2025-04-16@17:43:50 GMT
تلاش کی گنتی: 106

«ڈاکوؤں کے»:

(نئی خبر)
    رحیم یار خان  پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوئوں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او  رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے لئے کام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔عثمان چانڈیہ کی مخبری...
    سکھر میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آپریشن کے بار بار اعلان کے باوجود آج تک ڈاکوؤں کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا۔ بلکہ پولیس ایک طرف ڈاکوؤں سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے، تو دوسری طرف آپریشن کے نام پر آنیوالے فنڈز کی بندر بانٹ کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں لوگ اغواء ہو رہے ہیں۔ ڈاکو راج کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ کچے کے ڈاکو پکے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی میں معصوم شہریوں کو اغواء کرکے بھاری رقم تاوان وصول کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے...
    —فائل فوٹو رحیم یار خان میں پولیس نے خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ان کا محاصرہ کیا گیا۔اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئیرحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی۔...
    لاہور: رحیم یار خان کے علاقہ ظاہر پیرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے ، اس سے قبل ڈاکوں نے فائرنگ کرکے 4 معصوم شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کو فوری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جس نے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ڈی پی او...
    لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...
    فائل فوٹو۔ لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اے وی ایل ایس صدر کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے رائے ونڈ لےکر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے 207 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔