2025-04-15@07:00:16 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«کرتے ہوئے کیا»:
(نئی خبر)
لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا تھا۔ سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف نے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق کراچی میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال، حماس اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ’’یوم عزم تشکر‘‘ منایا جائے گا، شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے، تمام آئمہ مساجد خطبات جمعہ میں امریکہ و اسرائیل کی مذمت، اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کے حوالے سے عوام کی ذہن سازی کریں۔ معاہدے پر عملدرآمد کے بعد امریکہ و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ...
خیرپور (جسارت نیوز) سول سرجن ڈاکٹر مسرور ضیاء شاہ، اے ایم ایس سٹی اسپتال ڈاکٹر اسد محمود پھلپوٹو، ڈاکٹر شیراز پھلپوٹو نے سول اسپتال، سٹی اسپتال اور لیڈی ویلنگٹن کا دورہ کرکے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں سے طبیعت دریافت کی اور ان کی شکایات سنیں جبکہ اسپتال میں موجود سرکاری میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سول سرجن مسرور ضیاء شاہ، ایڈیشنل سول سرجن اسد محمود پھلپھوٹہ، ڈاکٹر شیراز پھلپھوٹہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ دور دزار سے آنے والوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں سے اچھا...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیا چیئرمین پی اے آر سی تعینات کرے۔ جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کیخلاف محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے چیئرمین پی اے آر سی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیاکہ قانونی تقاضے پورے کرکے نیا چیئرمین پی اے آر سی تعینات کیا جائے۔ عدالت نے 15 مارچ 2024 کا آفس میمورنڈم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ان کی تعیناتی کیخلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عہدے کی دو سال کی...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہونے والی تباہی کا احوال شیئر کیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے آگ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ اس آگ کے باعث انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ ایسا کوئی منظر دیکھیں گی۔ پریتی زنٹا نے لکھا کہ انہوں نے کبھی یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ ایسا دن دیکھیں گی جب لاس اینجلس کی آگ ان کے اردگرد کے محلوں کو تباہ کر دے گی، جس کے باعث ان کے...
راولپنڈی: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں ایک خاتون نے درخواست دی کہ اس کے چار سالہ معصوم بچے کو اس کی سوتن نے ڈنڈے سے تشدد کرکے اور گلا دبا کر قتل کر دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع پر سول لائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اقصیٰ کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتول کی سگی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، معصوم بچے...
’’ارے زرا بتاؤ کیا مکمل چیمپئنز ٹرافی یو اے ای منتقل ہو رہی ہے، مجھے پکی خبر ملی ہے، پی سی بی کے سلمان نصیر اور سمیر سید ہنگامی طور پر دبئی چلے گئے ہیں‘‘۔ سعودی عرب سے دبئی پہنچ کر میں ابھی سونے کی تیاری کر ہی رہا تھا کہ اچانک پاکستان سے ایک دوست کی فون کال نے نیند اڑا دی، میں نے جواب دیا کہ آپ بھارتی میڈیا کی خبروں کو اہمیت نہ دیں ، وہ تو کافی عرصے سے اسی قسم کی اسٹوریز دے رہا ہے مگر ان میں کوئی صداقت نہیں،جو شیڈول جاری ہو چکا اسی پر عمل ہوگا۔ اس کے بعد میں نے پی سی بی کی ایک اعلیٰ شخصیت سے رابطہ کیا تو...
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے باز آنے کی تلقین کی ہے۔ آج خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور اتنے ہی اعمال کا مکلف بنایا جتنا ہم برداشت کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کے احکام کی پیروی کرنی چاہیے، اس کی منع کردہ چیزوں سے بچنا چاہیے، اور قرآنِ کریم کی ہدایات کو سمجھنا چاہیے۔ قرآن ہمیں نجات کے راستے دکھاتا ہے، اس میں فرائض، فضائل اور اصلاحی تعلیمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ ڈاکٹر الجہنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...