2025-02-24@00:37:00 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«دیکھ سکتے»:

    اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری اُمور قیصر احمد شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کی کامیابی سے پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، چین نے عوام کی زندگیوں میں بہتری لا کر امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کیا اور ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔
    وزیر پلاننگ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان مقپون نے کہا ہے کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمیں ووٹ عوام نے دینے ہیں، پی ٹی آئی نے  نہیں دینے ہیں، یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی۔ اگر ہم نے ڈیلیور کیا ہے تو ہمیں ووٹ ملیں گے ورنہ ہمیں پی ٹی آئی نے ووٹ نہیں دینے۔ کسی پارٹی میں نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک انٹرویو میں صوبائی...
    ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر دیکھ کر سب ہی دھنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین پریشانی میں مبتلا دکھائی دیے۔ کیا یہ حقیقت میں ٹیسلا کا ٹرک ہے یا کسی پاکستانی آرٹسٹ کی کاریگری ہے۔ درحقیقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹیسلا سائبر ٹرک کو پاکستان کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن یہ اصل ٹیسلا ٹرک نہیں ہے بلکہ لوکل ماڈیفیکیشن کے ساتھ تیار کردہ ایک گاڑی ہے جو بالکل ٹیسلا سائبر ٹرک کی طرح لگتی ہے اور پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی اس کو پہچان بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران آئینی بنچ نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری  ہیں۔ دوران سماعت جج نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک کیس میں  ریکارڈ کا جائزہ لے چکی ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ریکارڈ ہم آپ کو دکھائیں...
۱