2025-03-17@16:34:58 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«والے واقعات»:
(نئی خبر)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن قریباً ساڑھے چار سال بعد بحال ہوگیا، اور آج پی آئی اے کی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پیرس اور یورپی یونین کے لیے دوبارہ شروع ہونے والی پروازوں کا افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں۔ وزیر برائے ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے...
18 سال بعد نوجوان بیٹے کے کہنے پر دوسری شادی کرنے والی خاتون کا بیان سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ماں کی 18 سال بعد دوسری شادی کروانے والے عبدالاحد کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔ اب ان کی والدہ کی طرف سے شادی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان نے اپنی والدہ کی 18 سال بعد دوبارہ شادی کروا دی، ویڈیو وائرل عبدالاحد کی والدہ مدیحہ کاظمی نے میڈیا کو بتایا کہ ’’جب مجھے طلاق ہوئی تو میرے بچے بہت چھوٹے تھے۔ میں نے اپنے بچوں کی وجہ سے سوچا تھا کہ کبھی دوبارہ شادی نہیں کروں گی‘‘۔ مدیحہ کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے معاشرے کا رواج...
برطانیہ میں بچوں سے زیادتی قتل اور ہوم اسکولنگ کے دوران اُن پر تشدد کے متعدد واقعات کے بعد حکومت نے بچوں کے تحفظ سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل کو قانون بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔ بھارتی لابی اس بل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی لابی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بار بار کہا گیا کہ ایشیائی اور جنوبی ایشیائی فیملیز میں یہ واقعات زیادہ ہو رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد میں واضح اکثریت پاکستانیوں کی ہے اس لیے ایشیائی کہنے کے بجائے پاکستانی کہا جانا چاہیے۔ یورپ بھر میں مقیم بھارتیوں نے اس حوالے سے...