واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد200کے قریب ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیئے ہیں ان کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے دوسرے روزبھی درجنوں ایگزیکٹو آرڈرزجاری کیئے جانے کا امکان ہے ان کے پہلے صدارتی احکامات میں سابق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، آب و ہوا کے معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی اور ٹرمپ کے خلاف تمام مقدمات اور تحقیقات ختم کرنا شامل ہیں.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کے علاوہ صدرٹرمپ نے سرحدی گزرگاہوں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے، تنوع اور فنڈنگ پر کنٹرول سے متعلق احکامات پر دستخط کیئے ہیںصدر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں اور ری پبلکن پارٹی کی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کے ابتدائی اقدامات اور مستقبل کے منصوبوںکے مطابق انہوں نے کیپیٹل ون ایرینا میں ٹی وی کے لیے بنائے گئے اپنے پہلے ڈسپلے میں ایک علامتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جن کا تعلق وفاقی اداروں کو مہنگائی سے نمٹنے کی ہدایات سے ہے.

ان احکامات میں سابق صدر بائیڈن کے متعدد اقدامات کی منسوخی، قدرتی گیس اور تیل پر محصولات میں کمی اور الاسکا سے تیل نکالنا شامل ہے تاہم ابھی انہوں نے چین، میکسیکو ، کینیڈا اور دیگر ممالک کی امریکہ بھیجنے والی مصنوعات پر نئے محصولات کا حکم ابھی نہیں دیا ہے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ خلیجِ میکسیکو کا نام بدل کر خلیجِ امریکہ بنانے کا حکم جاری کریں گے اس کے علاوہ امریکہ کی سب سے بلند پہاڑی چوٹی کا نام تبدیل کر کے ماﺅنٹ مک کینلی کر دیا جائے گا یہ ایگزیکٹو آرڈر ابھی جاری ہونا ہیں تاہم اپنے خطاب میں انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر قومی ایمرجنسی کے نفاذاور تیل کی پیدوار میں اضافے کے لیے نئے ذخائرکی تلاش‘الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق صدربائیڈن کے احکامات کی منسوخی‘ملک میں صنعتی پیدوارمیں اضافہ‘مہنگائی میں کمی سمیت کئی اہم اعلانات کیئے ہیں.

ٹرمپ نے بائیڈن دور کے متعدد امیگریشن احکامات کو تبدیل کر دیا ہے جن کے تحت امریکہ میں رہنے والے ہر غیر قانونی شخص کی ملک بدری اولین ترجیح ہو گی ٹرمپ امریکہ کی میکسیکو کی سرحد پر قومی ہنگامی حالت نافذ کرنے اور امیگریشن ایجنٹوں کی مدد کرنے والوں اور پناہ گزینوں کی تعداد محدود کرنے کے لیے فورسز استعمال کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں. ٹرمپ نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ پیدائش کی بنیاد پر شہریت کو ختم کر دیں گے تاہم اس بارے میں امریکی ماہرین قانون کہتے ہیں کہ یہ آئین میں دیا گیا بنیادی حق ہے جسے صدارتی حکم نامے سے ختم کرنا ممکن نہیں ٹرمپ بائیڈن دور کا سی بی پی ون ایپ کو بھی ختم کر رہے ہیں جس سے تقریباً 10 لاکھ تارکینِ وطن قانونی طور پر امریکہ داخل ہوئے تھے ٹرمپ نے توقع کے مطابق ان احکامات پر بھی دستخط کیے ہیں جس سے امریکہ باضاطہ طور پر پیرس کلائمٹ چینج کے معاہدوں سے نکل جائے گا انہوں نے اپنے عہدے کی پہلی مدت کے دوران بھی ایسا ہی کیا تھا جسے سابق صدر بائیڈن نے الٹ دیا تھا.

ٹرمپ نے فوج اور کچھ حصوں کے علاوہ جن کے نام نہیں بتائے گے، وفاقی اداروں میں نئی بھرتیوں کو روک دیا ہے وہ وفاقی ملازمتوں میں ایک نیا نظام لانا چاہتے ہیں جس سے وفاقی کارکنوں کی برطرفی آسان ہو جائے گی ٹرمپ وفاقی اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی کے نام سے ایک بااختیار ادارہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی قیادت دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کریں گے اس کا اعلان بھی انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں کیا ہے.

ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارتی تقریر میں کہا ہے کہ وہ ٹرانس جینڈز کو دیے جانے والے تحفظات واپس لے رہے ہیں اور وفاقی حکومت صرف مرد اور عورت کی جنس کو تسلیم کرے گی اس کے علاوہ وہ وفاقی حکومت کے تنوع اور مساوات کے پروگراموں کو بھی ختم کر رہے ہیں ٹرمپ نے کرونا وبا کے دوران ویکسین لگوانے سے انکار پر ملازمتوں سے برطرف کیئے گئے وفاقی ملازمین کو ان کی مراعات اور ترقیوں سمیت بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے.

ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے چھ جنوری 2021 پر کپیٹل بلڈنگ پر حملہ کرنے والے16سوافراد کے خلاف وفاقی مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا ہے اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس حملے میں سزا پانے والوں کو معافی دے دیں گے تاہم اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا تھا. امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے فوراً بعدونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائڈن کے دور اقتدار میں جاری کردہ 78 صدارتی حکم ناموں کو منسوخ بھی کیا ہے امریکہ میں کسی بھی نئے صدر کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی ایگزیکٹیو حکم ناموں پر دستخط کرنا عام سی بات ہے لیکن امریکی میڈیا ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں اپنے پہلے ہی دن 200 سے زیادہ حکم ناموں پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیںاور اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو یہ کسی بھی امریکی صدر کی جانب سے منصب صدارت سنبھالنے کے پہلے ہی روز جاری کردہ حکم ناموں کی سب سے بڑی تعداد ہو گی.

امریکی آئین کا آرٹیکل 2 صدر کو ایگزیکیٹیو آرڈر جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے کبھی کبھار اس نوعیت کے احکامات اندرونی بحران سے بچنے کے لیے یا جنگی صورتحال میں جاری کیے جاتے ہیں جیسا کہ دوسری عالمی جنگ کے تناظر میں فروری 1942 میں صدر فرینکلن ڈی روساویلٹ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار جاپانی نژاد امریکیوں کے لیے حراستی مراکز بنانے کا حکم دیا تھا اس کے علاوہ 1952 میں صدارتی حکم نامے کے ذریعے ہڑتال سے بچنے کے لیے صدر ہیری ٹرومین نے سٹیل انڈسٹری کو حکومتی کنٹرول میں دے دیا تھا صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں نے میکسیکو کی سرحد پر قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کے حکمنامے پر دستخط کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت بڑا ہے انہوں نے چند مجرمانہ گروہوں کو دہشت گرد تنظیم نامزد قرار دیا ہے اور ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو حاصل شہریت کے حق سے متعلق حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں.

ٹرمپ نے ایک ایسے حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت چار ماہ کے لیے امریکی پناہ گزینوں کی آباد کاری کے پروگرام کو معطل کیا گیا ہے اس فیصلے سے متعلق تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں ٹرمپ کے دستخط کردہ ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر میں امریکی فوج کو ملک کی سرحدیں سیل کرنے کا حکم دیا ہے یہ حکم نامہ جاری کرنے کے لیے منشیات کی ترسیل، انسانی سمگلنگ اور سرحدی علاقوں میں جرائم کا حوالہ دیا گیا ہے صدر نے ایک ایسے حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت بین الاقوامی منشیات فروش اور جرائم پیشہ گروہوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے سلواڈور کے پناہ گزینوں پر مشتمل گینگ ”ایم ایس 13 “اور وینزویلا کے گینگ”Tren de Aragua“ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جنوبی سرحد پر اپنے ہنگامی اعلان کے ایک حصے کے طور پر صدر ٹرمپ نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ کی جنوبی سرحد کے ساتھ اضافی رکاوٹیں تعمیر کرنے کی کوششیں کا دوبارہ آغاز کریں یہ ہدایت کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت جاری نہیں کی گئی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس کام کے لیے فنڈنگ کہاں سے حاصل کی جائے گی یاد رہے کہ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں دیوار کی تعمیر کے لیے درکار فنڈز کا حصول ہی اس کام کو مکمل کرنے میں اہم رکاوٹ تھا.

صدر ٹرمپ نے چینی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ’ٹک ٹاک“ پر پابندی کے قانون کے نفاذ کو آئندہ 75 دنوں کے لیے ملتوی کرنے کے ہدایت نامے پر بھی دستخط کیے ہیں ٹک ٹاک انتظامیہ نے ٹرمپ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے یاد رہے کہ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے کچھ دیر قبل ٹک ٹاک نے کچھ وقت کے لیے امریکہ میں اپنی سروسز کو بند کر دیا تھا تاہم یقین دہانی کے بعد سروسز کو بحال کر دیا گیا تھا.

صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے اس اقدام سے ٹک ٹاک انتظامیہ کو امریکہ میں اپنا پارٹنر تلاش کرنے کے لیے مزید وقت ملے گا تاہم فی الحال جس ہدایت نامے پر ٹرمپ نے دستخط کیے ہیں اس کی مزید تفصیلات واضح نہیں ہیں یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حامی تھے تاہم اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی انتخابی مہم کے دوران ملنے والی بڑی مقبولیت کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے.

ٹرمپ نے ایک ایسے ہدایت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی تخلیق کیا جائے گا اس ادارے کا مقصد حکومت کی کارکردگی کو بہتر اور موثر بنانا ہے ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکاکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کو اس نئی ایجنسی کے قیام کے بعد تقریباً 20 ملازمین اور نیا دفتر ملے گا ٹرمپ نے ایک اور دستاویز پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وفاق حکومت کے ملازمین کو ورک فرام ہوم یعنی گھروں سے کام کرنے کے بجائے آفس آ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ نے آزادی اظہار کی بحالی اور حکومتی سنسرشپ کو روکنے کے لیے بھی ایک حکم نامہ جاری کیا ہے حکم نامے میں اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گذشتہ انتظامیہ کے دور میں محکمہ انصاف، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن جیسی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی سرگرمیوں کی چھان بین کرے نئے امریکی صدر کی جانب سے ایک ہدایت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد سیاسی مخالفین کے خلاف حکومت کو بطور ہتھیار استعمال روکنے کی کوشش ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدہ ہونے کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کو عالمی ادارہ صحت سے الگ کرنے کرنے کی کی دوسری کوشش ہے ٹرمپ کوویڈ 19 کے دوران عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے ناقد رہے ہیں وبائی امراض کے دوران بھی انہوں نے امریکہ کے ڈبلیو ایچ او چھوڑنے کا شروع کیا تھا تاہم ان کے بعد آنے والے صدر جو بائیڈن نے اس فیصلے کو واپس لے لیا تھا.

ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے جانے والے پہلے ہدایات ناموں میں ایک دستاویز بائیڈن دور میں جاری ہونے والے تقریباً 80 ہدایت ناموں کو منسوخ کرنے کے متعلق ہے امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ منسوخ کیے گئے ضوابط کس بارے میں تھے ٹرمپ نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے تمام وفاقی ایجنسیوں کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حکومت کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے تک کوئی بھی نئے ضوابط جاری کرنے سے روک دیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ صرف دو جنسوں کو تسلیم کرے گا مرد اور عورت تیسری کسی جنس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران تعلیمی اداروں ‘فوج اور حکومتی اداروں کو ہم جنس پرستوں سے پاک کرنے کی پالیسی کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں اس حکم نامے سے حکومتی مواصلات، شہری حقوق کے تحفظات اور وفاقی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ جیلوں کے حوالے سے ٹرانس جینڈر پالیسیاں متاثر ہوں گی اس سے پاسپورٹ اور ویزا جیسی سرکاری دستاویزات پر بھی اثر پڑے گا اسی حکم نامے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام سرکاری پروگراموں، پالیسیوں، بیانات اور مواصلات کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے جو ”جنسی نظریہ“ کو فروغ دیتی ہیں یا اس کی حمایت کرتی ہیں.

ایک علیحدہ ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے تحت تمام ڈی ای آئی پروگراموں کو روکنے کا حکم دیا ہے ڈی ای آئی ایسے پروگرام ہیں جن کے تحت کام کی جگہوں پر شفافیت، عزت اور سب کی شمولیت جیسے عوامل کو فروغ دیا جاتا ہے ایک حکم نامے کے ذریعے صدر ٹرمپ نے تمام وفاقی اداروں اور ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ عام امریکی شہریوں کی ”کاسٹ آف لیونگ‘ ‘یعنی گزر بسر کے لیے درکار اخراجات کو کم کرنے کی کوششیں کریں یہ واضح نہیں ہے کہ اس ضمن میں کس ادارے یا ایجنسی کو کیا کام تفویض کیا گیا ہے .

صدر ٹرمپ نے پیرس کے موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دستبرداری کے ایگزیکٹیو حکم نامے پر بھی دستخط کر دیے ہیں ٹرمپ نے ایک ایسے خط پر بھی دستخط کیے ہیں جو اقوام متحدہ کو بھیجا جائے گا اور جس میں امریکہ کے اس اقدام کی وجوہات درج ہوں گی ٹرمپ نے امریکہ میں تیل کے دستیاب سٹریٹجک ذخائر کو دوبارہ بھرنے کا وعدہ کرتے ہوئے قومی توانائی کے شعبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان بھی کیا ہے.

انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت ریاست الاسکا میں دستیاب غیر معمولی قدرتی وسائل کی صلاحیت سے مستفید ہونا ہے یہ حکم نامہ تیل، گیس اور دیگر قدرتی وسائل سے متعلق ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے چار سال قبل امریکی کیپیٹل ہل میں ہونے والے فسادات میں ملوث تقریباً 1600 افراد کے لیے معافی اور سزا میں کمی کا ایگزیکٹیو حکم بھی جاری کر دیا ہے اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو کیپیٹل ہل فسادات میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف تمام زیر التوا مقدمات ختم کر نے کا حکم جاری کیا ہے صدر ٹرمپ کی جانب سے جن افراد کو معافی دی گئی ہے ان میں اوتھ کیپر گروہ کے رہنما سٹیورٹ رہوڈز شامل ہیں جنہیں 2023 میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی پراوڈ بوائز کے سابق رہنما ہنری ٹیریو جنہیں بغاوت کی سازش کے الزام میں 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کی بھی رہائی کی امید ہے.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نامے پر بھی دستخط کیے ہیں دستخط کیے ہیں جس کے تحت حکم نامے پر بھی دستخط ایگزیکٹو آرڈر ہدایت نامے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اداروں کا حکم دیا ہے پر دستخط کیے سنبھالنے کے ٹرمپ نے ایک نے ایک ایسے اس کے علاوہ امریکی صدر امریکہ میں کیا گیا ہے کی جانب سے اپنے پہلے امریکہ کی کرتے ہوئے واضح نہیں امریکہ کے نے کا حکم انہوں نے کے ذریعے ہیں ٹرمپ کے مطابق کے دوران ہے کہ وہ دیا تھا ٹرمپ کے کرنے کا کرنے کے کے خلاف کی سرحد جائے گا نے والے کرنے کی رہے ہیں کیا ہے کے لیے صدر کی کے دور کر دیا ٹک ٹاک کے بعد

پڑھیں:

امریکی صدارتی نظام میں ایگزیکٹو آرڈرز کی کیا اہمیت ہے؟

ویب ڈیسک — 

اپنے اقتدار کے پہلے روز ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنا امریکی صدور کی ایک روایت ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر ایک ایسا حکم نامہ ہوتا ہے جسے جاری کرنے کے لیے صدر کو کانگریس کی اجازت درکار نہیں ہوتی۔ تاہم اس صدارتی حکم نامے کی بھی حدود ہیں۔

آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر کس طرح جاری ہوتے ہیں، ان میں کتنی قوت ہوتی ہے، ان کی حدود کیا ہیں اور آیا یہ احکامات غیر مؤثر بھی کیے جا سکتے ہیں۔

ایگزیکٹو آرڈرز کیا ہوتے ہیں؟

بنیادی طور پر ایگزیکٹو آرڈر صدر کے دستخطوں سے جاری ہونے والی ایک ایسی دستاویز ہےجو یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر کس طرح وفاقی حکومت کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر وفاقی ایجنسیوں کے لیے ہدایات ہوتی ہیں کہ انہیں کیا کارروائی کرنی ہے یا انہیں کیا رپورٹس حاصل کرنی ہے۔

صدر ٹرمپ اپنے پہلے عہدے کی مدت کی دوران وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)

بعض ایگزیکٹو آرڈر قابل اعتراض بھی ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کرسمس کے اگلے روز وفاقی ملازمین کو چھٹی دے دینا۔ اسی طرح ایگزیکٹو آرڈرکسی بڑی اور اہم پالیسی کی بنیاد بن سکتے ہیں، جس کی ایک حالیہ مثال سابق صدر بائیڈن کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے بارے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کا اجرا ہے۔ اس حکم نامے میں اس کے استعمال پر مؤثر نگرانی کے لیے قواعد و ضوابط بنانے کے لیے کہا گیا تھا۔

ایگزیکٹو آرڈر کے لیے کانگریس کی منظوری درکار نہیں

امریکی آئین کے تحت قوانین کانگریس کے ایوان منظوری کے بعد حتمی دستخطوں کے لئے صدر کے بھیجتے ہیں اور دستخط ہونے کے بعد وہ قانون کا درجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ جب کہ ایگزیکٹو آرڈر صدر براہ راست جاری کرتا ہے۔

امریکن بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے اور قانون ساز اسے براہ راست رد نہیں کر سکتے، لیکن کانگریس کے پاس ایگزیکٹو آرڈر کو غیر مؤثر بنانے کے طریقے موجود ہیں۔ مثال کے طور پر وہ ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد کے لیے اس کی فنڈنگ روک سکتی ہے یا کچھ اور رکاوٹیں کھڑی کر سکتی ہے، جس سے ایگزیکٹو آرڈر پر کارروائی عملی طور پر رک جاتی ہے۔

ایگزیکٹو آرڈرز کا اجرا کتنا عام ہے

سینٹاباربرا میں قائم کیلی فورنیا یونیورسٹی کے امریکن پریذیڈنسی پراجیکٹ کے لیے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکی تاریخ میں اب تک کئی ہزار ایگزیکٹو آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔ چند صدور کے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈرز کی تعداد یہ ہے۔




جارج واشنگٹن نے 8 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے تھے۔

جب کہ فرینکلین روز ویلٹ کے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈرز کی تعداد 3721 تھی۔

حالیہ دور میں سابق صدر بائیڈن نے اپنے عہدے کی مدت کے دوران 160 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں۔

جب کہ صدر ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے دن 100 سے زیادہ ایگزیکٹو آرڈرز جاری کریں گے۔






Photo Gallery:

تصاویر: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری، میکسیکو کی سرحد کے کنٹرول کو سخت بنانے، توانائی کے حصول کو ترقی دینے، وفاقی کارکنوں کے لیے قوانین اور صنفی پالیسیاں وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک کو فروخت کے لیے مزید وقت دینے کے لیے بھی ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر پر عمل کون روک سکتا ہے

کانگریس اور عدالت دونوں کے پاس ایگزیکٹو آرڈر کو غیر مؤثر بنانے کی طاقت موجود ہے۔




مثال کے طور پر کانگریس نے 1992 میں اس وقت کے صدر جارج ایچ بش کے سائنسی تحقیق کے لیے انسانی جنین کے ٹشوزکے لیے ایک بینک کے قیام کو یہ اقدام منظور کر کے غیر مؤثر بنا دیا تھا کہ اس کا کوئی قانونی اثر نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ کانگریس ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد کے لیے درکار فنڈنگ روک کر یا وفاقی ایجنسیوں کو ایگزیکٹو آرڈر پر عمل نہ کرنے کا کہہ کر اسے غیر مؤثر بنا سکتی ہے۔

عدالت کے ذریعے ایگزیکٹو آرڈر کو غیرمؤثر بنانے کا ایک واقعہ صدر ہیری ٹرومین کے دور میں پیش آیا جب انہوں نے کوریائی جنگ کے دوران ایک اسٹیل مل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ کی سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ صدر کے پاس کانگریس کی منظوری کے بغیر نجی جائیداد قبضے میں لینے کا اختیار نہیں ہے۔

(اس رپورٹ کی تفصیلات اے پی سے لی گئیں ہیں)

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدارتی نظام میں ایگزیکٹو آرڈرز کی کیا اہمیت ہے؟
  • ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز ان کی ترجیحات کے مظہر
  • نئے آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو جوبائیڈن کا خط مل گیا
  • صدر ٹرمپ نے پیرس کلائمیٹ چینج معاہدے سے علیحدگی سمیت متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم فیصلوں پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا
  • وزیراعظم کی ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد، ساتھ چلنے کا عزم
  • صدر اور وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد
  • صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد
  • ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے