چین کی صارفی مارکیٹ اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرکشش ہے ، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
چین کی صارفی مارکیٹ اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرکشش ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : “چین کے صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے” – حال ہی میں چین کی صارفی مارکیٹ کی فعال صورتحال کے پیش نظر ، جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی بینک ڈوئچے بینک نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ اس بینک کی تازہ ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد جواب دہندگان اخراجات میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، جو ایک سال میں سب سے بلند شرح ہے۔
اس کی تصدیق چین کے سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے: اس سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل ریٹیل سیل 8.
میک کنزی اینڈ کمپنی نے پیش گوئی کی ہے کہ 2030 تک ، چین کے شہری صارفین عالمی کھپت میں 91 فیصد اضافہ کریں گے۔ چین کے 700 شہر عالمی شہری کھپت میں 7 ٹریلین امریکی ڈالر یا 30 فیصد کا حصہ ڈالیں گے۔ کھپت اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم انجن ہے، اور چین کے معاشی ترقی کے ماڈل میں کھپت کے اہم کردار کے ساتھ ، عالمی اقتصادی ترقی لازمی طور پر نئی رفتار حاصل کرے گی.یہی وجہ ہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی، بہت سے غیر ملکی اداروں نے چین کی صارفی مارکیٹ کے امکانات میں “اعتماد کا ووٹ” ڈالا ہے.
اس وقت چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعدد بڑے منصوبے نافذ کیے جا چکے ہیں جن میں 33 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے چین کی بڑی صارفی مارکیٹ اب بھی سب سے پرکشش ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ کاری چین کی صارفی مارکیٹ کرنے کے لئے
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک کے بعد ایک ریکارڈ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہوگئے۔ کہا مثبت خبروں نے مارکیٹ کو بڑھاوا دیا ہے۔
بروکرز کہتے ہیں پالسیی ریٹ میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد لوگ اپنا پیسہ مارکیٹ میں لگا رہے ہیں۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے نتیجے میں بازار میں تیزی ہے، پیسہ لگاتے وقت احتیاط سے کام لیا جائے، بازار میں پرافٹ ٹیکنگ یا کریکشن کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔