2025-04-19@04:49:08 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«ڈی سی لاہور»:
(نئی خبر)
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشنز لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، شر پسندوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد کیے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، 4ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام میں...
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر...
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ با ؤلر ڈیرن گف کی بطورر ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیرن گف ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، اُنھوں نے اس سے قبل بھی گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا ، گلوبل سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کی ٹیم نے ان کی نگرانی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن ہی میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ 54 سالہ ڈیرن گف نے...
راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں دینہ کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئیں،حادثے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے ملتان جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا تھا۔کراچی سے ملتان جانے...