مشہور کامیڈی فرنچائز دھمال کی چوتھی فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔

اجے دیوگن نے دھمال 4 کی ٹیم اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم دھمال 4 کی ایک شہر میں شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

پہلی تصویر میں ہدایتکار اندرا کمار کے ساتھ اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، سنجے مشرا، سنجیدہ شیخ اور انجلی آنند موجود ہیں۔ دوسری تصویر میں اجے دیوگن نے اندرا کمار، پروڈیوسر بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک اور دیگر کے ساتھ پوز دیا۔

تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’پاگل پن واپس آ گیا ہے #Dhamaal4 زور و شور سے شروع، مالشیج گھاٹ شیڈول مکمل، ممبئی میں شوٹنگ جاری! اب ہنسی کا طوفان آئے گا‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

مداحوں نے اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جبکہ کئی مداحوں نے تصاویر میں آشیش چوہدری اور بومن ایرانی کی غیر موجودگی پر افسوس ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔ فلم کب ریلیز ہوگی اس کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔ اجے دیوگن اس وقت اپنی فلم ’ریڈ 2‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں، جو یکم مئی 2025 کو ریلیز ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اجے دیوگن کے ساتھ

پڑھیں:

سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ٹریجیڈی اور کامیڈی
  • اکشے کمار کی ساتھی اداکارہ نے اپنا سر کیوں منڈوا لیا؟
  • امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اسکے ساتھ مثبت بات چیت ہوگی، وزیر خزانہ
  • سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
  • غدر 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنی دیول نے بتا دیا
  • چین اور یورپ کے قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام سے یقینی صورتحال پیدا ہوگی، چینی وزیر تجارت  
  • راج کمار راؤ کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
  • اجے دیوگن کی نئی فلم کیلئے تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک
  • یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ