2025-03-09@16:18:38 GMT
تلاش کی گنتی: 704

«کالعدم تنظیموں»:

(نئی خبر)
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مجرموں کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ مجرموں کو صبح ساڑھے 7بجے ناشتے کے بعد لان میں بھیجا جاتا ہے،شام پانج تک مجرم باہر لان میں ہوتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ لان کونسا ہے، ڈیتھ سیل والا لان تو نہیں ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ نہیں سر، یہ وہ والا لان نہیں جو آپ نے دیکھا ہوا ہے،جیل میں ٹک شاپ ہے، کافی وغیرہ بھی پی سکتے ہیں،گھروں سے مجرموں کو میٹرس بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ زرتاج گل آئی ہیں،زرتاج گل نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرلے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ یہ عدالت ہے کوئی پولیس سٹیشن تو نہیں،آپ کی حد تک اس سے متعلق حکمنامہ جاری کردیتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار200مظاہرین کی درخواست ضمانتوں پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدلت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی،عمرایوب، زرتاج...
    سرگودھا میں اسکالرشپس کی تقریب سے خطاب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسکالرشپس دے رہی ہوں یہ عوام کا پیسا ہے اور عوام پر ہی لگنا چاہیے ، 30 ہزار میں سے ایک اسکالر شپ بھی میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان...