2025-02-26@09:59:29 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«کے گواہ»:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء)لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران ذکر الہٰی سمیت 15 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔(جاری ہے) عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔ذکر الہٰی چوہدری پرویز الہٰی کا قریبی رشتے دار ہے جبکہ دیگر ملزمان میں...
---فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کی حاضری مکمل کرائی گئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اُکسانے کا الزام ہے۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ دورانِ...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ محمد فہیم کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت، نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے تھرڈ سیکرٹری محمد فہیم کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح بھی مکمل کی گئی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے فارن آفس کے آفیسر عمر صدیق پر بھی جرح مکمل کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر 3 فروری تک ملتوی کر دی۔ مشال...
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں اسرائیل کی 15 ماہ سے جاری جارحیت تھم گئی ہے، معاہدے کے مطابق اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے جبکہ حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے۔ حماس کی جانب سے رہا کی جانے والی اسرائیلی خواتین نے رہا ہونے کے بعد حماس کے حسن سلوک کی گواہی دی ہے، حماس کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خواتین میں 24 سالہ رومی گونین، 28 سالہ ایملی دماری اور 31 سالہ ڈورون اسٹائن بریچر شامل تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے بعد 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل اسرائیلی میڈیا نے مطابق رہا ہونے والی اسرائیلی قیدیوں کے بیانات کے وہ حصے نشر...
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ آر اے بازار کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 5ویں گواہ کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔دوران سماعت تحریک انصاف کے سابق چیئرمین، شہریار آفریدی اور محمد بشارت راجا سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے جبکہ ملزمان کی پیروی کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے علاوہ سرکاری وکیل ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر اے ایس آئی نور نے استغاثہ کے گواہ کی حیثیت سے بیان ریکارڈ کروایا اس طرح مقدمے میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادت مکمل ہو چکی ہے۔