آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کیا پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے 2024 کے مینز ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم میں شامل تمام 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے لیکن اس میں کوئی بھی پاکستانی بیٹر یا بولر شامل نہیں ہے۔
جمعہ کو آئی سی سی کی 2024 سال کی بہترین ٹیم کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3 ، نیوزی لینڈ کے 2 آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں بین ڈکیٹ، جوروٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ جبکہ بھارتی کھلاڑیوں میں یشسوی جیسوال، رویندر جڈیجا اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
اسی طرح نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن،میٹ ہنری کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور سری لنکا کے کامیندو مینڈس بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کھلاڑیوں کو یہ اعزاز ان کی شاندار ٹیسٹ کرکٹ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔
بھارت کے یشسوی جیسوالبھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر یشسوی جیسوال نے 2024 کے دوران خود کو ایک اہم ٹیسٹ اوپنر کے طور پر بھارت کی بیٹنگ لائن میں اپنا نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ایک چیلنجنگ سیریز کے بعد یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں متاثر کن کارکردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 712 رنز بنائے۔ اس میں 2 ڈبل سینچریاں اور 3 نصف سینچریاں شامل تھیں۔
انگلینڈ کے علاوہ یشسوی جیسوال نے بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں بھی انتہائی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا ۔
یشسوی جیسوال نے گواسکر ٹرافی میں بھی پرتھ ٹیسٹ میں 161 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی، وہ سیریز میں 391 رنز بنا کر بھارت کے ٹاپ اسکورر رہے۔
کیلنڈر سال 2024کے دوران جیسوال نے 54.
انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکیٹ نے 2024 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ ساتھی اوپنر زیک کرولی کے ساتھ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے بیشتر ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کے لیے بڑے اسکور بنانے کی بنیاد رکھی۔
بین ڈکیٹ نے سال 2024 کا آغاز بھارت کے متاثر کن دورے کے ساتھ کیا اور راجکوٹ میں 153 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بالترتیب 178 اور 186 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر بین ڈکٹ نے 5 اننگز میں 262 رنز کا اضافہ کیا جس میں ملتان میں شاندار سینچری بھی شامل ہے۔ اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران 180 رنز بنائے۔
بین ڈکیٹ مستقل مزاجی کے ساتھ بیٹنگ کے باعث 2024 میں جو روٹ اور یشسوی جیسوال کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 37.06 کی اوسط سے 1149 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسننیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو انجری کے باوجود 2024 میں بہترین ٹیسٹ بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے نہیں روک سکا۔ ولیمسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 سینچریاں اسکور کیں۔ اس کے بعد ہیملٹن نے ایک اور سنچری بنائی اور صرف چار اننگز میں 403 رنز بنا لیے۔
تاہم آسٹریلیا کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ان کی فارم میں گراوٹ آئی جہاں وہ چار اننگز میں صرف 77 رنز ہی بنا سکے۔
سری لنکا کے دورے پر انہوں نے چار اننگز میں 138 رنز بنائے، ولیمسن نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 اننگز میں 395 رنز بنائے، ان کی کارکردگی میں سال کی آخری اننگز میں 2 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
مجموعی طور پر کین ولیمسن نے 2024 میں 59.58 کی شاندار اوسط سے 1013 رنز بنائے، جس سے وہ سال کے چھٹے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
انگلینڈ کے جو روٹانگلینڈ کے جو روٹ نے 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ پر اپنی داگ بٹھائے رکھی اور سال کے سب سے بہترین ٹیسٹ بلے بازوں میں اپنا نام درج کروا لیا۔
جو روٹ کے لیے سال کا آغاز چیلنجنگ انداز میں ہوا کیونکہ وہ بھارت کے خلاف پہلے 3 ٹیسٹ میچوں میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پائے۔ تاہم انہوں نے سیریز کے آخری 2 میچوں میں ناقابل شکست 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اس کے بعد ایک اور اننگز میں انہوں نے 84 رنز بنائے۔
جوروٹ کی شاندار کارکردگی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے دوران سامنے آئی جہاں انہوں نے صرف 4 اننگز میں 291 رنز بنائے جس میں ایک سینچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
انہوں نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے دوران 6 اننگز میں 375 رنز بنا کر تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا۔ لارڈز میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف دونوں اننگز میں سینچریاں بنا کر انگلش کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سینچریاں بنانے کے ایلسٹر کک کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
جو روٹ کی فارم نے دورہ پاکستان میں اہم کامیابیاں سمیٹیں ، جہاں انہوں نے ہیری بروک کے ساتھ ریکارڈ توڑ شراکت قائم کی اور اس عمل میں اپنے کیریئر کی بہترین 262 رنز کی اننگز کھیلی۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورے کے ساتھ سال کا اختتام کیا ، انہوں نے ٰ اننگز میں 218 رنز بنائے ، جس میں ایک نصف سینچری اور ایک سینچری شامل تھی۔
مجموعی طور پر جو روٹ نے 2024 میں 55.57 کی شاندار اوسط سے 1556 رنز بنائے۔ اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کے ہیری بروکانگلینڈ کے ہیری بروک نے2024 میں خود کو انگلینڈ کے اگلے بیٹنگ سپر اسٹار کے طور پیش کیا۔ ہیری بروک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 109 رنز کی شاندار سینچری بنا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف 180 رنز بنائے، انہوں نے ملتان میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جو روٹ کے ساتھ مل کر 454 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس میں ہیری بروک نے شاندار ٹرپل سینچری بنائی۔
انگلینڈ کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ہیری بروک نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے 6 اننگز میں 350 رنز بنائے جس میں 171 اور 123 رنز کی 2 شاندار سینچریاں بھی شامل ہیں۔
مجموعی طور پر ہیری بروک نے 2024 میں 55 کی متاثر کن اوسط سے 1100 رنز بنائے، جس سے وہ سال کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
سری لنکا کے کامیندو مینڈسسری لنکا کے کامیندو مینڈس نے بنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کیں۔ اس کے بعد انہوں نے دوسرے میچ میں ناقابل شکست 92 رنز بنائے اور 367 رنز کے ساتھ سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے۔
کامیندو مینڈس نے دورہ انگلینڈ میں ایک سینچری اور 2 نصف سینچریوں کے ساتھ 267 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مینڈس نے مزید 2 سینچریاں اسکور کیں جن میں ان کے کیریئر کے بہترین 182 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 4 اننگز میں 106 رنز بنائے۔
مجموعی طور پر، کامیندو مینڈس نے 2024 میں 74.92 کی غیر معمولی اوسط سے 1،049 رنز بنائے، جس سے وہ سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
انگلینڈ کے وکٹ کیپر جیمی اسمتھانگلینڈ کے جیمی اسمتھ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 70 رنز بنائے، برمنگھم میں 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلینڈ نے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر دیا۔
اس کے بعد اسمتھ نے مانچسٹر میں سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی بین الاقوامی سینچری اسکور کی، جس میں انہوں نے 111 رنز بنائے، اوول میں نصف سینچری بنائی اور راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
مجموعی طور پر جیمی اسمتھ نے 2024 میں 42.46 کی اوسط سے 637 رنز بنائے، اسٹمپ کے پیچھے ان کی شاندار کارکردگی میں 32 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا شامل ہے جن میں 31 کیچ اور ایک سٹمپنگ شامل ہے۔
بھارت کے رویندر جڈیجابھارت کے رویندر جڈیجہ نے 2024 میں شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 89 رنز بنائے تھے اور 5 وکٹیں حاصل کیں، اس کے بعد راجکوٹ میں اپنی چوتھی ٹیسٹ سینچری بنائی ، یہاں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں، مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں جڈیجا نے 2 اننگز میں 94 رنز کی اننگز کھیلی جس میں اہم 86 رنز بھی شامل تھے۔ ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے 16 وکٹیں حاصل کیں جن میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں بھی شامل تھیں۔
جڈیجا کی آل راؤنڈ صلاحیتوں نے گابا میں آسٹریلیا کے خلاف 77 رنز کی اہم اننگز کھیلی جس کے بعد میلبورن میں سال کے آخری میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مجموعی طور پر رویندر جڈیجا نے 2024 میں 29.27 کی اوسط سے 527 رنز بنائے اور 24.29 کی متاثر کن اوسط سے 48 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنزآسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو مسلسل دوسرے سال آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان نے اپنی ٹیم کو ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور خاص طور پر بھارت کے خلاف سیریز میں فتح دلائی ہے، انہوں نے 10 سال کے وقفے کے بعد بارڈر گواسکر ٹرافی جیتنے کے لیے 3-1 سے فتح حاصل کی ۔
پیٹ کمنز نہ صرف ایک شاندار قائد رہے ہیں بلکہ انہوں نے بلے اور گیند دونوں سے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے سال کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کے ساتھ کیا ، 5 وکٹیں حاصل کیں اور ناقابل شکست 64 رنز بنائے ، جو ان کا سب سے بڑا ٹیسٹ اسکور ہے۔ اس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 4 اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں اور 79 رنز بنائے۔
ان کی سب سے اہم کارکردگی بارڈر، گواسکر ٹرافی میں سامنے آئی ، جہاں انہوں نے آسٹریلیا کو سیریز میں 3-1 سے شاندار فتح دلائی۔
پیٹ کمنز سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 25 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر تھے، جو مجموعی طور پر جسپریت بمرا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 8 اننگز میں 158 رنز بنائے۔
مجموعی طور پر پیٹ کمنز نے 2024 میں 24.02 کی اوسط سے 37 وکٹیں حاصل کیں اور 23.53 کی اوسط سے 306 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے میٹ ہنرینیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے 2024 کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے کیا، جہاں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی کسی بیھ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں تھیں۔
انہوں نے ویلنگٹن میں 8 جبکہ کرائسٹ چرچ میں 9 وکٹیں میٹ ہنری نے دورہ بھارت میں 10 وکٹیں حاصل کیں جن میں بنگلورو میں 8 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
میٹ ہنری نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔ مجموعی طور پر میٹ ہنری نے 2024 میں 18.58 کی غیر معمولی اوسط سے 48 وکٹیں حاصل کیں، سال کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کیا۔
بھارت کے جسپریت بمرابھارت کے جادوگر بولر سمجھے جانے والے جسپریت بمراہ 2024 میں ہر ٹیم اور ہر بلے باز کے لیے دہشت بنے رہے۔
انہوں نے سال کا آغاز انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے ساتھ کیا ، 4 میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کیں ، جس میں وشاکھاپٹنم میں 9 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
جسپریت نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 2 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں تاہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں جسپریت بمرا خطرناک ترین گیند بازوں میں شمار ہونے لگے۔
جسپریت بمرا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، دوسری اننگز میں مزید 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈیلیڈ میں پنک بال ٹیسٹ میں 4 وکٹوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا اور برسبین میں 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میلبورن میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔
جسپریت بمرا ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 200 وکٹوں حاصل کر کے 20 سال سے کم عرصے میں پہلے بولر بن گئے۔
مجموعی طور پر جسپریت بمراہ نے 2024 میں 14.92 کی حیرت انگیز اوسط کے ساتھ 71 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں سال 2024 کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے خلاف ہوم سیریز میں رنز کی شاندار اننگز کارکردگی کا مظاہرہ ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کے خلاف وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی وکٹیں حاصل کیں ا یشسوی جیسوال نے کامیندو مینڈس ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑی بن گئے جہاں انہوں نے جنوبی افریقہ میں انہوں نے کے خلاف پہلے ہیری بروک نے بنگلہ دیش کے جسپریت بمرا اننگز کھیلی میٹ ہنری نے میں 9 وکٹیں کین ولیمسن جیمی اسمتھ کی اوسط سے میچوں میں ا سٹریلیا اس کے بعد بھارت کے متاثر کن اسکور کی شامل ہیں پیٹ کمنز کے دوران سیریز کے میں ایک میچ میں کا آغاز شامل ہے کے ساتھ کر دیا گیا ہے کے لیے سال کے سال کا جو روٹ
پڑھیں:
آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک کرے گی۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان 24 جنوری کو ہوگا جبکہ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور بہترین کھلاڑیوں کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان 26 جنوری کو ہوگا، 27 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا جبکہ مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان 28 جنوری کیا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی بھی شامل
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر بابراعظم کو مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ 2024 کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔