2025-04-01@06:46:14 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«سنی دیول نے»:

(نئی خبر)
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہو گیا ۔ رواں سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے کے تحت معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ اب ایک لاکھ 79ہزار ڈالر ہوجائے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان میں کیے گئے مواخذے کے تحت صدر یون عہدے پر برقرار تو ہیں لیکن آئینی عدالت کا فیصلہ آنے تک انہیں اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ  کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف نے اس بات پر زور دیا کہ انتھک محنت، مضبوط عزم اور غیر متزلزل جذبہ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اسی طرح محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے سال  کے دوران  کملاگ کمانڈ کی آپریشنل کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ  کملاگ کمانڈ...
    سیول:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کوریا ایگزمم بین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ای ڈی سی آپریشن گرپ ام سونگ یونگ سے ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)ریئر ایڈمرل محمد سلیم کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد سلیم نے 1991 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ افسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ایم فل اور برطانیہ سے انٹرنیشنل الیکٹرانک وارفیئر مینیجر کا کورس بھی کیا ہوا ہے۔ وائس ایڈمرل محمد سلیم اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ افسر پی این سب میرینز حمزہ اور حرمت، کمانڈر نویں آگزیلری اور مائن...
    راولپنڈی: جیولری شاپ میں ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی چوری کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی۔ تھانہ بنی کی حدود میں جیولری شاپ پر دکاندار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چوری کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بے نقاب کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے بیش قیمت  چین برآمد کرلی۔ گاہگ کے روپ میں آنے والی خاتون چور جیولری شاپ پر جیولر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چرا کر لے گئی تاہم جیولری شاپ میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ نے اس کے ہاتھ کی صفائی کو محفوظ...