2025-04-19@04:49:55 GMT
تلاش کی گنتی: 105
«اتھارٹی کے»:
(نئی خبر)
وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا
کراچی: وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی، خیبرپختون خوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی...
یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاولوں کی امپورٹ پر لگائی گئی رکاوٹوں کے بعد حکومت نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے فیصلہ پاکستانی چاول کے معیار پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کرنے اور پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ 2024 میں یورپی ممالک کی جانب سے غیر معیاری ہونے کی بنا پر چاول کی 72 شپمنٹ کینسل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خوراک رانا تنویر نے بھی چاول کے ایکسپورٹرز کو چاول کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر یہی...
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پینشنرز سے مراعات واپس لینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 300 پینشنرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی، سول ایوی ایشن بورڈ کی جانب سے پینشنرز کی مراعات ختم کرنے کو درست قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔ انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پینشنرز کے والدین اور بچوں سے میڈیکل سہولیات واپس لی گئیں، پینشنرز سے ہاؤس گرانٹ سمیت دیگر مراعات بھی واپس لے لی گئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سول ایوی ایشن بورڈ کے فیصلے کو درست قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ— فائل فوٹو ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس شاباش کی مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے۔ گجرات میں خاتون کو جلانے کا حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیاگجرات میں خاتون کو جلانے کا واقعے کا چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ 2024ء میں خواتین...