ایک اور ٹاک شو میں پی ٹی آئی اور لیگی رہنمالڑ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کونسلر بننے کے اہل نہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ میں بحث و تکرار شروع ہوگئی، ناصر بٹ نے بھی عمران خان کو چور کہہ دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت کے سوال پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے جواب دینے کی بجائے ساتھی مہمان رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ کو مخاطب کیا۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
شوکت بسرا نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ہماری پارٹی انتشار کا شکار ہے، پارٹی ختم ہو گئی ہے، پارٹی یہ ختم ہو گئی ہے کہ شام کو 6 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک کوئی ٹاک شو سوائے عمران خان، عمران خان، پی ٹی آئی، پی ٹی آئی کے علاوہ نہ شروع ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے۔
انھوں نے میزبان کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف سے متعلق کیا بات کروں، ان کی کونسلر بننے کی حیثیت نہیں رہی۔ الیکشن ہار گئے۔
Currency Exchange Rate Monday March 24, 2025
شوکت بسرا نے مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پھر دوہرایا کہ یہ لوگ کون سے لیڈر کی بات کر رہے ہیں جو بیچارہ کونسلر بننے کی حیثیت نہیں رکھتا۔ انھوں نے پروگرام کے دوران ناصر بٹ کو مزاحیہ اداکار کہہ دیا۔
اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی اور میزبان کا سوال وہیں رہ گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے شوکت بسرا کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا جو 2018 میں شور آیا تھا، اب گھروں میں بیٹھ گئے۔ ایسے بات نہیں کرتے، میں بھی آپ کے لیڈر کے بارے میں بات کروں گا۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔پیر 24 مارچ, 2025
ناصر بٹ نے شوکت بسرا کو مخاطب کیا کہ آپ دائرے میں رہ کر بات کریں، آپ اپنی حالت دیکھیں، آپ کا لیڈر چوری کے کیس میں اندر ہے اور وہ چور ثابت ہو گیا ہے، آپ تمیز کے دائرے میں بات کریں گے تو بات ہوگی۔ آپ لوگ تو بھاگ گئے، اپنے گھروں سے تو نکلتے نہیں۔
اس دوران میزبان شوکت پراچہ نے شوکت بسرا سے کہا کہ میرا سوال وہیں رہ گیا اور آپ دونوں جھگڑ رہے ہیں۔ آپ بات کا جواب نہیں دے رہے، انھوں نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے متعلق سوال دوہرایا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر 24 مارچ, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شوکت بسرا نے مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
23 مارچ کا جذبہ ہمیں اپنی اصل راہ پر واپس لانے کا درس دیتا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا؟ کیا یہ ملک چند خاندانوں اور مافیاز کے ہاتھوں گروی رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، یا اس کا مقصد عوام کی حکمرانی، انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 23 مارچ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی موڑ تھا، جب ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے آواز بلند کی گئی، ایسی ریاست جہاں انصاف، آزادی اور عوام کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دل خون کے آنسو روتا ہے کہ وہ خواب کہیں کھو چکا ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے یہ ملک کس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا؟ کیا یہ ملک چند خاندانوں اور مافیاز کے ہاتھوں گروی رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا، یا اس کا مقصد عوام کی حکمرانی، انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھا؟۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو یاد دلایا کہ 23 مارچ کا جذبہ ہمیں اپنی اصل راہ پر واپس لانے کا درس دیتا ہے، ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی، جہاں عدل و انصاف کا نظام ہو، میرٹ کی حکمرانی ہو، اور عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔