لاہور ہائی کورٹ نے خلع لینے والی خواتین سے متعلق اہم نقطہ طے کرتے ہوئے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے 08 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار نے ساہیوال ڈسٹرکٹ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار نے خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے خلع لینے والی خاتون کوحق مہر کا حقدار قرار دیا اور کہا کہ  محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا کہ حق مہر کی رقم خاتون  کے لیے  سیکیورٹی تصور کی جاسکتی ہے، اگر خاوند کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حقدار ہے۔

عدالت  نے کہا کہ  بیٹی کو جہیز دینا ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے، والدین جتنی بھی استطاعت رکھتے ہوں وہ بیٹی کو جہیز لازمی دیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ بنیادی طور پر طلاق شوہر کا حق ہے اور طلاق کی صورت میں شوہر حق مہر، تحائف  واپس مانگنے کے حق سے محروم ہوجاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خلع لینے والی خاتون کو عدالت نے کی رقم کہا کہ

پڑھیں:

حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

حسن علی نے 84 اننگز میں مجموعی طور پر 116 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے وہاب ریاض کی 113 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے یہ اعزاز گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔

فاسٹ بولر حسن علی نے کوئٹہ کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار
  • خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی مستحق قرار
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون
  • راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ کی عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت
  • حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
  • سموگ تدارک کیس، موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہئے: لاہور ہائیکورٹ