2025-04-16@18:09:00 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«پولیو کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(صباح نیوز) چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،لکی مروت اور خیرپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پازیٹو نکلا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ دسمبر 2024میں ہوئی تھی ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلی ہے۔
    اسلام آباد: ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ نمونے 2024ء میں جمع ہوئے جس کے بعد سال 2024ء کے پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔ اسی طرح ٹنڈو الہ یار، خیرپور، ٹنڈو محمد خان کے سیوریج نمونے پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2024ء کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
    سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، سعودی مملکت میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی موجودگی ضروری ہوگی، جو کم از کم چار ہفتے قبل کی تاریخ کا ہو۔ اس کے علاوہ، چھ ماہ سے زائد پرانا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو اس بات کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے نوٹم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی مسافر کے پاس پولیو ویکسین کا...
    کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں بلوچستان کے کئی اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیققومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے تصدیق ہونے کی رپورٹ دی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے جن10اظلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق دی ہے، ان میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ قلعہ سیف اللّٰہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس ثابت ہوچکا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق...