2025-03-03@09:24:34 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«چل سکتا»:
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2025ء) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پلاٹوں اور فائلوں کا کاروبار مزید نہیں چل سکتا، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں فرق کرنا ہوگا، حکومت پلاٹوں اور فائلوں کے کاروبار کی حمایت نہیں کرے گی، خیرات سے حکومت نہیں چل سکتی، خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں، تعلیم چل سکتی ہے، لیکن خیرات سے حکومت نہیں چل سکتی اس بارے میں بہت کلیئر ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ملک بھر کے چیمبرز کے صدور اور تاجر لیڈروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ مختلف چیمبرز کے دورے کر چکے ہیں جبکہ آج...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاٹوں اور فائلوں کا کاروبار مزید نہیں چل سکتا۔ فیصل آباد میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں فرق کرنا ہوگا، حکومت پلاٹوں اور فائلوں کے کاروبار کو سپورٹ نہیں کرے گی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پہلی بار صوبائی اسمبلیوں نے زراعت پر ٹیکس کا قانون منظور کیا ہے، تمام شعبے ٹیکس نہیں دیں گے تو مجبوراً تنخواہ داروں پر ہی مزید ٹیکس لگانا ہوگا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں عدالتی معاون وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ کوئی کیس چل رہا ہو تو اسے بینچ سے واپس نہیں لیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،وکیل شاہد جمیل نے کہاکہ پشاورمیں بھی ایسے بینچ تبدیل ہوا تھا تو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹ لکھا تھا،سپریم کورٹ میں جو روسٹر ایک دفعہ بنتا ہے وہ تبدیل ہوتا رہتا ہے،یہاں ایک کیس کی سماعت ایک بینچ کرتا ہے،درمیان میں بینچ تبدیل ہوتا ہے اور کبھی بینچ سے معزز...

’عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘، آئین پاکستان کی کتاب پٹخنے پر پی ٹی آئی رہنما پر تنقید
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں شرکت کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ دیکھنے کو آیا۔ اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جہاں اپوزیشن نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں وہیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے آئین پاکستان کی کتاب کو میز پر پٹخنا شروع کر دیا۔ عمر ایوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے عمر ایوب کے دادا نے بھی آئین پاکستان کی ایسے ہی توہین کی تھی جس کے...
مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج پھر کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ داروں کا تعین کرے، بانی سے ملاقات ہماری خواہش کے مطابق نہ ہوئی، ہم نے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کی، رات کو دیر سے آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے۔ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا...