2025-03-13@11:52:19 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«فوج میں بغاوت»:
بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی۔ بنگلہ دیش کی فوج نے انڈین میڈیا میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اورفوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی فوج میں بغاوت کی خبریں سراسر غلط ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ بنگلا دیش اوراس کی مسلح افواج...

مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، انجینئر سخاوت علی
دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے، دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام شازش ہے، ہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے...
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فوجی بغاوت کے بعد سے ملک بھر میں 6ہزار سے زیادہ شہری مارے جا چکے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بے گھر ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ 2024 ء کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز میانمر کی فوج کی بغاوت کو 4سال مکمل ہو گئے۔ ملک تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور انسانی حقوق سے متعلق تشویش بڑھ رہی ہے۔فوجی عہدے داروں نے 2021 ء میں اقتدار پر قبضے کے بعد سے میانمر میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے،جسے جمعہ کے روز مزید 6ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا...
بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 16 سال سے قید 178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ان فوجی اہلکاروں کو 2009 کی پُرتشدد فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ناکام فوجی بغاوت پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم شفاف ٹرائل اور قانونی تقاضے مکمل نہ کرنے پر شدید تنقید ہوئی تھی۔ بعد ازاں ان میں سے زیادہ تر کو قتل کے الزام سے بری کردیا گیا تھا لیکن رہائی پھر بھی نصیب نہ ہوئی تھی۔ ایک دہائی سے عرصہ بیت جانے کے باوجود یہ فوجی اہلکار انصاف کے منتظر تھے جنھیں آج...
بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے جمعرات کو 16 سال سے قید 178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کے امکانات روشن ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اہلکار 2009 کی پرتشدد بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید تھے۔ بغاوت کے خاتمے کے بعد اس میں شامل ہونے کےالزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنادی گئی تھی۔ ان مقدمات کی کارروائی کے طریقہ کار اور ان میں ہونے والی مبینہ کوتاہیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوالات اٹھائے اور تنقید بھی کی تھی۔ جمعرات 23 جنوری کو ضمانت...
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی فوج نے مغربی ریاست راکھین کے ایک گاؤں پر بمباری کردی،جس میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اراکان آرمی (اے اے) راکھین میں کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوج کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہے جہاں اس نے گزشتہ سال بڑے علاقے پر قبضہ کر لیاتھا۔ راکھین تنازع اس خونی انتشار کا تسلسل ہے جس نے 2021 ء کی بغاوت میں آنگ سان سوچی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میانمر کو بڑی مسلح بغاوت کی آگ میں دھکیل دیا تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑاکا طیاروںنے دوپہر کے وقت رامری جزیرے پر واقع کیوک نی ماؤ کے علاقے میں بمباری کی جس سے 500 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔...