پولیس مقابلے میں چار شہریوں کے قاتل2 ڈاکو مارے گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
رحیم یار خان پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوئوں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے لئے کام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔عثمان چانڈیہ کی مخبری پر چند ماہ قبل اندھڑگینگ کے سرغنہ سمیت کئی ساتھیوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
لاہور:ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔