2025-02-08@16:00:59 GMT
تلاش کی گنتی: 103

«سائبر سیکیورٹی کے»:

(نئی خبر)
    فائل فوٹو وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔
    پاکستان کی قدرے مستحکم ہوتی معیشت ماضی کی مانند آج بھی ’’آئی ایم ایف‘‘ کے سہارے چل رہی ہے، عمومی طور پر جب بھی آئی ایم ایف پلان لیا جاتا ہے تو یہ عالمی ادارہ ایسے ٹیکسز اور پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے جو عوام پر بوجھ بڑھانے کا سبب بنتے ہیں مگر حالیہ آئی ایم ایف پلان میں ایک ایسی شرط پوری ہوئی ہے جو پاکستان کی زراعت اور زرعی صنعتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے گندم ، گنا سمیت دیگر زرعی اجناس کی ’’امدادی قیمت خرید‘‘ کا تعین ختم کردیا ہے ۔ ماضی میں زرعی اجناس کی امدادی قیمت خرید کے تعین پر نہ...
    علامتی فوٹو فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کےلیے اغوا کیا ہے۔ اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کبل خیل کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی بھی جلادی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کی...