ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ (HPSEBL) نے منڈی کی بی جے پی ایم پی اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بجلی کے بل کی تاخیر سے ادائیگی کا ریکارڈ ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کی جانب سے یہ جواب کنگنا رناوت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منظرِعام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کنگنا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے زائد بجلی کے بل کی وجہ تاخیر سے ادائیگی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ اور رکنِ پارلیمان کنگنا رناوت نے منڈی ضلع کے ایک عوامی اجتماع میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کے منالی والے گھر کا تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول ہوا ہے حالانکہ وہ وہاں رہتی بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’بھیڑیوں کا غول‘ قرار دیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس بیان کے ردعمل میں وزیراعلیٰ ہماچل پردیش، سکھویندر سنگھ سکھو، نے گجرات میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ وہ کنگنا کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے کیونکہ وہ اکثر اس طرح کی باتیں کرتی ہیں۔

ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹریسٹی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ کمار کے مطابق، 22 مارچ 2025 کو جاری ہونے والا 90,384 روپے کا بل جنوری اور فروری 2025 کی بجلی کے استعمال اور 32,287 بھارتی روپے کے پرانے واجبات پر مشتمل تھا۔

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کنگنا رناوت بجلی کے

پڑھیں:

بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد جاں بحق

لکھنؤ/کھٹمنڈو: بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی موسم نے تباہی مچا دی ہے۔ بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے بدھ کو ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر اور مشرقی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی ہواؤں کا خطرہ موجود ہے۔

مشرقی ریاست بہار میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق بدھ سے اب تک 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اترپردیش، جو بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے، وہاں 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ادھر نیپال میں آسمانی بجلی اور تیز بارشوں کے باعث کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ بڑھ سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے تک بھارت کے مشرقی و وسطی علاقوں میں مزید بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جنوبی بھارت میں مون سون کا آغاز عام طور پر جون میں ہوتا ہے، لیکن اس سال غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اپریل کے مہینے کو غیر معمولی گرم قرار دیا تھا، جس میں ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔


 

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وفاق اندر سے ملے ہوئے ہیں، میاں افتخار کا دعوی
  • پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وفاق اندر سے ملے ہوئے ہیں، میاں افتخار کا دعویٰ
  • بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد جاں بحق
  • کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی
  • نیپرا نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی