ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ٹاک شو میں پی ٹی آئی اور لیگی رہنماجھگڑ پڑے

 ایک اور ٹاک شو میں پی ٹی آئی اور لیگی رہنماجھگڑ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کونسلر بننے کے اہل نہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ میں بحث و تکرار شروع ہوگئی، ناصر بٹ نے بھی عمران خان کو چور کہہ دیا۔

   نجی ٹی وی کے پروگرام میں  میزبان نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت کے سوال پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے جواب دینے کی بجائے ساتھی مہمان رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ کو مخاطب کیا۔

 شوکت بسرا نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ہماری پارٹی انتشار کا شکار ہے، پارٹی ختم ہو گئی ہے، پارٹی یہ ختم ہو گئی ہے کہ شام کو 6 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک کوئی ٹاک شو سوائے عمران خان، عمران خان، پی ٹی آئی، پی ٹی آئی کے علاوہ نہ شروع ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے۔

 انھوں نے میزبان کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف سے متعلق کیا بات کروں، ان کی کونسلر بننے کی حیثیت نہیں رہی۔ الیکشن ہار گئے۔

 شوکت بسرا نے مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پھر دوہرایا کہ یہ لوگ کون سے لیڈر کی بات کر رہے ہیں جو بیچارہ کونسلر بننے کی حیثیت نہیں رکھتا۔ انھوں نے پروگرام کے دوران ناصر بٹ کو مزاحیہ اداکار کہہ دیا۔

 اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی اور میزبان کا سوال وہیں رہ گیا۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما نے شوکت بسرا کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا جو 2018 میں شور آیا تھا، اب گھروں میں بیٹھ گئے۔ ایسے بات نہیں کرتے، میں بھی آپ کے لیڈر کے بارے میں بات کروں گا۔

 ناصر بٹ نے شوکت بسرا کو مخاطب کیا کہ آپ دائرے میں رہ کر بات کریں، آپ اپنی حالت دیکھیں، آپ کا لیڈر چوری کے کیس میں اندر ہے اور وہ چور ثابت ہو گیا ہے، آپ تمیز کے دائرے میں بات کریں گے تو بات ہوگی۔ آپ لوگ تو بھاگ گئے، اپنے گھروں سے تو نکلتے نہیں۔

 اس دوران میزبان شوکت پراچہ نے شوکت بسرا سے کہا کہ میرا سوال وہیں رہ گیا اور آپ دونوں جھگڑ رہے ہیں۔ آپ بات کا جواب نہیں دے رہے، انھوں نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے متعلق سوال دوہرایا۔

History

Close |

Clear History