2025-03-04@14:06:38 GMT
تلاش کی گنتی: 9336

«کیا فرق»:

    اسلام آباد: پی ٹی آئی   کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا معمول کا چیک اپ ہوا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں سحری نہ دینے یا عبادت سے روکنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے اندرونی معاملات اور سیاسی حکمت عملی پر بھی بات کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ لیڈرشپ پر حملہ کرنے والے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اڈیالہ جیل ایک سال مکمل بانی پی ٹی آئی سحری و افطاری شہباز شریف حکومت عمار مسعود عمران خان کارکردگی کیا وسیم عباسی وی ٹاک
    اپنے ایک بیان میں جہاد اسلامی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کو داخلی طور پر عدالتی ٹرائل کا سامنا ہے اسلئے ممکن ہے کہ وہ اس خطرے سے اپنی جان بچانے کیلئے جنگ جاری رکھنے کی کوشش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے تہران میں نمائندے "ناصر ابو شریف" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مراحل میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی واقعے کے رونماء ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم سے جُڑی سیاسی تبدیلیوں اور جنگ بندی کے پس منظر میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں اِن خیالات کا اظہار کیا جب وہ انتفاضہ و قدس کمیٹی کے تیسرے یکجہتی اجلاس میں...
    یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "حماس اور اسلامی جہاد کو مکمل طور پر بیدخل کیا جائے اور ہمارے قیدی واپس کیے جائیں۔ اگر وہ اس پر راضی ہوں تو ہم کل ہی اس پر عملدرآمد کرسکتے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ گدون ساعر نے ایک بار پھر قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے شرط رکھ دی۔ یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا، اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، جس میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور تمام قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔...
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قصر الیمامہ میں شاہی شخصیات،علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصر الیمامہ میں شاہی شخصیات،علما، وزرا اور شہریوں کے ایک گروپ کا خیرمقدم کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رمضان کے آغاز پر ولی عہد کو مبارکباد دینے والوں میں مملکت کے مفتی اعظم اور گورنر ریاض شامل تھے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں رمضان کے آغاز پرانہیں مبارکباد دی اور مصافحہ کیا۔ انہوں نیکہا دعا ہے اللہ سب کے روزے، دعائیں اور نیک اعمال کو قبول کرے اور شاہ سلمان کی قیادت میں...
    مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کرکے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے، جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کریگی۔ اب مصر کیجانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کو عرب لیگ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کے جواب میں مصر نے غزہ کے مستقبل کے لیے نیا منصوبہ پیش کر دیا۔ مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کرکے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے، جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔ اب مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی سابقہ امیدوار ماہرہ شرما نے کرکٹر محمد سراج سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ ماہرہ شرما اور محمد سراج کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم اب ماہرہ شرما نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی ہے اور تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ شرما نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس قسم کی افواہوں سے کیسے نمٹتی ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ مداح آپ کا کسی کے ساتھ...
    وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ ایک سال مکمل ہونے پر مریم نواز کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے، جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا گیا۔ میاں...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف ادکارہ ایشوریا رائے 2003 میں فلم ” خاکی” میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر رہی تھیں کہ شوٹنگ کے دوران ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ خاکی ‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایک واقعہ کے بارے بتایا، یہ واقعہ 2003 میں پیش آیا جب ایشوریا رائے، امیتابھ بچن اور اکشے کمار فلم “کھاکی” کی شوٹنگ کے لیے ناسک کے قریب موجود تھے۔ ایک سین کی عکس بندی کے دوران، ایشوریا رائے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس سے پوری کاسٹ اور عملہ شدید صدمے میں آ گیا۔ ایک اسٹنٹ مین جو گاڑی چلا...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار کیا پکایا تھا۔ نجی ٹی وی کے مقبول گیم شو میں کبریٰ خان نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دورانِ شو، میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے پوچھا، “شادی کے بعد سب سے پہلا کھانا کیا بنایا تھا؟” اس پر کبریٰ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “میں نے فرنچ ٹوسٹ بنایا تھا!” یہ جواب سن کر نہ صرف فہد مصطفیٰ بلکہ شو کے تمام شرکا ہنس پڑے۔ فہد نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا، “کل ہمارے لیے کچھ پکا کر...
    اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005ء اور 2015ء کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اس کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے...
    ویب ڈیسک —امریکہ, چین کے عوام اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان فرق نمایاں کرنے کے لیے پالیسی میں تبدیلیاں لا رہا ہے جن کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ واشنگٹن چین کے عوام کو نہیں بلکہ اس کی حکومت کو اپنے اسٹریٹجک حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔ وی او اے کی حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے چین سے متعلق اصطلاعات کے بارے میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں واضح تفصیلات بیان کرنے سے متعلق کہا گیا ہے کہ جہاں بھی چینی عوام، ثقافت یا زبان کسی منفی بات یا تاثر سے منسلک ہو رہے ہوں وہاں ـ "چائنیز” کا لفظ بطور اسم صف (Adjective) استعمال...
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی. ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعدازاں کرنٹ لگایا۔محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا.  گرفتار ملزم کے گھر سے چاول بھی برآمد کر لئے گئے، فون بھی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم عظیم  نے خاتون...
    امریکہ کا بدلتا ہوا رویہ:محفوظ اور مضبوط یورپ کے لیے 800 ارب یورو کا دفاعی منصوبہ پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز برسلز(سب نیوز )امریکی کی جانب سے امداد معطل کرنے کے بعد یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لیین نے یورپ کے دفاع کے لیے 800 ارب یورو کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت یوکرین کو بھی فوری طور پر مدد فراہم کی جائے گی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی کمیشن کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے دو دن قبل سربراہ ارسلا وان ڈر لیین نے یورپی یونین کے رہنماں کو لکھے گئے خط میں یورپ کے لیے دفاعی منصوبہ پیش کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ...
    فروری میں سیمنٹ کمپنیوں نے ملک میں 30 لاکھ 65 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جنوری کی نسبت فروری میں 3 لاکھ ٹن اور 10 فیصد کم سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری کردیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فروری میں سیمنٹ کمپنیوں نے ملک میں 30 لاکھ 65 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کی نسبت فروری میں 3 لاکھ ٹن اور 10 فیصد کم سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوئی، فروری 2024ء کی نسبت...
    چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے، فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے، اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے فینٹانل کی بنا پر چین پر ایک بار پھر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے چین نے بارہا اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے، چین کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات مکمل طور پر اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایک جائز اور ضروری اقدام ہیں۔منگل کے روز تر جمان نے کہا کہ انسانی ہمدردی اور امریکی عوام کے ساتھ دوستی کی وجہ سے چین نے فینٹانل کے مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ کی مدد کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں اور امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد...
    بیجنگ : چینی وزارت تجارت اور ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کیا۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے فینٹانل کی بنا پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی تمام چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔منگل کے روزچینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے حالیہ اضافی ٹیرف اقدامات کے تناظر میں ڈبلیو ٹی او تنازعات تصفیہ میکانزم کے تحت امریکہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کا دفاع کرے گا۔...
    اسلام ٹائمز: یمنی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد فرح نے ورچوئل نیٹ ورک ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر سعودی حکام کے نام ایک پیغام میں لکھا ہے کہ "کیا آپ نے دیکھا کہ امریکہ نے مشرقی یورپ میں اپنے ایک اتحادی اور کرائے کے فوجی کے ساتھ کیا سلوک کیا، جو کہ ایک یہودی ایجنٹ تھا، اور امریکیوں نے کس طرح یوکرین سے سب کچھ واپس لے لیا؟" اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ آپ کی جائیداد اور اثاثے جو آپ نے امریکی بینکوں میں جمع کر رکھے ہیں وہ محفوظ رہیں گے؟ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ امریکی آپ سے منہ نہیں موڑیں گے اور آپ کے رویوں کی مذمت نہیں کریں گے؟ جیسا کہ انہوں...
    اسلام آباد: کرغزستان کے سفیر محترم آواز بیک اتاخانوف نے وفاقی وزیر برائے توانائی، سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی  س میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد کرغزستان کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے، جو کہ اچھے تعلیمی...
    موجودہ حکومت نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور نظر انداز کیا،اکرم گِل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں مسیحیوں سے ووٹ لئے اور انہیں نظر انداز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے پرویز رفیق کی صاحبزادی کی سالگرہ کے موقع پر کیا۔ اکرم گِل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی نامزدگی پر مسیحیوں کو اہمیت نہ دی اور انہیں ان کے سیاسی حق سے محروم رکھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مذہبی اقلیتوں میں سب سے زیادہ مسیحی عوام...
    سٹی42:  سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال مندوؤخیل نے  قرار دیا ہے کہ  مجرم کو سزا تو ہونی چاہیے ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق ہے۔ مسٹر جسٹس جمال مندوخیل نے یہ ریمارکس  سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس میں انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران دیئے۔ سپریم کورٹ  آف پاکستان میں ملٹری تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے  "سویلین" کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف مشہور مقدمہ کی سماعت آج بھی ہوئی،   جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو؛  کیا فرق پڑتا ہے۔  کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی سپریم...
    آئندہ ہفتے کیلئے پانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل ،کون سے نئے جج کو شامل کیا گیا ہے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئندہ ہفتے کیلئے پانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل ،پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس عامر فاروق کو بھی شامل کیا گیا،بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں ۔پانچ رکنی آئینی بینچ 10 مارچ سے 14 مارچ کیلئے تشکیل دیاگیا ہے۔
     صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری و افطاری میں کھانا نہ دینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے آج دعویٰ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے عمران خان جیل میں کیا کچھ کھا پی رہے ہیں، جیل انتظامیہ نے بتادیا  بیرسٹر محمد علی سیف کے دعوے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ’دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا...
    سینیٹر فیصل واؤڈا —فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا ہے۔ فیصل واوڈا کا اپوزیشن احتجاج پر متوقع ردعمل کا ذکرسینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے احتجاج پر آنے والے متوقع ردعمل کا ذکر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا،  میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، میری ٹائم میں 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فروغ سیاحت کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عالمی سیاحت کے فروغ کی بنیاد رکھ رہے ہیں،تمام سیاحتی مقامات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں،ٹیکسلا کو مکمل ٹورسٹ سائٹ بنایا جائے گا، فائیو سٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائیگا،پوری توجہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ پر مرکوز ہے، سیاحتی ہب بنائیں گے۔پنجاب میں 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری ، پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار، جلد آغاز ہوگا، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی، پہلی ٹورازم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب میں...
    وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع،ممکنہ نئے وزرا کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فروغ سیاحت کے لئے اہم فیصلے کرتے ہوئے پنجاب میں 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس اہم اجلاس ہوا .جس میں پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار کرلی گئی. جس کا جلد آغاز ہوگا. میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی۔بیان کے مطابق پہلی ٹورازم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب میں سیاحت سے متعلق تمام تر فیچرز شامل ہیں، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے ٹریول وزٹ اور ہوٹل بکنگ بھی کی جا سکے...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے بغیر وجہ فیس بڑھانے پر سیکرٹری ہیلتھ اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک سیکٹر کے میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔وکیل درخواست گزار حمیرہ گل ایڈوکیٹ نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز نے فیسوں میں بغیر کوئی وجہ بتائے اضافہ کیا،  2021،2022 میں فیسوں میں 50 فیصد  اضافہ کیا گیا، 2023/24 میں پھر اضافہ کیا گیا، اس بار 200 سے 300 فیصد اضافہ کیا گیا۔  وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پبلک سیکٹر میڈیکل...
    سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر کو مستحکم کر دیا ہے۔تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے.خاص طور پر گلستانِ جوہر، لائینز ایریا، عزیز آباد اور گلبہار جیسے علاقوں میں گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس پریشر برقرار...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی...
    کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر کے اغواء و قتل کیس میں ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ آج  مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم  شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شیراز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیراز اس کیس کا گواہ ہے، اسے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزم شیراز کو اعترافی بیان کے لیےجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کیا اہمیت ہے، ہمیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم شیراز کو عدالت میں تفتیشی افسر نے پیش کیا ہے۔...
    چین کی جانب سے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت تجارت اور ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کیا۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے فینٹانل کی بنا پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی تمام چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منگل کے روزچینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے حالیہ اضافی ٹیرف اقدامات کے تناظر میں ڈبلیو ٹی او تنازعات تصفیہ میکانزم کے تحت امریکہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اپنے جائز حقوق اور مفادات...
    — فائل فوٹو محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر فوری تعیناتی کے لیے انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ میڈیا پر ان تعیناتیوں پر نکتہ چینی اور معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ، یونیورسٹیز کے گریڈ 21 کے پروفیسرز اور ایچ ای سی کے ملازم کی بطور چیئرمین تعیناتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان میں سے کسی کو بورڈ اور امتحانی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انٹرویوز مکملچیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا  کہ رمضان المبارک میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد اذیت دینا ہے، اطلاعات ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، حکومت ایک قیدی سے خوفزدہ ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ...
    دوحہ: مصر نے غزہ کے مستقبل کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت حماس کو حکومت سے الگ کرنے اور ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جو عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔ یہ منصوبہ عرب لیگ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق، غزہ میں ایک "گورننس اسسٹنس مشن" قائم کیا جائے گا جو حماس کے زیرانتظام حکومت کی جگہ لے گا۔ یہ مشن انسانی امداد اور غزہ کی تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کرے گا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ منصوبہ جنگ کے بعد لاگو ہوگا یا کسی مستقل امن معاہدے سے پہلے اور اس میں امریکی منصوبے کی مخالفت...
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتاررہنما کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔    پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کو انسدادِ دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعلی شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ایم پی اے علی شاہ کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی شاہ کی 2 مقدمات میں شناخت پریڈ کی رپورٹ تاحال جمع نہ کروائی جا سکی۔ علی شاہ کو 26 نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار میں...
    میکسیکو(نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں زیرِ گردش رہیں کہ سمندر میں کچھ عجیب ہونے والا ہے اور اسے گہرے پانی کی نایاب مخلوق کے سطح سمندر یا ساحل پر نمودار ہونے سے منسلک کیا جارہا ہے۔ جنوری میں ہم نے دیکھا کہ نایاب اینگلر فش کو پہلی بار سطح سمندر میں دیکھا گیا جبکہ یہ مچھلی گہرے پانی میں 200 سے دو ہزار فٹ کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ پاتی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مچھلی میں قدرتی طور پر روشنی کے لیے ایک بلب نما اعضا ’ڈورسل اپینڈیج‘ موجود ہوتا ہے جو معدوم ہوچکا تھا۔ یہ بلب اینگلر فش کے لیے باعثِ مسرت ہوتا ہے اور اسی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہاکہ ایک سال میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بے مثال کام کیا ، ایک روپے کی گڑ بڑ کی ایک خبر نہیں آئی ایمانداری سے عوام کی خدمت، پاکستان کی ترقی اور پرخلوص تعمیر ایک سال کے سفر کا خلاصہ ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو وعدہ کیاتھا، وہ پورا کردکھایا، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان پھر کامیاب ہوا ہے وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، اُن کی حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فی صد پر آئی،...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے مقدمہ پر سماعت کی۔ روف حسن کیخلاف مقدمہ کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رکھا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد روف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ  تک ملتوی کردی۔
    سزا تو ہونی چاہیے، سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) بھارت نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک کے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور ریاست منی پور کے تعلق سے بعض بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور ان کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "غلط و بے بنیاد" قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران عالمی سطح پر اپنی تازہ رپورٹ میں بھارت کا نام لے کر اس کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاست منی پور میں تشدد سے نمٹنے کے لیے "تیز" کوششوں پر زور دیا تھا۔ جموں وکشمیر میں...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا اینکر پی ٹی وی پر آنے کو تیار نہیں ہوتا۔ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سفارشی بیٹھے تھے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی ریسرچر تھی جسے 6 لاکھ کی اینکر بنا دیا گیا۔ صبح سے شام ٹی وی  لگائیں صرف سفارشی اینکرز تھے۔...
    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اچھی صحت کا راز روزانہ نہار منہ لہسن کھانا ہے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہر صبح جاگنے کے فوراً بعد 2 لہسن کھاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ دل، خون اور مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے بتایا، "اگر مجھے نہار منہ لہسن نہ ملے تو مجھے لگتا ہے کہ میں جاگا ہی نہیں! بیرون ملک سفر کے دوران اگر مجھے لہسن نہ ملے تو میری طبیعت بوجھل محسوس ہوتی ہے، اور میں کسی سے بات بھی نہیں کرتا"۔ بھارتی ماہر غذائیت ڈاکٹر انجلی تیواری کے مطابق، ہر صبح دو...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا۔   اپنے بیان میں ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، رمضان المبارک میں اذیت دینا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ انہیں عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ جعلی حکومت...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، آدھی رات کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے والے کم از کم 13 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ نجی اخبار میں ذرائع کے حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے اسپالگا، گوش، ٹپی، باروانا، پیپانا لوئر اور پپانا ٹاپ کی 6 سیکیورٹی چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات فوجیوں نے اس حملے کا موثر جواب دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ متعدد مبینہ طور پر...
    فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بڑا کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرہ شاہ کی ہدایات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ فتح جنگ کے مین بازار، کوہاٹ روڈ اور کھوڑ روڈ سمیت مختلف تجارتی مراکز میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو چیک کیا گیا، جن میں سے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر پر مجموعی...
    آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہوگا کہ چور رقم یا سامان لوٹ کر لے گئے لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی انوکھی چوری کی واردات کے بارے میں بتائیں گے جس میں چور نے خود 9 سال بعد پولیس کو گرفتاری دے دی اور اعتراف جرم کر لیا۔ چوری کی واردات کا یہ انوکھا کیس 18 جنوری 2016 کا ہے، جب ایک چور نے ہالینڈ کے جنوبی قصبے ٹرنوزن میں پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔ کیشئر نے چور کی تفصیلات پولیس کو فراہم کیں جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تاہم  وہ ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی، یوں یہ کیس حل نہ ہو سکا۔ یہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو میں لیفٹیننٹ گورنر کے کشمیر اسمبلی سے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منوج سنہا کی تقریر میں کوئی نئی چیز نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی لیڈروں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے کشمیر اسمبلی سے خطاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے خطاب میں دفعہ 370 کی بحالی کے بارے میں بات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ بھارتی آئین کی اس دفعہ کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی جسے مودی حکومت نے اگست2019ء میں غیر قانونی طور پر منسوخ کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق...
    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد رمضان المبارک میں انہیں اذیت دینا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے۔ جعلی حکومت کے...
    ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی عمر کے بڑھنے سے پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔  82 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں اعتراف کیا کہ انہیں ڈائیلاگ یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور کبھی کبھار وہ رات گئے ہدایت کار کو کال کرکے دوبارہ شوٹنگ کی درخواست کرتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے لکھا، "عمر بڑھنے کے ساتھ صرف ڈائیلاگ یاد رکھنا ہی چیلنج نہیں بلکہ دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں، جن کا سامنا اداکاری کے دوران کرنا پڑتا ہے۔"  انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ ہدایت کار سے دوبارہ موقع دینے کی گزارش کرتے ہیں۔...
    ملٹری کورٹس کیس میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے بتایا کہ 105 کل ملزمان تھے جس میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 20 پہلے ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ امریکا میں رواج ہے کہ دلائل...
    بالی ووڈ کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی کیمسٹری نے مداحوں کو محظوظ کر دیا ہے۔ یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ سکندر کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد فلم کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلور رنگ کا شاندار لباس پہنا ہے اور وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ نغمے کی ابتدا میں رشمیکا کی دلکش پرفارمنس کے بعد، بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے۔ اس نغمے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی...
    دورہ نیوزی لینڈ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو سونپے جانے کا امکان ہے، محمد رضوان ون ڈے اسکواڈ کے کپتان برقرار رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو بطور ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائے گا جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔
    سٹی42: سعودی عرب، ملائیشیا، سنگاپور ،مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔   امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔   عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔  کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی متحدہ عرب امارات میں 1 بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل فیصل صدیقی سے سوال کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ 105 ملزمان تھے، جن میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے۔  کیا پولیس کی تفتیش آہستہ اور ملٹری کی تیز تھی؟ جسٹس حسن اظہرسپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی...
    —فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے انٹرپول کے ذریعے یو اے ای میں آپریشن کیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق یو اے ای میں انٹرپول آپریشن کیا گیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، مطلوب ملزم کویت سے گرفتارترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، فراڈ اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ملزمان کو آج شام یو اے ای سے پاکستان منتقل کر دیا جائے گا جبکہ لاہور ایئر پورٹ پہنچ کر متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے...
    سعودی عرب، ملائشیا، سنگاپور مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں 1 بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر 1،...
    جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم اور وائلڈ لائف اتھارٹیز نے سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کر لیا۔ فورپاز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارروائی اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی، غیر قانونی طور پر رکھے گئے ریچھ کو بیئر بیٹنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ بیئر بیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے اور بپھرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے، یہ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی عائد ہے۔ اعلامیے کے مطابق 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا رنگ اور گردن کی زنجیر ہٹا...
    ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو سینٹ جارج ہال میں 350 سے زیادہ لوگ رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ شاہی محل میں منعقد کی گئی افطار کی تقریب میں شریک ایک شخص نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ماحول ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ حقیقت ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں اس تقریب کا اہتمام لندن میں قائم خیراتی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
    سڈنی: آسٹریلوی جنگی جہاز نے لیتھُوینیا کے مہم جو آریمَس موکُس کو بچا لیا، جو بحرالکاہل میں اکیلے کشتی چلاتے ہوئے تین دن تک خطرناک سمندری طوفان میں پھنسے رہے۔ 44 سالہ آریمَس موکُس امریکی شہر سان ڈیاگو سے آسٹریلیا کے برسبین تک کا طویل سمندری سفر کر رہے تھے، جب وہ طاقتور سائیکلون الفریڈ کی زد میں آ گئے۔ طوفانی ہواؤں اور شدید لہروں کی وجہ سے ان کی کشتی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ کوئنز لینڈ کے مشرق میں تقریباً 460 میل دور پھنس گئے۔ جمعہ کے روز، جب 50 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں نے حالات مزید خراب کر دیے، تو موکُس نے ایمرجنسی بیکن فعال کر دیا۔ آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے فوری...
    سعودی عرب، ملا ئیشیا، سنگاپور ،مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر ایک کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو واپس بھجوایاگیا۔ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک اور ملائیشیا سے ایک کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں ایک بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو واپس بھجوایا کیا گیا۔ سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر ایک ، موزمبیق سے ایک ، عراق...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی رمضان میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے، حکومت کےاوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام معلومات پولیس سے لینے کے بعد ارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیر کو ملزم ارمغان کے گھر کا دورہ کرنا تھا تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے ہم پولیس حکام سےملاقات کریں گے اور کیس کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کریں گے۔ ۔
    ٹرمپ کے اعلان نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کروادی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف منگل سے نافذ ہو جائے گا، جس سے شمالی امریکہ میں تجارتی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور مالیاتی منڈیوں میں مندی دیکھی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جبکہ میکسیکن پیسو اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’انہیں ٹیرف دینا ہوگا، یا پھر امریکہ میں اپنے کارخانے اور دیگر صنعتیں لگانی ہوں گی تاکہ انہیں کوئی ٹیرف نہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہئے،ٹرائل یہاں ہو یا وہاں، کیا فرق پڑتا ہے،سارے فورم موجود اور قابل احترام ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت  ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کل 105ملزمان تھے، جن میں سے 20رہا ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجموعی طور پر 39ملزم رہا ہوئے، جیلوں میں 66ملزمان...
    جرمنی کے ممکنہ چانسلر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کہ امریکہ یورپ میں موجود رہے، لیکن ہمیں اپنی دفاعی حکمت عملی پر زیادہ انحصار کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) اس ہفتے جرمنی کی مغربی ریاستوں کے بہت سے قصبوں اور شہروں کی طرح، منہائم کو بھی سالانہ کارنیوال سیزن کے آخری رنگین اور پرمسرت دن منانے والوں سے بھرا ہونا چاہیے تھا۔ اگرچہ اس کی مرکزی تقریبات اتوار کو ہوئی تھیں، لیکن منہائم کے مرکزی علاقے میں پیر کو بھی جشن کا سماں تھا، تفریح کے سامان اور کھانے پینے کی گاڑیاں شہر کے مرکزی چوراہوں پر کھڑی تھیں۔ منہائم: لوگوں پر کار چڑھ دوڑنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی منہائم کا کارنیوال عام طور پر بدھ کا سورج طلوع ہونے سے پہلے منگل کو ختم ہوتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ یہ قبل از وقت ختم ہو گیا،...
    سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے مارننگ شوز کی کوالٹی اتنی خراب تھی کہ لوگوں نے اسے دیکھنا بند کر دیا۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان وسیم بادامی کے مختلف سوالات کے جواب دیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب مارننگ شوز کہاں ہیں اب ٹی وی چیلنز پر چند شوز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پہلے مارننگ شوز مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیکھے جاتے تھے اور لوگ ہمارے مارننگ شوز پر بحث کرتے تھے لیکن اب پر چینل کی اپنی کہانی ہے۔ ڈرامے ہر...
    سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے دلائل جاری ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟ فیصل صدیقی نے بتایا کہ 105 کل ملزمان تھے جس میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 20 پہلے ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ امریکا میں رواج ہے کہ دلائل کے اختتام پر دونوں پارٹیز کو پروپوز ججمنٹ کا حق دیا جاتا ہے، اگر یہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کا حصول، آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کے باقاعدہ مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کیلئے پالیسی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، معاشی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہیں، وزارت خزانہ کی جانب سے جولائی سے فروری تک معاشی اعشاریوں پر آئی ایم ایف وفد کو پریزنٹیشن دی گئی۔ ...
    برلن: جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" بنیں اور روس کے ساتھ امن معاہدہ کریں۔ مرز نے کہا کہ یہ محض زیلنسکی کے الفاظ پر فوری ردعمل نہیں تھا، بلکہ ایک سوچا سمجھا اقدام لگتا ہے۔ مرز نے خبردار کیا کہ...
    رمضان المبارک صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ روحانی تطہیر، ذہنی نظم و ضبط اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا ایک انمول موقع ہے۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں اپنی زندگیوں کا جائزہ لینے، اپنی عادات کو بہتر بنانے اور اپنی روح کو پاکیزہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ماہر غذائیات کے مطابق ماہِ صیام خود کو دوبارہ ترتیب دینے اور اپنی روح سے دوبارہ جڑنے کا بہترین وقت ہے۔ یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہم اپنی ہر سرگرمی کو شعوری طور پر انجام دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان سے پہلے اپنے جسم کو تیار کرنا بہت ضروری ہے، جس کے لیے لازمی ہے کہ ہم اپنی کھانے کی عادات کو...
    عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ااطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہ چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں دین اسلام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے اشاعت دین کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہ چلنا ہے، ہمیں اللہ کے دین اور قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے اسی میں ہماری...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شاہ چارلس سوئم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرائن میں دیرپا امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے وزرائے اعلیٰ بلوچستان اور سندھو نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وزرائے اعلیٰ نے اپنی حکومت کی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔. اعلامیہ کے مطابق سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔. بلاول بھٹو نے کہا کہ عوامی مسائل حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
     اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت آج مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی اور ملکی مفاد میں فیصلے کئے، عوام انتشار نہیں خوشحالی چاہتے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج خود انتشار کا شکار ہیں، آج پوری قوم کے سامنے اپنی ایک سالہ کارکردگی رکھیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج 4  مارچ 2024ء کو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کو ایک سال مکمل ہو...
    اسلا م آباد‘ پشاور‘ لاہور‘ قلات (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نامہ نگار+نیوز ایجنسیاں) پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے‘ 28 فروری 2025ء کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا‘ ان ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی‘ جو دندارگاؤں، ضلع چک، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا‘ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔اس سے...
    اسلام آباد ( خبرنگار )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے شرکا کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو لانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں تاکہ بجلی کی قیمتوں کو تمام...
    لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب لگا کہ بھارت ہارنے والا ہے تو اپنا ٹی وی بند کر دیا تھا۔ ورسٹائل امیتابھ بچن نے بتایا کہ لیکن میری حیرانی کی کوئی انتہا نہ رہی جب سنا کہ بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔ خیال رہے کہ 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔ امیتابھ بچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم تو سوچے کھیل ہار جائیں گے نیوزی لینڈ والا، ٹی وی بند کر دیا۔ پر جیت گئے ہم، کیا بات ہے انڈیا!!! بدھائی ہو”۔ بھارت اس جیت کے بعد گروپ اے میں ٹاپ نمبر آگیا اور اب 4 مارچ...
      آئی پی پیز چاہیں تو مذاکرات کریں ورنہ ثالثی یا فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے ، وزیر توانائی نیٹ میٹرنگ کی ریشنلائزیشن کررہے ہیں باقی صارفین پر 150ارب کا بوجھ ہے ، اویس لغاری وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شفاف ہیں ان کے پاس مذاکرات نہ کرنے ، ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی۔...
    TEL AVIV: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حماس کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں وہ کچھ ہو گا جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں جنگ کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے حوالے دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ غزہ جنگ...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی معطل ہے، جس سے روزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں پانی کی کمی کی وجہ سے افطار اور سحری کے اوقات میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مظاہرین احتجاج کے دوران واٹر بورڈ کے دفتر پہنچے اور وہاں پانی کے وال کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے وال خراب ہے اور واٹر...
    جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی از سر نو کی جا رہی ہے، نئی تنظیم سازی کے تحت تمام ریجنل، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ریجنل و ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے۔ جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا علی اصغر نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی از سر نو کی جا رہی ہے، نئی تنظیم سازی کے تحت تمام ریجنل، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔ علی اصغر نے مزید بتایا کہ اصل لیڈر کو آگے لانے اور تنظیم کو مزید موثر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔