنے سے اب ڈیجیٹل میڈیا بھی ریگولیٹ ہوجائے گا یہ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے ہے، پیکا سے اخبارات اورٹی وی چینل کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ پہلے سے ہی ریگولیٹ ہوتے ہیں ڈیجیٹل...
    مقبوضہ بیت المقدس/واشنگٹن /اوٹاوا/غزہ /لندن(مانیٹرنگ ڈیسک +صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع نے دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کے حوالے سے منصوبہ تیارےکرے۔وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم بھی کیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، غزہ کے رہائشیوں کو بھی علاقہ چھوڑنے اور ہجرت کرنے کی آزادی دی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، امیر العظیم، ڈاکٹر اسامہ رضی، قیصر شریف اور ضیا الدین انصاری بھی موجود ہیں لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، امیر العظیم، ڈاکٹر اسامہ رضی، قیصر شریف اور ضیا الدین انصاری بھی موجود ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ8 فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے، 8 فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے...
    صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا، فریقین نے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین، دفتر خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، سی پیک کی ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد دیگر شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام...
    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں، خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں...
    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں گدھوں کی افزائش کا تذکرہ ، اجلاس میں وزارت خوراک و تحفظ کے حکام نے بتایا کہ گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہائوس بنایا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔ حکام وزارت خوراک نے اجلاس کو بتایا کہ چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، گودار میں چینی کمپنی یہ کام کرے گی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پوچھا کہ زندہ گدھوں کو چین ایکسپورٹ کیوں نہیں کرتے؟ جس پر حکامِ وزارتِ خوراک و تحفظ نے بتایا کہ زندہ گدھوں کی ایکسپورٹ مشکل کام ہے، ملک کے دوسرے حصوں میں بھی گدھوں کے سلاٹر ہائوس کے...
    Pic20-010 KARACHI: Jul20- A health worker administering polio vaccine drops during a polio vaccination door-to-door campaign as resuming the anti-polio vaccination drive in specific parts of the country after a four-month pause due to the coronavirus outbreak in provincial capital. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar کوئٹہ : بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ 60 انکاری والدین کو آمادہ کر کے بچوں کو پولیو سے بچا ﺅکے قطرے پلوائے گئے ، پولیو سے...
    کل آٹھ فروری ، بروز ہفتہ انتخابات کے انعقاد کو ایک سال مکمل ہو جائے گا ۔ اِن انتخابات کے نتائج کو سبھی سیاسی جماعتیں ، چاروناچار، تسلیم کر چکی ہیں۔ اگر 8فروری2024 کے انتخابات کو سبھی نے تسلیم نہ کیا ہوتا تو آج مرکز اور صوبوں میں حکومتیں اور اسمبلیاں نظر نہ آ رہی ہوتیں۔ بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی مگر پچھلے ایک سال سے مسلسل محاذ آرائیاں کیے ہُوئے ہیں۔ عجب رویہ ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی والے 8فروری کے انتخابات کو متنازع بھی قرار دیتے ہیں، دوسری جانب اِن کے ارکانِ اسمبلی حلف بھی اُٹھا چکے ہیں۔ ہر قسم کی مراعات سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی والے جب...
    قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، انہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران لانس نائیک شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل...
    میرانشاہ : سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس...
    دہشت گرد حملے پاکستان اور چین کے گہرے تعلقات اور دوستی کو متاثر نہیں کرسکتے۔ یہ یقین دہانی صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات پر کرائی ہے۔ دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے بعد مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔  صدر آصف علی زرداری کا دورہ بہت اہم وقت پر ہو رہا ہے اور اس کا پس منظر یہ ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی امور پر معاملات طے ہونے جا رہے...
    رزق عربی زبان کا لفظ ہے جس کا لغوی معنی ’’عطا‘‘ ہے اور اس سے مراد اﷲ تعالیٰ کی ہر عطا کردہ نعمت ہے۔ جس میں مال، طاقت، علم، اناج اور وقت سب نعمتیں شامل ہیں۔ ان کی تقسیم کا اختیار اﷲ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھا ہے۔ ارشاد باری تعالٰی کا مفہوم ہے: ’’بلاشبہ! اﷲ تعالیٰ خود رزاق ہے، مستحکم قوت والا ہے۔‘‘ (سورہ الذاریات) اﷲ تعالیٰ نے تمام نعائم عطا فرمانے کے بعد ان تمام چیزوں کو استعمال کرنے اور برتنے کی اجازت دی ہے۔ مگر اس میں سب سے اوّلین شرط حلال مقرر کی ہے۔ سورہ مائدہ میں اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے، مفہوم: ’’لوگ آپ (ﷺ) سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کون سی...
    اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق لیفٹ بیک مارسیلو نے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ مارسیلو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ 18 برس کی عمر میں ریال میڈرڈ نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وہ وہاں آگئے۔ اب وہ فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک سچے ’میڈریلینو‘ ہیں۔ یہ سفر کیا خوب رہا۔ ریال میڈرڈ ایک منفرد کلب ہے۔ سابق ریال میڈرڈ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مارسیلو کے کیریئر کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے بہت عرصہ ساتھ گزارا اور اس دوران کئی کامیابیاں، فتوحات اور ناقابلِ فراموش یادیں حاصل کیں۔ واضح رہے مارسیلو اور ریال میڈرڈ کا...
    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ   اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ان افراد اور ان کے اہل خانہ پر مالی اور ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جو امریکی شہریوں یا ان کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی  کی تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے۔ واضح رہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور ان کے مقدمات چلانے کے لیے قائم کی گئی تھی تاہم...
    بنگلہ دیش میں بدھ کو سینکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔ شیخ مجیب کو 1975 میں اسی گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ بعدازاں اُن کی صاحب زادی شیخ حسینہ نے اسے میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت میں موجود شیخ حسینہ اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس اپنی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت منتقل ہوگئی تھیں اور اس کے بعد سے ان کا قیام نئی دہلی میں ہے۔
    کشمیر کا ایسا گاؤں جہاں کوئی سگریٹ نہیں پیتا
    راولپنڈی:  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجا، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا،محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنمائوں...
    اسلام آباد: حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان انتقال پر یوم سوگ کے سلسلے میں 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ خیال رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ اسماعیلی امامت دیوان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ 8 فروری 2025 کو صبح 11 بجے لزبن میں اسماعیلی سینٹر میں ادا کی جائے گی اور 9...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 781 افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یورپ یا دیگر ممالک جانے کے خواہشمند افغان باشندوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے 781 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغان باشندوں کو افغانستان واپس نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزارت خارجہ ان کا معاملہ...
    پرنس کریم آغا خان : فوٹو فائل حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے۔اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔ پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گےپرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔ پرنس کریم آغا خان...
    اسلام آباد: ترک صدر طیب اردوان 12 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 13 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس میں شریک صدارت کریں گے۔  اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ زرعی شعبے میں مشترکہ حکمت عملی پاکستان اور ترکی کی وزارت قومی غذائی تحفظ و زراعت کے سینئر حکام نے ایک اجلاس میں شرکت کی، جس میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرعی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث جلسے کی درخواست مسترد کی گئی، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی اجازت نہ دینے کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ سکول نہ جانا پڑے، نویں جماعت کے طالب علم نے 4 سکولوں میں بم کی دھمکی دے دی ...
    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 2 اعلی ٰحکام فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے۔ ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لیں گے۔قومی ایئر لائن کا اجازت ملنے پر مارچ سے برطانیہ کیلئے براہ راست آپریشن شروع کرنےکا پلان ہے جس کے لیے ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔پی آئی اے برطانیہ میں کیٹرنگ سروس کے لیے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن ساڑھے...
    ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے نیدرلینڈ میں ایک مقام سے ایسے سونے اور چاندی کے سکّے دریافت کیے ہیں جن کو عیسائیت سے قبل اس وقت کے لوگ دیوتاؤں کی نذر کرتے تھے۔ ’شیطان کے مال‘ (Devil’s Money) کے طور پر جانی جانے والی یہ دریافت یورپ کے اس حصے میں عیسائیت آنے سے قبل انجام دی جانے والی رسومات پر روشنی ڈالتی ہے۔ نیدرلینڈ، شمالی جرمنی اور برطانیہ میں کچھ ایسے مقامات سامنے آئے ہیں جن کا موازنہ نورڈک دنیا سے کیا جا رہا ہے، جس کی عیسائیت سے پہلے کی رسومات کے متعلق بہتر فہم رکھا جاتا ہے۔ محققین کے مطابق نورڈک علاقوں میں عیسائیت قبل موجود ان بت پرست گروہوں سے حاصل ہونے والی دریافتوں کا اطلاق باقی جرمینک نورڈک...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
    اویس کیانی :وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی ،وزیر اعظم شہباز شریف  اور قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی نے  خوارج کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  شمالی وزیرستان کے علاقے  حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کی بہادر سکیورٹی  فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔  12 خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 فروری 2025ء) اڑنے والی ٹیکسیاں، خودکار گاڑیاں اور بعد از استعمال دوبارہ کارآمد بنائے جانے والے راکٹ مستقبل میں نقل و حمل کے مسائل کا حل ہوں گے۔ دنیا بھر میں موجدین ان تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ نئے احتراقی انجن بنانے کے رحجان میں اضافہ تھم گیا ہے۔ایجادی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (وائپو) نے مستقبل کے ذرائع نقل و حمل سے متعلق ٹیکنالوجی میں بدلتے رحجانات پر اپنی تازہ ترین رپورت میں بتایا ہے کہ مستقبل میں ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ آئندہ برسوں میں ٹریفک جام کے مسئلے کی شدت بھی کم ہو...
    وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 8 فروری کوعام انتخابات کے انعقاد کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ’یوم سیاہ‘ اور ’احتجاج‘ کی کال پر پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 8 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینیئرافسران کو پاکستان تحریک...
    احمد منصور: حسن خیل،شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ،سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، 12 خوارج ہلاک کردیے  آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کا تعلق ہنگو سے تھا ،مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد  ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،علاقے کو مکمل طور پر خارجی دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں  اور سہولت کاروں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری...
    فائل فوٹو پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔  شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک میرانشاہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود...
    حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا، وکلا نےایس ایس پی حیدرآباد کا تبادلہ نہ ہونے پر مرکزی قومی شاہراہ بند کردی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔حیدرآباد پولیس اور وکلا کےدرمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کا تبادلہ نہ ہونے پر آج پھر وکلا نے ایس ایس پی آفس میں احتجاج کے بعد قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔صدر اور جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کا تبادلہ کر دیا جائے، وکلا پُرامن طریقے سے گھر چلے جائیں گے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب وکلا...
    عمر بڑھنے کے ساتھ بال سفید ہونا غیرمعمولی نہیں ہوتا۔جوانی میں بال جس رنگ کے بھی ہوں مگر عمر بڑھنےکے ساتھ وہ سفید ہونے لگتے ہیں، کیونکہ وقت کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں رنگت کو برقرار رکھنے والے میلانین نامی خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ویسے تو بالوں میں سفیدی عمر بڑھنے کی نشانی سمجھی جاسکتی ہے مگر ایسا کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔درحقیقت نوجوانی میں بھی بالوں کی رنگت بدل سکتی ہے مگر اب اس سے بچنے کا طریقہ طبی ماہرین نے دریافت کرلیا ہے۔ جاپان کی Nagoya یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ سے بالوں میں سفیدی ابھرنے کے عمل کو دبانے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیق میں luteolin نامی ایک اینٹی...
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت شہر میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ ٹائرز کی ایک بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی رضا نقوی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کسٹمز حکام نے سندھ رینجرز اور پولیس کے ہمراہ پرانی سبزی مندی یونیورسٹی روڈ پر قائم مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کاروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے ہیں، چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے اسمگل شدہ ٹائرز کو ایک 40 فٹ کنٹینر اور 27 مزدا ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں...
    8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران  ہونے والی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کے لیے خیبرپختونخوا نے کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا نگراں حکومت اور اس کے عہدیداروں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اور اس دورانموجودہ حکومت کو اقتدار کی منتقلی تک قانونی طور پر کام کیا یا نہیں۔ صوبائی حکومت نے کمیشن کے کام کے دائرہ کار سے متعلق ٹی آر اوز طے کر لیے ہیں، جس کے مطابق: دفعہ 144 کے احکامات کی جانچ کمیشن خیبر پختونخوا میں نگران حکومت کی طرف سے سی آر پی سی کے سیکشن 144 کے تحت جاری کردہ تمام نوٹیفیکیشنز اور احکامات...
    جنیوا: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں مزید شرکت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے UNHRC پر اسرائیل کے خلاف تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ شامل ہو کر اس کونسل میں مزید حصہ نہیں لے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ترجمان پاسکل سم نے اسرائیل کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مبصر ریاست کے طور پر کونسل میں شامل ہے اور چونکہ وہ رکن نہیں ہے اس لیے وہ اس سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ خیال رہےکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام پرنس رحیم آغا خان کو فون کیا اور پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آغا خان چہارم پاکستان کے حقیقی دوست تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی ترقی، تعلیم، صحت اور انسانی خدمات میں آغا خان چہارم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ خیال رہےکہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان ایک روز قبل پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد گزشتہ روز پرنس رحیم آغا خان کی امامت کا اعلان کیا...
    ڈھاکہ: بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک سے فرار کے بعد گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ خدا نے انہیں زندہ رکھا کیونکہ انہوں نے کوئی اہم کام انجام دینا ہے۔ گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد نے اپنے فرار کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے خطاب کیا جس دوران ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے اپنےحامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو ان کے خاندانی مکان کو گرا دیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی تقریر...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ امریکی صدر امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کے خلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے سے امریکی شہریوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پرمالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے گرفتاری...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا، لیکن فارم 47 پر کسی اور کو جتوادیا گیا، ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف  اور مریم نواز فارم 47 کے ذریعے آئے ہیں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم 47 کے ذریعے جیتے،کراچی میں لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو...
    اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے بعد وہ بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری اختیار کر رہا ہے۔ٹرمپ نے منگل کو یو این ایچ آر سی سے امریکا کی دستبرداری کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔اس ایگزیکٹو آرڈر میں امریکا کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کو کوئی اضافی فنڈ فراہم کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیئن سار کی جانب سے...
    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ہم سب کو متاثر کررہی ہے، جو ہوسکا وہ ماحول کی بہتری کے لیے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ این ای ڈی میں دو روزہ گلوبل گرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے مختصر خطاب میں اس کم قیمت "گرین تعمیراتی سیمنٹ (ایل سی تھری)" کو ماحول دوست قرار دیا جب کہ اس کے کم قیمت ہونے کو تعمیراتی صنعت کےلیے خوش آئند بھی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی آئندہ نسلوں کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعمیراتی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، انڈسٹری، اکیڈمیا، حکومت سب کو مل...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت نہ دیے جانےکا امکان ہے۔ جیو نیوز  کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں  ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دیےجانےکا امکان ہے۔8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔ مزید :
    اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس نے تعمیراتی شعبے کے لیے ایک مجوزہ ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے، جس کے بعد وزارت ہاؤسنگ نے ان تجاویز کو ایف بی آر کے سپرد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئیں تجاویزات میں پیکج میں ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کا مقصد تعمیراتی شعبے کی بحالی اور روزگار میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔ اہم تجاویز میں شامل ہیں: نان فائلرز کو ایک کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت اور پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس کی شرح کو نصف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔...
    بیجنگ:چین کے مشہور شیف لی اینہائی نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لی اینہائی نے اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر آزمایا، جہاں انہوں نے ہاتھوں سے نوڈل کی ایک پٹی تیار کی جس کی موتی صرف 18 ملی میٹر تھی، جو تقریباً 0.07 انچ کے برابر ہے۔ اس نے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا لیا۔ اس سے قبل لی اینہائی نے ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، مگر اس اعزاز کو ایک اور شیف نے اپنے نام کر لیا تھا، جس نے صرف 14 ملی میٹر موٹی نوڈل تیار کی تھی،تاہم...
    رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ٹھوس اور بھرپور حکمت عملی وضع کرے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ان کے اصل باشندوں سے جدا نہیں کر سکتی، بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، عالمی برادری ان کے خلاف ایکشن لے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا یے کہ مسئلہ کشمیر حکومت کی بھرپور توجہ اور عملی اقدامات کا متقاضی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خاتمہ اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اگر بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے پیچھے...
    محفل میلاد سے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں حضرات نے بارگاہ معصومینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ مولانا سجاد شبیر رضوی، ناصر الحسینی، مولانا حیدر عباس شیرازی نے فضائل معصومینؑ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں معصومینؑ کی افکار و نظریات کے مطابق عمل پیرا ہوکر صحیح معنوں میں معصومین کے پیروکار بننا چاہیئے ۔ اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن محفل میلاد انوار شعبان المعظم  محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا ملک غلام عباس نے حاصل کی۔ محفل میلاد سے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں فہیم زیدی، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، محمد...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ " پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون...
     عثمان خادم : پی ٹی آئی کو  لاہور میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی ،  پی ٹی آئی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی، چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اگلے لائحہ  عمل سے کارکنوں کو آگاہ کر دیا،عالیہ حمزہ نے ہدایت کی یے کہ شمالی پنجاب کے 10 اضلاع صوابی جلسے میں شرکت کریں گے،پنجاب کے باقی تمام ریجن، وسطی، مغربی اور جنوبی اپنے اپنے اضلاع میں پر امن احتجاج کریں گے، پی پی اور این اے لیول پر رہنما کارکنوں کے ہمراہ احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کریں گے، تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے سے لوگوں کو پرامن احتجاج کے لیے نکالیں گے۔ دنیا کی سب...
    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19  انفکیشن دل کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر لوگوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیقاتی جریدے ریڈیالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ19 وائرس انفیکشن دل کی شریانوں کی نشونما روک کر ان کے بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جو دل کے پٹھوں کو خون فراہم کرتی ہے، ان شریانوں کو کورونری شریانیں بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس ممکنہ طور پر لیب سے پھیلا، امریکی کانگریس کمیٹی کا انکشاف تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19  کا ہلکا انفیکشن بھی دل کی شریانیں بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جس سے کچھ لوگوں...
    دنیا کی سب سے لمبی کار کے 26 پہیے ہیں اور اس میں75 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ 1976 کے ماڈل کی 6 کڈلاک الڈوراڈو لیموزین سے بنائی گئی ’دی امریکن ڈریم‘ 30 میٹر سے زیادہ لمبی ہے اور اس میں 75 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ تاہم اسے دیگر گاڑیوں کی طرح کٹ مارنے یا دیگر انداز میں چلانا آسان نہیں۔ حقیقت میں یہ 1986 میں معروف گاڑیاں جمع کرنے کے شوقین جے اوہربیگ نے بنائی تھی، دی امریکن ڈریم 60 فٹ لمبی تھی اور اسے V8 انجنوں کے ذریعے چلایا گیا جس میں سے ایک انجن آگے اور دوسرا پیچھے نصب تھا۔ اوہربرگ نے بعد میں اپنی منفرد گاڑی کو 30.5 میٹر (100 فٹ) لمبا کر...
    امریکہ سے بے دخلی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ سے بھیجے گئے بھارتی شہریوں پر جاری ہنگامے پر اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب این آر آئی کو امریکہ سے واپس بھیجا گیا ہو۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ 15 سال کے اعداد و شمار کا بھی حوالہ دیا۔ اس سے قبل آج اپوزیشن پارٹیوں نے امریکہ سے ہندوستانی تارکین وطن کی واپسی اور پریاگ راج مہا کمبھ حادثہ سمیت کئی مسائل پر ہنگامہ کیا تھا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی...
    غیر سرکاری ترقیاتی تنظیم ’پتن‘ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی، ہیرا پھیری اور جبراً ووٹنگ کے 64 نئے ذرائع کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ جمعرات کو الیکشن 2024 کے ایک سال مکمل ہونے پر پتن ترقیاتی تنظیم نے رائے دہندگان کےخلاف جنگ کے عنوان سے اپنی رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کیا ہے۔ ’پتن رپورٹ‘ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن ووٹنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے دھاندلی کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد ارباب اختیار اپنے اور مملکت کے سارے وسائل عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کو بچانے میں صرف ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا...
      واشنگٹن:دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات اور بیانات کی میراتھون جاری ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی ایف بی آئی ٹیم کو تحلیل کر دیا۔ ایف بی آئی کی خصوصی ٹیم انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی تھی۔ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سےخصوصی ٹیم کو تحلیل کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آج مزید ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی حکومت کو نئی شکل دینےکی کوششیں جاری ہیں۔ رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کیلئے سرکاری ملازمین کو...
    ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس میں کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا، پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپ مافیاز کو احساس نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی سربراہی میں متعلقہ حکام نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن اور 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو خود میدان عمل میں آگئے اور پیمائش کے افسران کے ہمراہ کراچی کے 12...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا۔ اڈیالہ جیل...
    لاہور:اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  کل 7 فروری(جمعہ کو) شام 7 بجے کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے،تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ اس کے...
    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 2 اعلی ٰحکام فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے۔ ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔ پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ قومی ایئر لائن کا اجازت ملنے پر مارچ سے برطانیہ کیلئے براہ راست آپریشن شروع کرنےکا پلان ہے جس کے لیے ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پی آئی اے برطانیہ میں کیٹرنگ سروس کے لیے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے...
      راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ہے۔ یاد رہےکہ چند روز قبل عمران خان...
    مقبوضہ بیت المقدس:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع اعلان کے بعد اسرائیلی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔ صہیونی وزیر دفاع نے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ٹرمپ کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی صدر کے جرأت مندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، غزہ کے شہریوں کو رضا کارانہ طور پر نقل مکانی کا موقع دینا ضروری ہے، جیسا کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو منتقل...