2025-03-03@22:51:28 GMT
تلاش کی گنتی: 17508

«درخواست گزار کے»:

(نئی خبر)
    کراچی: آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی طرز کا پہلا موبائل چینجنگ روم عطیہ کر دیا گیا۔ کراچی کے 40 باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔  اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔   اس موقع پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری مراحل میں موبائل چینجنگ روم کا افتتاح کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ایک مہنگا کھیل ہے اور عام کھلاڑی کی...
    کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ...
    سٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے۔ مرکزی بینک کے مطابق رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات بینک صبح 9 سے 3 بجےتک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کے دن بینکوں کے اوقات 9 سے 12:30 تک ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک...
    وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، لڑم عشیرئی درہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری  ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی  دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کے روز دن...
    ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے حکومت کی مدد کرنے آیا تھا، بوجھ نہیں بننا چاہتا۔ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے عہدے سے استعفی دیدیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ وہ حکومت کی مدد کرنے آئے تھے، حکومت پر بوجھ بننا نہیں چاہتے، اس لئے نائب صدارت کے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جواد ظریف کے 2 بیٹے امریکی شہریت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے تھے۔ جواد ظریف اس سے پہلے ایران...
      اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد ، 4 انسان بردار پروازوں ، 3 کارگو جہازوں کی روانگی ، 4 خلائی جہازوں کی واپسی کے مشنز ، 5 خلاباز عملے اور 15 افراد کے طویل مدتی مدار میں قیام کو...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔ سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ بھی ان...
      اسلام آباد : چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چینی پالیسی سازوں کا اہم ترین سالانہ اجلاس’’ ٹو سیشنز‘‘ جو چین کی نیشنل پیپلز کانگرس ( این پی سی ) اور چائینز پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کانفرس( سی پی پی سی سی ) کا مشترکہ اجلاس ہے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ پیر کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ٹوسیشن کے تناظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کو صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ انہوں...
      بیجنگ : چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں زیربحث ہیں اور مختلف حلقوں کی جانب سے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو مثبت طور پر سراہا جا رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کی سائنسی و تکنیکی جدت طرازی اور ماحول دوست ترقی کا تصور متاثر کن ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں سینٹر فار ساؤتھ ایشیا اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ماہر امور چین محمود الحسن خان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے عالمی گورننس کے تصور میں بہت سی قیمتی عالمی” پبلک پروڈکٹس” شامل ہیں، خاص طور پر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی...
    عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کرلیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے 4 مسافر آف لوڈ کیے،  مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسافروں کی شناخت محمد شریف، محمد شفیق ، محمد عدنان اور محمد خلیل کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق خوشاب سے ہے۔بیان کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر SV727 کے ذریعے سعودی عرب جارہے تھے. مسافر عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے. دوران تلاشی مسافروں کے قبضے سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد...
    آئینی بینچز کے ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی سائیڈ سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن سائیڈ سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پٹیشنرکا نام پی سی ایل، ای سی ایل میں ایکٹو ہے، متعدد ایف آئی آرزکی وجہ سے 24 اگست 2023کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنےکی سفارش کی گئی۔عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظورکرچکی ہے۔...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ دبئی میں کل پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدِ مقابل ہوں گے، نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جب کہ پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔لاہور میں دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا۔ سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ کریں گے جب کہ دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی. وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں. بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی. ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے. ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔  وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عطا...
    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتہ افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو...
    بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...
    چینی صدر کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شائع   شی جن پھنگ کی معاشی فکر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم حصہ ہے بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے معیشت کے بارے میں منتخب کاموں کی پہلی جلد شائع ہو چکی ہے اور یہ ملک بھر میں دستیاب ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کی معاشی فکر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم حصہ ہے، نئے دور میں معاشی ترقی کے عملی تجربے کا ایک منظم نظریاتی خلاصہ ہے، اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا...
        چین  یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہان جون بیجنگ :مشرقی جمہوریہ یوراگوئے  کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر برائے  امور زراعت و دیہات ہان جون نے  یوراگوئے کے دارالحکومت  مونٹیویڈیو میں  نو منتخب صدر  اولیواریس اولسی کی حلف برداری کی تقریب  میں شرکت کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دو مارچ کو یوراگوئے  کے صدر اولیواریس اولسی نے  ایوان صدر میں ہان جون سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر ہان جون نے کہا کہ چین  یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور    دو طریفہ تعلقات کر آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے...
    طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا، جبکہ بھگدڑ کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا، جو جانبر نہ ہو سکا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد گولے مقامی آبادی پر گرے، مارٹر گولے گرنے سے کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے تین ایف سی اہلکار...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف — فائل فوٹو  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کے طور پر منایا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ذمہ داری پر غور کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کیخلاف شکایات کا نوٹسوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو...
    آئی ایم ایف مذاکرات، جائیداد کی غلط قیمت ظاہر کرنے پر کارروائی ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اتھارٹی پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر سکے گی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس وصولی اور چوری روکنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اس سلسلے میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی غلط مالیت ظاہر کرنے پر سزائیں اور جرمانے کر سکے گی، رجسٹریشن نہ کرانے پر 50ہزار سے 5لاکھ...
    لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے گرینڈ افطار و ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی۔ لکی ڈرا کے موقع پر سماجی کارکن علی شیخانی، ظفر عباس بھی موجود تھے۔ لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ نے خاتون کو...
    ویب ڈیسک :شہری نے سوشل میڈیا پر کہا  ’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘ جس پر  پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا  رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے  خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے  کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا...
    پی ٹی آئی کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا، جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود...
    پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علماء کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علماء کے...
    تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا. جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود ان جماعتوں سے ملنے کا فیصلہ کیا۔علی امین گنڈاپور نے پیر پگارا سمیت سندھ کی دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم آخری وقت میں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)پنجاب پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دئیے، حملہ آور دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہونے پر مجبور،پولیس کے مطابق خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے ، پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے مڑھا میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران پنجاب پولیس ڈی جی خان، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا پنجاب و خیبر پختونخوا ہ کے سرحدی علاقے مڑھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید...
    عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کرلیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے 4 مسافر آف لوڈ کیے،  مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسافروں کی شناخت محمد شریف، محمد شفیق ، محمد عدنان اور محمد خلیل کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق خوشاب سے ہے۔ بیان کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر SV727 کے ذریعے سعودی عرب جارہے تھے، مسافر عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی مسافروں کے قبضے سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد  ہوئے۔ ایف...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ایک سے دو روز میں ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات طے نہیں تھی. بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے اور پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے احترام اور تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں پر عمل کرا رہی ہے. ایک سال کے دوران پورے پنجاب میں جانوروں پر تشدد، ایزا رسانی، غیرقانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل* اور علی* جو بالترتیب 15 اور 16 سال کے ہیں، ان کا صرف ایک ہی خواب تھا، اٹلی جانا۔ انہوں نے اپنے ان دوستوں اور دیگر لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تھیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک بہتر زندگی گزار رہے تھے۔دونوں بھائی جانتے تھے کہ ان کے آبائی علاقے فیصل آباد اور اس کے اردگرد کے دیہات میں بڑے بڑے گھر انہی لوگوں کے ہیں جن کی فیملی کا ایک فرد یا ایک سے زائد افراد روزگار کے لئے ملک سے باہر مقیم ہیں۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی سلمان* کو رقم دینے کے لئے آمادہ کیا۔ ابتدائی طور پر دونوں بھائیوں کو 20، 20 لاکھ روپے ایجنٹ کو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )نیب نے پلاٹوں کا فراڈ کرکے عام شہریوں کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلا دی۔ نیب ہیڈ کواٹر میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کی تقریب میں فراڈ میں بدنام زمانہ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے متاثرین کو چیک تقسیم کئے گئے جبکہ آرائیں سٹی، گلشن رحمان،اور جدہ ٹاؤن کے متاثرین میں بھی چیک تقسیم کر دیے گئے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے چیک تقسیم کیے سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام (3 مارچ 2025) , جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔  یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔  ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں بلکہ یہ جاندار  ماحولیاتی...
    عوام کا سرمایہ لوٹنے والوں کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہو رہا ہے، ڈپٹی چیئرمین نیب WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیب ہیڈ کواٹر میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کی تقریب منعقد ہوئی۔ غوری ٹاؤن، آرائیں سٹی، گلشن رحمان،اور جدہ ٹاؤن کے متاثرین میں چیک تقسیم کر دیے گئے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر سہیل چیئرمین ناصر کا کہنا تھا کہ نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں- انہوں...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں پولیس کی غیرقانونی حراست کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ عدالت میں علی محمد کا سیکشن 164 کے تحت بیان بھی پیش کیا گیا، جسے ان کے وکیل شیرافضل مروت نے پڑھ کر سنایا۔ تاہم، ڈی ایس پی لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ابھی تک بیان کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا لاقانونیت، دہشتگردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 365دن ہوتے ہیں اور کے پی حکومت نے 625منصوبے ایک سال میں شروع کردئیے؟ گنڈاپور سرکار کے 625 منصوبے بھی ایک ارب درختوں کی طرح ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک دن بھی کے پی حکومت کے کسی وزیر یا وزیراعلی کو نئے منصوبے کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا ، ایک سال میں 625 دفعہ تو وزیر اعلی دفتر تک نہیں آئے تو کیا یہ منصوبے موکلات نے شروع کروادئیے؟عظمی بخاری نے کے پی حکومت کو کڑی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں  پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے،  گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
    رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔ ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ صوبے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی وائلڈ لائف فوٹو گرافر بن گئےورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گجرات کے گِر نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں پر تشدد، غیر قانونی تحویل اور شکار  پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں، پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور...
    —فائل فوٹو پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آج شام تک بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق چمن، قلعہ عبدللّٰہ، جنگل پیر علیزئی، گلستان، سرانان، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پرانا چمن میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ان علاقوں کے علاوہ زیارت، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کنجوغی میں برف باری ہوئی ہے، کان مہتر زئی میں  برفباری سے نیشنل ہائی وے این 50 کوئٹہ ژوب شاہراہ آمد و رفت کے لیے جزوی متاثر ہوئی ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسم سردوادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ چمن میں تیز طوفانی ہوائیں چلنے سے...
    کراچی( اوصاف نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عینی شاہد کے ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے ۔ نیو ائیر نائٹ پارٹی کےعینی شاہد کے مطابق وہ ارمغان کو 2016 سے جانتا ہے۔ارمغان میرا بہت اچھا دوست تھا،ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ نیو ائیر پارٹی پر مصطفی کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا، عینی شاہد کا کہناتھا کہ مصطفی نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی، نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا، مصطفی نے بتایا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں نہیں جاونگا۔مصطفی اور ارمغان کی لڑائی دو اڑھائی لاکھ روپے کی وجہ سے بڑھ گئی،مصطفی نے ارمغان سے جو چیز ارمغان پیتا تھا اس کے پیسے لینے تھے، ارمغان پیسے...
    کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے خلاف اب تک 11 مقدمات درج ہوچکے ہیں جن میں سے 2 میں صلح نامہ کیا جاچکا ہے۔ ملزم ارمغان پر کراچی کے ساحل تھانے میں شہری کو دھمکانے کا مقدمہ 2019 میں درج ہوا تھا مگر اس مقدمے میں فریقین کے مابین صلح ہوگئی جس کے بعد یہ مقدمہ بھی ختم ہوگیا اور ملزم کی رہائی بھی عمل میں آگئی۔ مزید پڑھیں: ’ڈٹے رہنا ڈرنا مت‘، ارمغان کا کورٹ روم میں ساتھی ملزم شیراز کو مشورہ اس کے علاوہ ارمغان پر ایک مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے اور ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ہوائی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے عالمی شراکت داروں کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف انداز میں کئے جا رہے ہیں، آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت پاور سیکٹر کی ریفامرز سے متعلق پاور سیکٹرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اجلاس ہوا، ترقیاتی شراکت داروں کے وفد کی سربراہی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کی۔اس وفد میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) انٹرنیشنل...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے، گورنر پنجاب سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ اعزازی قونصل جنرل کوریا صوبہ خان بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں تجارت کیلئے پاکستان...
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے عدالتی اختیار سے متعلق قانونی قانونی نقطہ واضح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے درخواستگزار صائمہ الطاف کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی ، عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے درخواست گزار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ جسٹس ملک اویس خالد نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو شواہد پیش کرنے کے متعدد مواقع فراہم کیے ، متعدد...
    "آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی اسلامی تحریک حماس کے مقابلے میں اسرائیلی انٹیلی جنس نے ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی عسکری تجزیہ کار "آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، جو فلسطینی...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد انگلش ٹیم میں کپتانی کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ہماری ٹیم اعتماد سے عاری دکھائی دی، وائٹ بال قیادت سے الگ ہونے والے جوز بٹلر کی جگہ انہوں نے دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتانوں کی تجویز کو اہمیت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کے لیے الگ کپتانوں کی شناخت کرنا ہوگی، چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے سے باہر ہوجانے پر جوز بٹلر نے گزشتہ دنوں انگلش ٹیم کی قیادت چھوڑدینے کا اعلان کردیا تھا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف آخری گروپ میچ میں بھی بڑی ناکامی...
    ٭کھجور فوری توانائی فراہم کرتی ہے، جبکہ پانی جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نہ صرف روحانی پاکیزگی کا موقع فراہم کرتا ہے، بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ تاہم، روزے کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھنا اور توانائی کو برقرار رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ یہاں ماہرین کے مشوروں سے کچھ ایسے طریقے بتائے جا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ رمضان میں صحت مند اور توانا رہ سکتے ہیں۔ افطار میں صحت بخش غذا کا انتخاب روزہ کھولتے وقت سب سے پہلے تین کھجور اور پانی سے افطار کرنا سنت بھی ہے اور صحت کےلیے بھی فائدہ مند ہے۔ کھجور فوری توانائی...
    راولپنڈی (اوصاف نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے معاملے پر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کی۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹے تک جیل میں رہی۔ ڈاکٹروں میں‌عمران خان کی صحت کے حوالے سے معائنہ کیا . عمران خان کے مکمل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے عمران خان کی صحت سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو پیش کریں گے .
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔  یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اس وقت تنقید کی زد میں ہے، جس کی ایک قومی ترجمان شمع محمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں اپنے تبصروں سے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ شاہین نے کیا کوہلی اور روہت کا شکار، ہر طرف ہونے لگی تعریفوں کی بھرمار شمع محمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں روہت شرما کو "کھلاڑی کی حیثیت سے موٹا" اور بھارتی تاریخ کا "سب سے زیادہ غیر متاثر کن" کپتان قرار دیا۔ تاہم ان کی اس پوسٹ نے بڑے پیمانے پر سخت ردعمل کو جنم دیا، جس کے سبب کانگریس پارٹی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹویٹ حذف کرنے کو...
    ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
    ہائی کورٹ اور  آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی سائیڈ سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن سائیڈ سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔  پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی
    تہران: ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہوگیا، تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، جس پر عمل کیا۔ جواد ظریف 2013 سے 2021 تک حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے باعث وہ عالمی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے ریٹائرڈ سینئرآفیسر معروف شاعر ادیب اصغر عابد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ ملتان میں اداکی جائے گی ،مرحوم پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں شعبہ تعلقات عامہ اورڈرامہ نگاری میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے اور پاکستان ٹیلی ویژن کاپرنٹ میڈیامیں قومی امیج بنانے میں اصغر عابد نے اپنے قلم کے ذریعے اہم کردار اداکیا،مرحوم کاشمار ممتا ز شعرا میں بھی کیاجاتاتھاوہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پرپی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سے چند سال قبل ریٹائر ہوئے ،اصغر عابد پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک میگزین کے بھی مدیر رہے ان کے مضامین اور شاعری قومی اخبارات میں شائع ہوتی رہی مرحوم گزشتہ تین...
    نیب افسر وقاص احمد کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد میں نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی پراسرار موت کے معاملے پر تاحال پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے، جبکہ ٹیسٹ سیمپل بھی لیب میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ اور ٹیسٹ کے نتائج چند روز میں جاری کیے جائیں گے۔ وقاص احمد گزشتہ 10 روز سے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق، وہ متعدد بار گاڑی گیسٹ ہاؤس کے باہر ٹکرا چکے تھے اور ایک موقع پر موٹر سائیکل سوار کو بھی گاڑی سے ٹکر ماری تھی۔ وقاص احمد کی ڈیڈ باڈی 23 فروری کو تھانہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے، پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کے لئے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد...
    چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد...
    ظاہر شاہ طورو---فائل فوٹو  وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صرف خیبر بختون خوا حکومت کے خلاف بیانات دینے پر کابینہ میں رکھا گیا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب حکومت کی ناقص کارکرگی چھپانے کے لیے کے پی حکومت کے خلاف بولتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب کے لوگ مزید وہاں جعلی حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے...
    پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی...
    رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نہ صرف روحانی پاکیزگی کا موقع فراہم کرتا ہے، بلکہ جدید سائنسی تحقیق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روزہ رکھنا جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ روزہ کیسے ہماری مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ جسمانی صفائی (Detoxification) روزہ رکھنے سے جسم کو زہریلے مادوں سے نجات ملتی ہے۔ کھانے اور پینے سے وقفہ لینے کے دوران جسم کو موقع ملتا ہے کہ وہ غیر ضروری اور نقصان دہ مواد کو باہر نکالے۔ اس عمل سے جسمانی نظام کی صفائی ہوتی ہے اور صحت میں بہتری آتی ہے۔   وزن میں کمی اور میٹابولزم کی بہتری روزہ وزن کم کرنے...
    پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔  فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو...
    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،زیارت ، چمن ، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ،ژوب اور شیرانی میں بھی بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، ژوب ایک اور چمن میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13، تربت میں16، نوکنڈی میں 7، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 19...
    کراچی: کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے اعترافی بیان کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو اعترافی بیان کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم شیراز دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں۔ ملزم کا اعترافی بیان کچھ دیر میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
    وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہیں۔ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی۔ آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی سے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن سفارتخانے کے نمائندگان، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے بھی شامل تھے۔ اویس لغاری نے وفد کو پاور ڈویژن میں اصلاحات پر بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: حکومت نے 300 یونٹ تک...
    تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کو کو موصول ہوگیا تاہم ان کے استعفے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نےکہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کیا۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیر خارجہ کام کر چکے ہیں اور ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے...
    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو 4 رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منظور کردی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بادی النظر میں ملزم ہاشم عباسی کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے، شریک ملزمان کی ضمانت پر عدالتی آبزرویشن کا کوئی اثر نہیں ہو گا، عدالت کی آبزرویشن عمومی نوعیت کی ہے اور یہ صرف اس کیس کی حد تک ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کے معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت کی ازخود نوٹس کی استدعا مسترد عدالت نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک : ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو یورپ جانے کاموقع فراہم کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  یورپی یونین نے پاکستانیوں کو یورپی منڈیوں کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’خواہش مند پاکستانی تارکین وطن کے لیے محفوظ ہجرت کے راستے‘ کے عنوان سے منعقدہ مکالمے کے دوران ایک سینئر عہدیدار نے اس حوالے سے اعلان کیا۔ لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی  پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں ہنر مند کارکنوں کی کمی ہے، اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔...
     پنجاب کے طلباکیلئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سکیم کےتحت1لاکھ10ہزارطلبامیں لیپ ٹاپ تقسیم کیےجائیں گے، پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کےبی ایس کے طلبااپلائی کر سکیں گے، بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹرکےطلبالیپ ٹاپ سکیم کےاہل ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباکو 13 ویں جنریشن کےجدیدترین کور آئی7آئی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائینگے ، آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا، پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرمتعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں ۔ بی ایس طلباکیلئے65فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80فیصد میرٹ مقرر کیے گئے ہیں۔    
    شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز):اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری علی محمد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ علی محمد کے سیکشن 164 کے بیان کی کاپی تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ ڈی ایس پی لیگل نے عدالت...
    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق شامل ہیں،ڈاکٹر علی عار ف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز بھی ٹیم میں شامل ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹینٹس بیماری کی عرصے سے شکایت رہی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرض سے انسان مختلف قسم کی آوازیں کانوں میں محسوس کرتا ہے، دو سر ے لوگ اس آواز کو نہیں سن سکتے، بانی کے ذاتی معالج اور پمز کی میڈیکل ٹیم پہلے بھی دوائیاں تجویز کر چکے ہیں۔    
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شاندار کیچ کرنے پر ان کے مداحوں نے کیوی فیلڈر گلین فلپس کی جگہ الیکٹرونک برانڈ فلپ کو تنقید کا نشانہ ڈالا۔ اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل تھی۔ اپنا 300 واں ایک روزہ میچ کھیلتے ہوئے، ویرات کوہلی بھارتی بیٹر شبمن گل کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے۔ سابق بھارتی کپتان، جنہوں نے پاکستان کے خلاف سنچری بنائی تھی، اپنی پچھلی اننگز کی طرح اس میچ میں بھی اسی انداز میں کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر...
    لاہور: پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر لنک  مشتہر کردیا گیا ہے، جہاں بی ایس کے طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔   صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت  ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔  اسکیم کے لیے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے۔  وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن...
    لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے ایک گھر میں 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئیں۔ خاتون بیوہ تھیں اور گھر پراکیلی تھیں۔ خاتون کرایے پر رہتی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ قتل کی دفعات  کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے شرکاء کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو لانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں تاکہ بجلی...
    عمر ایوب اور عامر ڈوگر—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک ہفتے کی توسیعراولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت... عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
    —فائل فوٹو طالبہ سے مبینہ ہراسانی کے الزام پر یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر گرفتار ہے اور لیویز تھانہ پل چوکی میں مقدمہ درج ہے۔یونیورسٹی کے پی آر او نے کہا ہے کہ پروفیسر کی برطرفی کا فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کے بعد سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے حبیب گیلانی کی قیادت میں ملاقات کی، اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل کوریا صوبہ خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں: گورنر پنجابگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 3 مارچ 1949ء کو پہلی دستور ساز اسمبلی نے قرار دادِ مقاصد منظور کی تھی۔یومِ قرار دادِ مقاصد پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ قرار داد پاکستان کے آئینی، جمہوری اور سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی۔  سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے: وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قرارداد نے اسلامی اقدار کو تحفظ فراہم کیا اور جمہوری روایات کو مستحکم کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    — فائل فوٹو پشاور میں مطلع ابرآلود اور بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ادھر مالم جبہ اور رسالپور میں27، 27 ملی میٹر، کالام میں 25، دیر اپر میں 19 اور مردان میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شیخوپورہ، کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں اضافہشیخوپورہ اور کوٹ ادو میں بارش کے بعد سردی میں... کالام میں 13 انچ اور مالم جبہ میں 9 انچ برف باری بھی ہوئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔
    عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عدالت نے عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے...
    ویب ڈیسک—ہالی وڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ‘انوار’ نے بہترین فلم سمیت پانچ آسکرز ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو 97ویں آسکرز کی تقریب منعقد ہوئی۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘اے بی سی’ پر یہ تقریب براہِ راست دکھائی گئی۔ رواں برس کے آسکرز انتہائی غیر متوقع رہے اور مبصرین کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکار و اداکارہ سمیت نمایاں ایوارڈ کی پیش گوئی کرنا خاصا مشکل رہا۔ آسکرز کی 23 کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلے میں فلم ‘انورا’ نے پانچ، دی بروٹلسٹ نے تین جب کہ وکڈ ، امیلیا پیرز اور ڈیون پارٹ ٹو نے دو، دو ایوارڈز اپنے نام کیے۔ آسکرز کی شام سب سے زیادہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں جبکہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ہوگا۔ سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20گھنٹے طویل ہوتا ہے۔ دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہے جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے، عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہے۔ سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 13گھنٹے ہے جب کہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ،...
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔ پس...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی  آئی رہنما شیخ وقاص نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے جب کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 6 لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دی ہے۔ عمران خان سے ملنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ توہین عدالت کے...
    عمرکوٹ کے گاؤں جیون شاہ میں زمین کے تنازع پر کپری برادری کے ایک گروپ نے اپنے مخالف کے سیمنٹ سے بنے پکے گھر پر دھاوا بول کر اسے مسمار کردیا، سونے کے زیورات، نقدی، جانور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر ساتھ لے گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ گاؤں ہکرو دھورو کے کنارے واقع ہے جو ایک قدرتی آبی راستہ ہے۔ واقعے کے بعد اپنے گھر کے ملبے پر بے بس اور پریشان کھڑے محمد شریف کپری، محمد اشرف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے اس گھر میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملکیت والی زمین کے ایک ٹکڑے پر...
     ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کو بلا جواز اور غیر قانونی قرار دے دیا، جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے حکم میں کہا یہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں عمر سلطان کا نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔عدالت نے...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے، پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالرز کلائمٹ فنانسنگ کا بھی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت...
    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتارکرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2016 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گوجرہ سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے...