عابد چوہدری:  مزنگ پولیس نے رات گئے اچھرہ سے اعجاز کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث اعجاز کی حالت غیر ہو گئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مزنگ پولیس اعجاز کے بھائی انعام کو گرفتار کرنے گئی تھی تاہم انعام موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد پولیس نے اس کے بھائی اعجاز کو حراست میں لے لیا۔

ورثا کے مطابق جاں بحق نوجوان کسی مقدمے یا درخواست میں مطلوب نہیں تھا۔

اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے

پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ اس کے علاوہ پولیس حکام نے بتایا کہ فرار ہونے والا انعام منشیات کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

متوفی کے ورثا نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے نوجوان کی ہلاکت کے بعد اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا اور گھر سے زیورات اور نقدی بھی لے گئے۔ ورثا نے پولیس کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

محسن نقوی کی کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مسافروں کی ہلاکت پر سخت مذمت

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلمت میں بس سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

وزیر داخلہ نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے اور شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی کی مثال ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار  بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

 محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہماری قوم کے دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

وزیر داخلہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • یکم اپریل سے افغان شہریوں کو حراست میں لینے، ملک بدر کرنے کے انتظامات مکمل
  • سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ: دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں نوجوان کا قتل کیسے ہوا؟ تحقیقات جاری
  • شیخوپورہ،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق
  • ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ نہ رکا، ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق ،
  • ورثا نے پولیس کو کہا لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں، ترجمان بلوچستان حکومت
  • ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود کی ہلاکت؛ فوٹیج سامنے آ گئی
  • 2 لاپتہ بھائیوں کو ہر جگہ تلاش کر لیا، کچھ پتہ نہیں چل سکا، آئی جی پولیس کا عدالت میں بیان
  • بہن کا رشتہ نہ دینے پر نوجوان  قتل؛ ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار
  • محسن نقوی کی کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مسافروں کی ہلاکت پر سخت مذمت