2025-04-17@06:22:06 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«فلائٹ شیڈول»:

    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے باعث پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ لگ بھگ 70 فائر فائٹرز لندن کے مغرب میں لگنے والی آگ پر قابو پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے یورپ کے مصروف ترین اور دنیا کے 5ویں مصروف ترین ہوائی اڈے ہیتھرو میں بڑے پیمانے پر بجلی منقطع ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بک ’یورینیم پیکج‘ ہیتھرو ایئرپورٹ سے برآمد آسمان میں نارنجی رنگ کے بڑے بڑے شعلے اور دھواں دیکھا جا سکتا ہے، 150...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ گلگت اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔کراچی ایئر پورٹ سے 6، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی...
    —فائل فوٹو بارشوں اور دھند کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر دھند سے حدِ نظر متاثر ہے۔لاہور ایئر پورٹ کے اطراف گرج چمک اور پشاور میں جزوی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشنل مسائل، پی آئی اے کی آج کی 6 پروازیں منسوخآپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازوں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو منسوخ کر دیا گیا۔اسلام آباد  سے اسکردو کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔فلائٹ...
     لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے بند کر دی گئی جبکہ فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بند کردیاگیا۔ دوسری جانب دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی...
    سٹی42:لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے بند کر دی گئی جبکہ فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔  ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بند کردیاگیا۔ احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں ہونیوالے تاریخی مکالمے میں شاندار فتح  دوسری جانب دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ...
    ویب ڈیسک: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن نے حج 2025ء کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا جس کا آغاز 29 اپریل 2025 (یکم ذی القعدہ 1446 ہجری) منگل سے ہوگا، حجاج کی واپسی 13 ذی الحجہ سے شروع ہو گی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حجاج کی روانگی جمعہ 11 جولائی (15 محرم 1447 ہجری) تک جاری رہے گی جس کے بعد حج آپریشن اختتام پذیر ہوجائے گا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن کا عمل تین ربیع الثانی سے شروع کردیا گیا جو 30 شوال تک جاری رہے گا، اس دوران حج فلائٹوں کی آمد اور ان کے پروگرام کی حتمی لسٹ جاری ہوگی۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے رواں سال حج کے لیے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فون پر دستیاب ہوں گی۔عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ رہائش اور دیگر امور سے آگاہ رہیں گے۔
    سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق، جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔...
۱