اسلام آباد :پاکستان اور چین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل معیشت،کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نےوفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں آئی سی ٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے چینی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ چین کے ساتھ تبادلہ پروگرام اور تربیتی مواقع کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں باہمی تعاون اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چین کے ساتھ اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان میں ای-گورننس اور سمارٹ سٹیز کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستانی طلبہ کے لئے چین میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے ڈگری پروگرامز پر گفتگوکی گئی ۔ پاکستان اور چین کے درمیان آئی سی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل گورننس میں تربیتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت ڈیجیٹل ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زوردیا۔پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں چین کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔چینی سفیر کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان اور چین مصنوعی ذہانت تعاون پر پر اتفاق کے لئے چین کے

پڑھیں:

پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو خطرات، ٹیلی کام انڈسٹری نے حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھا دیے

پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لیے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور آئی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی بہتری بنیادی حیثیت رکھتی ہے تاہم اس مقصد کے لیے بنائے گئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ (USF) اور اگنائٹ (Ignite) کی کارکردگی پر خود ٹیلی کام انڈسٹری نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ میں گزشتہ دو سال سے سیلولر کمپنیوں کی کوئی نمائندگی موجود نہیں ہے جبکہ اگنائٹ میں بھی یہی صورت حال دیکھنے میں آ رہی ہے اس صورتحال نے نہ صرف ڈیجیٹل ترقی کے عمل کو متاثر کیا ہے بلکہ شفافیت پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران یونیورسل سروس فنڈ اور اگنائٹ میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا بلکہ پہلے سے جاری منصوبے بھی منسوخ کر دیے گئے جس کی وجہ سے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی جمود کا شکار ہو گئی ہے ان اداروں میں ٹیلی کام انڈسٹری کے ماہرین کو شامل نہ کرنے کے فیصلے نے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ میں تقریباً 50 ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں لیکن انہیں کسی بڑے ترقیاتی منصوبے پر خرچ نہیں کیا جا رہا اس کے نتیجے میں ملک کے دور دراز علاقوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی بہتری مزید تاخیر کا شکار ہو چکی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشکل جغرافیہ، کم آبادی اور مہنگے انفراسٹرکچر کے باعث ان علاقوں میں نجی سرمایہ کاری تبھی ممکن ہے جب یونیورسل سروس فنڈ اپنا کردار ادا کرے لیکن منصوبوں میں تاخیر نے ان علاقوں کو مزید ڈیجیٹل پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے اسی طرح اگنائٹ کے قیام کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ کے لیے تیار کرنا تھا تاہم ادارے کی سست روی کے باعث فائیو جی، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) اور سائبر سیکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں مواقع ضائع ہو رہے ہیں اور پاکستان کی عالمی مسابقت میں کمی واقع ہو رہی ہے ٹیلی کام انڈسٹری کی جانب سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کو متعدد مراسلے بھیجے جا چکے ہیں جن میں یونیورسل سروس فنڈ اور اگنائٹ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور ان اداروں میں ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کی فوری شمولیت کا مطالبہ کیا گیا ہے ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور آئی ٹی کی ترقی میں مزید پیچھے رہ جائے گا اس کے نتیجے میں لاکھوں افراد جدید ٹیکنالوجی سے محروم ہو جائیں گے اور ملک کو بڑے اقتصادی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودیہ بڑھتے تعلقات
  • پاکستان کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں چین کیساتھ تعاون کا فیصلہ
  • پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو خطرات، ٹیلی کام انڈسٹری نے حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھا دیے
  • چین میں 30 سال سے زائد عرصے سے ایپل اور چین باہمی طور پر کامیاب ہو رہے ہیں ، سی ای او ایپل ٹم کک
  • مصنوعی ذہانت AIکی طاقت کو بروئے کار لانا
  • اسحاق ڈار کی زیرصدار ت اجلاس ترجمان صادق خان کی بریفنگ : پاکاافغان رابطہ ‘ علاقائی امن کیلئے باہمی فائدہ مند تعلقات پر اتفاق
  • ڈیجیٹل پاکستان کا سفر 2 سال سے جمود کا شکار ہونے کا انکشاف 
  • روسی صدر کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، اوپیک پلس تعاون اور یوکرین تنازع پر گفتگو
  • باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہو گا: محسن نقوی